وونیج نے آئی فون کے لیے آئی ٹیونز کے ذریعے براہ راست ادائیگی پر پے-پر-کال انٹرنیشنل ایپ عالمی سطح پر جاری کر دی

AsiaNet 45217

ہولمڈیل، نیو جرسی، 3 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– مختصر وقت کے لیے ہر ڈاؤنلوڈ کے ساتھ 100 ممالک کے لیے مفت کال دستیاب

– ٹائم ٹو کال (ٹ م) 87 ممالک میں کالرز کے لیے بڑے موبائل کیریئرز پر ڈرامائی حد تک بچت دیتا ہے

وونیج ہولڈنگز کارپوریشن (این وائی ایس ای: ‎VG) اسمارٹ فونز پر دنیا بھر میں کم خرچ، آسان استعمال کی بین الاقوامی کالز کا اپنا وعدہ پورا کر رہا ہے۔ ٹائم ٹو کال (ٹ م) پہلی ڈاؤنلوڈ ایبل ایپ ہے جو 190 سے زائد ممالک میں پے-پر-کال انٹرنیشنل ڈائلنگ کی سہولت دیتی ہے۔ آئی فونز کے لیے ڈیزائن کی گئی یہ ایپ صارفین کو بڑے موبائل کیریئرز کے اخراجات کے محض ایک حصے کی ادائیگی پر 15 منٹ کی بین الاقوامی کال کرنے کی سہولت دیتی ہے جس کی ادائیگی با آسانی آئی ٹیونز سے کی جا سکتی ہے۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثہ جات دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://multivu.prnewswire.com/mnr/vonage/50613

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110803/MM22152

مختصر وقت کے لیے وونیج 100 ممالک کے لیے 15 منٹ تک کی مفت بین الاقوامی کال فراہم کرے گا۔ مفت ٹرائل ہر ڈاؤنلوڈ کے ساتھ دستیاب ہے جبکہ کچھ خریدنا بھی ضروری نہیں *۔ ٹائم ٹو کال آج دنیا بھر میں جاری ہوئی ہے اور 87 آئی ٹیونز اسٹورز پر ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

وونیج کے سی ای او مارک لیفر نے کہا کہ “ٹائم ٹو کال کے آغاز کے ساتھ وونیج نے دنیا بھر میں آئی فون صارفین کے لیے سستی بین الاقوامی کالز کرنے کے عمل کو آسان کر دیا ہے۔ یہ سروس نہ صرف اپنے ممالک سے بین الاقوامی کالز کرنے والے افراد کے لیے زبردست بچت پیش کرتی ہے، بلکہ بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے والے افراد کے لیے بھی زبردست حل ہے جو اپنے گھروں کو کال کرنے کے باعث بین الاقوامی کالز اور رومنگ چارجز سے بننے والے پریشان کن بلوں سے بچنا چاہتے ہیں۔ ٹائم ٹو کال کے لیے کالنگ کارڈ سروسز اور دیگر بین الاقوامی کالنگ کے پلان آپشنز سے کہیں زیادہ کوششیں درکار ہوتی ہیں ، اور موبائل کیریئر کے ذریعے براہ راست ڈائلنگ سےکہیں کم خرچ ہے۔ یہ سادہ، تیز اور شفاف ہے۔”

ٹائم ٹو کال کے ساتھ کوئی جاری معاہدہ نہیں ہے اور کال کرنا تیز اور آسان ہے۔ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد صارفین صرف اس ملک کا انتخاب کرتے ہیں جہاں انہوں نے کال کرنی ہے، خریدنے کا بٹن دباتے ہیں اور اپنے آئی ٹیون کریڈنشلز شامل کرتے ہیں، پھر اپنی ایڈریس بک سے یا براہ راست نمبر ڈائل کر کے کال کرتے ہیں۔

100 ممالک کے لیے پندرہ منٹ کی کال 0.99 سے 1.99 ڈالرز تک کی ہے؛ جبکہ مزید 90 اضافی ممالک کے لیے 9.99 ڈالرز** کے شفاف نرخ پر کال کی جا سکتی ہے۔ لینڈ لائنز اور موبائل فونز کے لیے کالیں یکساں نرخ بھی جا سکتی ہیں۔ ٹائم ٹو کال کے صارفین کے پاس وونیج ہوم فون سروس [http://www.vonage.com/world-calling-plans/vonage-world ] کی سبسکرپشن ہونا بھی ضروری نہیں۔ آئی ٹیونز کے ذریعے آسان ادائیگی کے ساتھ کریڈٹ کارڈز، نقد ادائیگی   یا کالنگ کارڈز خریدنے کے لیے کسی دکان کا رخ کی کوئی پریشان نہیں ہے۔

ٹائم ٹو کال دوسری حالیہ پیشکش ہے جو وونیج کو ہوم فون سروس سے اگلی نسل کی مصنوعات جیسے موبائل تک توسیع دیتی ہے۔

ٹیلی جیوگرافی (1) کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 50 فیصد بین الاقوامی کالز موبائل فونز سے کی جاتی ہیں۔ مارکیٹ میں مواقع بہت زیادہ اور تیزی سے پھیلتے ہوئے ہیں، اور ٹائم ٹو کال ایک ایسی سادہ و آسان پے پر کال سروس پیش کرنے کے ذریعے اس طلب کو پورا کرنا چاہتا ہے، جسے معاہدے یا پیشگی منصوبہ بندی کی ضرورت نہ ہو۔ رواں سال میں وونیج ٹائم ٹو کال ایپ کا اینڈرائیڈ (ٹ م) ورژن بھی متعارف کروائے گا۔

ٹائم ٹو کال سروس دنیا بھر میں وائی-فائی پر کام کرتی ہے اور امریکہ اور کینیڈا میں اعلی معیار کے 3جی وائرلیس نیٹ ورکس پر بھی دستیاب ہے۔ اگر صارف محدود ڈیٹا پلان کا حامل ہے تو 3جی نیٹ ورکس پر استعمال کرنے کے دوران کیریئر کے چارجز بھی لگ سکتے ہیں۔

ٹائم ٹو کال کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آئی ٹیونز [http://itunes.apple.com/app/id415314949?ls=1&mt=8 ] یا  http://www.vonagemobile.com/ ملاحظہ کیجیے۔

وونیج کے بارے میں

وونیج ہولڈنگز کارپوریشن (این وائی ایس ای: VG) مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے جو افراد کو براڈبینڈ آلات بشمول اسمارٹ فونز کے ذریعے دنیا بھر سے منسلک کرتا ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی 2.4 ملین صارفین کے لیے خدمات انجام دیتی ہے۔ ہم خصوصیات سے بھرپور سستے مواصلاتی حل فراہم کرتے ہیں جو لچکدار، قابل حمل اور استعمال میں آسان ہوتے ہیں۔ ہمارا وونیج ورلڈ پلان 60 سے زائد ممالک کے لیے ان لمیٹڈ کالز بمعہ مقبول خصوصیات جیسا کہ کال انتظار، کال فارورڈ اور وائس میل – ماہانہ انتہائی کم نرخ پر دستیاب ہے۔ وونیج سروس ویب پر امریکہ میں (http://www.vonage.com)، کینیڈا میں (http://www.vonage.ca) اور برطانیہ میں (http://www.vonage.co.uk) پر اور امریکہ بھر میں 4 ہزار سے زائد قومی و علاقائی الیکٹرانک اور ریٹیل مقامات پر فروخت کی جاتی ہیں۔

وونیج ہولڈنگز کارپوریشن کا صدر دفتر ہولمڈیل، نیو جرسی میں واقع ہے۔ وونیج (ر) ایک رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے اور ٹائم ٹو کال (ٹ م) وونیج ہولڈنگز کارپوریشن کے ذیلی ادارے وونیج مارکیٹنگ ایل ایل سی کا ٹریڈ مارک ہے۔

وونیج کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے http://www.twitter.com/vonageملاحظہ کیجیے۔ فیس بک پر فین بننے کے لیے http://www.facebook.com/vonage پر جائیے۔

* محدود وقت کی پیشکش ٹائم ٹو کال آئی فون استعمال کرنے والے100 ممالک میں سے کسی میں سے بھی سے لینڈ لائنز اور موبائل فونز پر کی جانے والی پہلی کال پر ہے۔ مفت کال ایکٹیویشن کے بعد استعمال نہ کرنے کی صورت میں ایک سال میں ختم ہو جائے گی۔ اہل ممالک میں شامل ہیں: امریکی سموا، انگولا، ارجنٹائن، آسٹریلیا،آسٹریا، بحرین، بنگلہ دیش، بیلجیم، برمودا، بھوٹان، برازیل، برونائی، برونڈی، کمبوڈیا، کینیڈا، کے مین جزائر، چلی، چین، کولمبیا، کوسٹاریکا، قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ڈومینکن جمہوریہ، مصر، فن لینڈ، فرانس، فرانسیسی گیانا، جارجیا، جرمنی یونان، گواڈیلوپ، گوام، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، بھارت انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، اطالیہ، جاپان، قازقستان، کینیا، کویت، کرغزستان، لاؤس، لٹویا، لتھووینیا، لکمسبورگ، مکاؤ، ملاوی، ملائیشیا، مالٹا، مارٹینک، میکسیکو، منگولیا، موں سیرے، موزمبیق، نیپال، نیدرلینڈز، نیدرلینڈز اینٹی لیس، نائجیریا، شمالی جزائر ماریانا، پاکستان، پاناما، پیراگوئے، پولینڈ، پرتگال، پورٹو ریکو،غے یونیوں، رومانیہ،روس، روانڈا، سینٹ بارتھے لیمی، سینٹ مارٹن، سان مرینو، سعودی عرب، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، ہسپانیہ، سویڈن، سویٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ترکی، ترکمانستان، یوگینڈا، برطانیہ، امریکہ، امریکی ورجن جزائر  ، ازبکستان، ویٹیکن سٹی (ہولی سی)، وینزویلا، ویت نام، زمبیا ۔

* محصولات لاگو ہوں گے۔

آئی فون اور آئی ٹیونز ایپل انکارپوریٹڈ کے ٹریڈ مارکس ہیں، جو امریکہ اور دیگر ممالک میں رجسٹرڈ ہیں۔ اینڈرائیڈ گوگل انکارپوریٹڈ کا ٹریڈ مارک ہے۔ وائی فائی وائی فائی الائنس کا رجسٹرڈ ٹریڈمارک ہے۔

(1) ٹیلی جیوگرافی

[http://www.telegeography.com/research-services/telegeography-report-database/index.html ]

ذریعہ: وونیج ہولڈنگز کارپوریشن

رابطہ:

جینیفر ہولزاپفل، وونیج

+1-732-444-2585،

Jennifer.Holzapfel@vonage.com؛ یا

لز لیزمر، روڈر فن

+1-312-329-3902،

LeismerL@RuderFinn.com

Check Also

‫چین کا وینژو شہر میری ٹائم سلک روڈ کے مرکز کے طور پر اپنی کشش کو جدید ترقی اور عالمی تعاون کے ذریعے دوبارہ زندہ کرتا ہے

وینژو، چین، 29 نومبر 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ/– 2024 اپنے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے، میری ٹائم سلک روڈ نے پچھلے سال کی کامیاب ترقی کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، کیونکہ 2024 میئرز ایکسچینج کانفرنس برائے میری ٹائم سلک روڈ سٹی انفلوئنس 29 نومبر سے 1 دسمبر تک مشرقی چین کے […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *