AsiaNet 42404
مانچسٹر، نیو ہمپشائر، 2 دسمبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /
فاسٹننگ سسٹم میں عالمی رہنما کی حیثیت سے 50 سالوں سے زائد کی تہذیبی میراث پر قائم اور اصلی ویلکرو (ر) برانڈ ہوک لوپ فاسٹنر کے حقیقی پس پشت کاروباری ادارے ویلکرو کمپنیز نے اپنی برانڈ شناخت کی تجدید نو کرلی ہے۔
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20101202/NE09276LOGO)
50 سالہ سنگ میل عبور کرنے اور عالمی موافقت کو آسان کرنے کے عمل میں یہ فیصلہ برانڈ کو تازگی بخشنے اور جدت متعارف کروانے کے لیے کیا گیا؛ صارف اور کاروبار سے کاروبار دونوں کے لیے عالمی یونٹس میں انفرادی لوگو استعمال کیا جائے گا۔ نئی برانڈ سے قبل بین الاقوامی خطوں میں برانڈ کے مختلف تغیر استعمال کیے جاتے تھے؛ یہ اب نئی کارپوریٹ شناخت کی حقیقی عالمی صف بندی تخلیق کرنے کے لیے راستہ وضع کرے گا۔
لوگو کا نیا انداز ادارے کے یادگار اثاثے اور برانڈ کی جدت، اعتماد و قابلیت کی حقیقی خصوصیات پر بنایا گیا ہے۔ ادارے کی مشہور فلائنگ – وی (ر) کو محفوظ رکھتے ہوئے اب نمایاں سرخ دائرے میں ویلکرو کمپنیز کی عالمی پہنچ کے تصور کو ظاہر کرتا ہے۔ صارفی پیکیجنگ پر دیکھا جانے والا اصلی ویلکرو (ر) برانڈ کی بنیاد پر بنایا گیا ٹائپ فیس معروف فلائنگ – وی (ر) کی تشریح اور اسے متحد کرتا ہے، جو دو حقیقی کارپوریٹ اور صارف لوگو کو ایک مختصر تدریجی علامت میں یکجا کر کے تخلیق کی گئی ہے۔
یکم نومبر 2010ء کو ادارے نے نئی ویژیول شناخت کو اختیار کیا جو 2010ء اور 2011ء کے درمیان عالمی سطح پر تمام کاروباری یونٹس، مارکیٹ، چینلز اور کولیٹرل تک پہنچ جائے گا۔ جنوری 2012ء کے آغاز سے ویلکرو کمپنیز دنیا بھر میں صرف ایک شناخت کی حامل ہوں گی۔
ویلکرو امریکاز،مارکیٹنگ کے نائب صدر اسکوٹ فلیون نے تبصرہ کیا کہ “یہ ویلکرو کمپنیز کے لیے ایک حقیقتاً ولولہ انگیز وقت ہے۔ ہماری مارکیٹوں میں پیش کی جانے والی تمام مصنوعات اور برانڈ کو مضبوط بنانے کے لیے ہماری دنیا بھر میں سرگرمیوں کو ایک منفرد برانڈ تلے ٹھوس بنانا ہمارے اسٹریٹجک منصوبے میں پہلی اہم تکمیل ہے۔”
“ہماری مضبوط مارکیٹ پوزیشن، اصلی مصنوعات اور متحرک رسائی ہماری برانڈ کی حیات نو کا نمونہ ہیں۔ ہماری پیش کردہ مصنوعات کی جاری ترقی کے ساتھ برانڈ امیج کو مرتب کرنے سے ہم دنیا بھر میں اپنے صارفین کو عالمی تعاون کے حصول اور مسلسل ذمہ داری و تعاون کی تاکید کی امید کرتے ہیں۔”
لامحدود ایپلی کیشنز کے ساتھ ویلکرو کمپنیز مارکیٹ بشمول پوشاک و سامان آرائش کی روایتی مارکیٹوں کو کامیابی پیش کرتی ہیں۔ ویلکرو کمپنیز کے اسٹریٹجک حصوں مثلاً ذاتی حفاظت، نقل و حمل، تعمیرات، صارف، طبی اور پیکجنگ و سامان سنبھالنے میں مستحکم اضافی طلب دیکھی گئی ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں جان لومبارڈو، سینئر مارکیٹنگ منیجر، ویلکرو یو ایس اے انکارپوریٹڈ، jlombard@velcro.com، +1-603-222-4813
ذریعہ: ویلکرو یو ایس اے انکارپوریٹڈ
رابطہ: جان لومبارڈو، سینئر مارکیٹنگ منیجر، ویلکرو یو ایس اے انکارپوریٹڈ، +1-603-222-4813 ، jlombard@velcro.com