Breaking News

وینکوور 2010ء اولمپک سرمائی کھیلوں کے آغاز کے لیے اولمپک کے لیجنڈز کا میک ڈونلڈز کے ساتھ اتحاد

وینکوور، برٹش کولمبیا، 12 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

افتتاحی تقاریب سے ایک روز قبل میک ڈونلڈز کے باورچی، تازہ ترین کھانوں کی خبروں اور مزیدار مقابلوں کا انعقاد

آج اولمپک کے مرکزی ابلاغی مرکز میں میک ڈونلڈز ریستوراں میں میک ڈونلڈز نےوینکوور 2010ء اولمپک سرمائی کھیلوں کے لیے عالمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ اولمپک طلائی تمغہ یافتہ کیسی کیمبل، شان جونسن، پکابو اسٹریٹ اور کترینہ وٹ نے فن فوڈ مقابلے میں حصہ لیا، جس میں ادارے نے میک ڈونلڈز کی فہرست طعام کے نئے کھانوں اور رئیل فروٹ اسموتھیز کی پہلی بار رونمائی کی۔ اولمپک کھیلوں میں کھلاڑیوں کو کھانے فراہم کرنے کے لیے واحد باضابطہ ریستوراں کی حیثیت سے میک ڈونلڈز نے وینکوور اور دنیا بھر کی مارکیٹوں میں جاری اشتہاری سرگرمیوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو معیاری کھانوں کی فراہمی کے عہد سے وابستگی کو ظاہر کرنے کے لیے اولمپینز، میک ڈونلڈز کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر ڈون تھامسن، میک ڈونلڈز کینیڈا کے صدر جون بٹس اور میک ڈونلڈز کے ڈائریکٹر برائے مطبخی اختراعات باورچی داں کودرے(Don Coudreaut) کے ساتھ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، وینکوور انتظامی کمیٹی برائے 2010ء اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیل اور امریکی اولمپک کمیٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

تھامپسن نے کہا کہ “میک ڈونلڈز تقریباً دو دہائیوں سے اولمپک کھلاڑیوں کو کھانے فراہم کر رہا ہے – کھلاڑی ہمیں بتاتے ہیں کہ وہ ہمارے کھانوں کو پسند کرتے ہیں اور ہم ان کا اعتماد حاصل کر چکے ہیں۔ ہم عمدہ ترین اجزاء استعمال کرتے ہیں اور اپنے قابل بھروسہ فراہم کنندگان کے کھیتوں سے لے کر ہمارے فرنٹ کاؤنٹر تک اعلیٰ ترین معیارات مرتب کرنے پر اصرار کرتے ہیں -چاہے  وہ آپ کے قریبی علاقے کا میک ڈونلڈز ہو یا اولمپک ولیج کا۔”

کھلاڑیوں کو غذا کی فراہمی

وینکوور بطور باضابطہ ریستوراں میک ڈونلڈز کا آٹھواں مسلسل اولمپک کھیل ہے۔ کئی سالوں میں اولمپک تحریک کے عالمی شراکت دار کی حیثیت سے میک ڈونلڈز لاکھوں اولمپک کھلاڑیوں،  ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور شائقین کو خدمات فراہم کر چکا ہے۔

کولینری انسٹیٹیوٹ آف امریکہ کے پانچ ستارہ باورچی کودرے، جو ایک پادری  اور موسیقار بھی ہیں، بہترین باورچیوں اور فراہم کنندگان کے ایک عالمی نیٹ ورک کے لیے کام کرتے ہیں تاکہ دنیا بھر میں صارفین کے لیے میک ڈونلڈز کی نئی پیشکشیں تخلیق کی جا سکیں۔ میک ڈونلڈز کی نئی پروڈکٹ رئیل فروٹ اسموتھیز دو ذائقوں میں دستیاب ہے: اسٹرابیری بنانا اور وائلڈ بیری۔ نئی اسموتھیز کھیلوں کے دوران میک ڈونلڈز کے تین اولمپک ریستورانوں میں آغاز کر رہی ہیں اور میک کیفے لائن اپ کے حصے کے طور پر حالیہ موسم گرما میں امریکہ کے میک ڈونلڈز ریستورانوں میں دستیاب ہوں گی۔ میک ڈونلڈز صارفین کے پسندیدہ کے “منی ورژنز”، بشمول بگ میک سینڈوچز، چکن میک نگٹس اور فرنچ فرائز، آج تقریب کے موقع پر پیش کیے گئے تاکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور مہمانوں کو میک ڈونلڈز کے معیاری کھانوں پر ایک تازہ نگاہ ڈال سکیں۔

کودرے نے کہا کہ “میں میک ڈونلڈز کے پسندیدہ کھانے چند مشہور شخصیات کو پیش کر چکا ہوں، جس میں فلمی ستاروں اور معروف موسیقاروں سے لے کر میرے اہل خانہ، دوست اور پڑوسی بھی شامل ہیں۔ وینکوور میں اولمپک کھلاڑیوں کو کھانے فراہم کرنا میرے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔ یہ ناقابل یقین صلہ ہے کہ کھلاڑی ہمارے کھانوں کو کتنا پسند کرتے ہیں، چاہے وہ باسکٹ بال کے کھلاڑی ہوں جو اولمپک ولیج میں پہلا قدم ہی میک ڈونلڈز میں رکھتے ہیں یا دنیا کا تیز ترین انسان جو ریکارڈ توڑنے سے قبل ہمارے چکن میک نگٹس سے لطف اندوز ہوتا ہو۔”

اولمپک طلائی تمغہ یافتہ کینیڈین آئس ہاکی ٹیم کی کپتان کیسی کیمبل، امریکی جمناسٹ شان جونسن اور امریکی الپائن اسکائیر پکابو اسٹریٹ کی میک ڈونلڈز کے چیمپین بچوں (MCK) کے ساتھ جوڑی بنائی گئی تاکہ وہ اپنے اسموتھی ذائقے تخلیق کریں اور کھیلوں میں میک ڈونلڈز کے پہلے “تمغے” حاصل کریں۔ میک ڈونلڈز چیمپین کڈز پروگرام کا آغاز بیجنگ 2008ء میں کیا گیا تھا۔ یہ 6 سے 14 سال کے بچوں کو کھیلوں کا براہ راست تجربہ کرنے کا زندگی کا نایاب ترین موقع دیتا ہے۔

مقابلے کے لیے ججوں کے پینل میں اولمپک طلائی تمغہ یافتہ اور مشہور جمن شخصیت کترینہ وٹ، میک ڈونلڈز کے کینیڈا اور لاطینی امریکہ گروپ کے صدر ہوزے ارماریو اور اسپورٹس کاسٹر برائے سی ٹی وی اولمپک براڈکاسٹ کنسورشیم لوئی ژاں شامل ہیں۔

وٹ نے کہا کہ “جرمنی میں رونلڈ میک ڈونلڈز ہاؤس چیرٹیز کے ساتھ کام کرنے کے وقت سے میں میک ڈونلڈز کے فراہم کردہ بے مثال مواقع کا احترام کرتی اور انہیں پسند کرتی ہوں۔ میں میک ڈونلڈز چیمپین کڈز کے ساتھ اولمپک کے تازہ ترین تجربے کا حصہ بننے پر خوش ہوں اور ان سرمائی کھیلوں کے دوران میک ڈونلڈ کے اسنیک ریپ سےلطف اندوز ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہوں۔

وینکوور اور وسلر میں اولمپک ولیجز میں میک ڈونلڈز کے دو نئے ریستوراں 10 ہزار سے زائد کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو کھانے فراہم کر رہے ہیں اور مرکزی ابلاغی مرکز میں میک ڈونلڈز ریستوراں ممکنہ طور پر تقریباً 3 ہزار ابلاغی نمائندوں کو کھانادے رہا ہے۔ یہ ریستوراں دن کے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور میک کیفے مشروبات اور ناشتے پیش کر رہے ہیں۔ گزشتہ کھیلوں میں میک ڈونلڈز کی فہرستِ طعام کا سب سے پسندیدہ کھانا چکن میک نگٹس اس مرتبہ میک ڈونلڈز کے اولمپک مینیو میں شامل ہے، جو چٹنیوں، بشمول نئی مصالحے دار زیشواں، کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ میک ڈونلڈز کا بگ میک سینڈوچ، میک مک مفن، فروٹ این یوگرٹ پارفیٹ اور صارفین کی کئی دیگر پسندیدہ اشیاء بھی دستیاب ہیں۔ نئی رئیل فروٹ اسموتھیز کے ساتھ ساتھ میک ڈونلڈز کھیلوں میں پہلی مرتبہ کودریے اور ان کی باورچی ٹیم کے تیار کردہ اسنیک ریپس پیش کر رہا ہے۔

میک ڈونلڈز اولمپک کھیل سرگرمیاں

میک ڈونلڈز کینیڈا کے صدر جان بیٹس نے آج میک ڈونلڈز کے اولمپک چیمپین عملے کے ساتھ ذرائع ابلاغ کے لیے آج کی تقریب میں شرکت کی، یہ عملہ کینیڈا بھر سے 300 اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افراد پر مشتمل ہے جو میک ڈونلڈز کے تین اولمپک ریستورانوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بیٹس نے کہا کہ “میک ڈونلڈز وینکوور میں دنیا بھر کو خوش آمدید کہنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور ہمیں ان کھیلوں کا جشن منانے پر بھی فخر ہے۔ ہم نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو بہترین کھانے پیش کیے ہیں۔ تصور کیجیے کہ مونٹریال میں اپنے اہل خانہ اور پڑوسیوں کو کھانے پیش کرنے کے بجائے آپ روس کے ہاکی اسٹار کو بگ میک یا جرمن آئس اسکیٹر کو کپوچینو پیش کریں۔ ہمارے عملے کے اراکین اولمپک تجربے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔”

کینیڈا بھر میں پھیلے 1400 ریستورانوں میں، جن میں وینکوور اور وسلر کے علاقوں کے 30 سے زائد ریستوراں بھی شامل ہیں، صارفین محدود مدت کے لیے مخصوص طعام کا لطف اٹھا سکتے ہیں جیسا کہ سموریس پائی اور کریم برلی کرنچ میک فلری کا۔ ننھے منے شائقین کے لیے ہیپی میلز میں 2010ء سرمائی اولمپک کھیلوں کے میسکوٹس پر مشتمل مزیدار اور انٹرایکٹو کھلونے شامل ہیں۔

دنیا بھر میں میک ڈونلڈز نے اولمپک جذبے اور کھیلوں کی دلچسپیاں پیش کرنے کے لیے خصوصی مہمات چلائی ہیں۔

صارفین امریکہ بھر میں 14 ہزار ریستورانوں پر پیکیجنگ میں اپنے پسندیدہ سرمائی کھلاڑیوں میں سے چند کو دیکھ رہے ہیں جن میں گراہم ویٹانابے (مردانہ سنو بورڈ)، جینیفر روڈریگوئز (خواتین اسپیڈ اسکیٹنگ)، جے آر سیلسکی (مردانہ اسپیڈ اسکیٹنگ)، ڈسٹن بائی فوگلائن (مردانہ ہاکی)، پیٹرک ڈینین (مردانہ اسکی انگ)، کیلی کلارک (خواتین سنوبورڈ)، انجیلا روگیرو (خواتین آئس ہاکی) اور پیرالمپین سین ہالسٹیڈ (الپائن اسکی انگ) شامل ہیں جو کپوں اور تھیلوں پر نمایاں ہیں۔ تازہ ترین میک ڈونلڈز امریکی پروموشن چکن میک نگٹس اور ایک نئی، محدود مدت کی میٹھی مرچوں کی چٹنی پر مشتمل ہے جو 12 فروری سے دستیاب ہے۔

سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ اور ناروے کے میں میک ڈونلڈز خاص چکن میک نگٹس پروموشنز پیش کر رہا ہے جن کی تھیم “شیئر دی گولڈ” ہے،اس میں ٹیلی وژن اور ریستوران کے اندر کے اشتہارات شامل ہیں۔ روس میں مشہور بگ میک سینڈوچ اشاعتی اور ٹیلی وژن اشتہاروں میں جلوہ گر ہو رہا ہے۔ نیا اشتہار کھلاڑیوں کو اولمپک کھیلوں کے شرکت کے بعد میک ڈونلڈز کے ریستورانوں پر جمع ہو کر جشن مناتے دکھاتا ہے۔

میک ڈونلڈز کی اولمپک کھیل تاریخ

میک ڈونلڈز 1976ءکے اولمپک کھیلوں میں باضابطہ اسپانسر بنا اور اولمپک تحریک سے طویل وابستگی رکھتا ہے۔ 1968ء میں گرینوبل، فرانس میں ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں میں جب امریکی کھلاڑیوں کو میک ڈونلڈز کے کھانوں کی شدید خواہش ہوئی تو میک ڈونلڈز نے اپنے فضائی راستے سے انہیں ہیم برگرز پہنچائے۔ اس کے بعد سے ادارہ لاکھوں کھلاڑیوں، کوچز، ان کے اہل خانہ اور شائقین کے لیے پسندیدہ کھانے مہیا کررہا ہے۔ وینکوور 2010ء اولمپک سرمائی کھیل عالمی شراکت دار کی حیثیت سے میک ڈونلڈز کا ساتواں اور باضابطہ ریستوران کی حیثیت سے آٹھواں اولمپک کھیل ہے۔ میک ڈونلڈز کی حالیہ اسپانسرشپ 2012ءکے لندن اولمپکس تک جاری رہے گی۔

میک ڈونلڈز کے بارے میں

میک ڈونلڈز دنیا کے معروف فوڈ سروس ریٹیلر ہیں جس کے 100 سے زائد ممالک میں 32 ہزار سے زائد مقامی ریستوران ہیں۔ میک ڈونلڈز کے 80 فیصد سے زائد ریستوران فرنچائزیز کی ملکیت ہیں یا ان کے زیر انتظام چلائے جاتے ہیں۔ ادارے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ www.aboutmcdonalds.com ملاحظہ کیجیے۔

میک ڈونلڈز اولمپک کھیل اسپانسر شپ کے حوالے سے مزید معلومات اور اپ ڈیٹس، اور میک ڈونلڈز اولمپک چیمپین عملہ، میک ڈونلڈز چیمپین کڈز، رونلڈ میک ڈونلڈ ہاؤس چیرٹیز 2010ء اولمپک گیمز میزبان ملک تحفہ، ماحولیاتی حصہ اور میک ڈونلڈز الٹی میٹ اسموتھی چیلنج کی تصاویر کے لیے ملاحظہ کیجیے

http://www.aboutmcdonalds.com/epk/2010OlympicWinterGames۔

آج کی میڈیا بریفنگ کی وڈیو کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.thenewsmarket.com/McDonalds۔

ایک وڈیو فیڈ بھی دستیاب ہوگی:

* وڈیو فیڈ کے حوالے سے معلومات کے لیے گلوب کاسٹ ٹی او سی سے یہاں رابطہ کیجیے 310-845-3800

فیڈ تاریخ:            جمعرات، 11 فروری، 2010ء

فیڈ وقت:            4:00 تا 4:15 شام ای ایس ٹی (1:00 تا 1:15 پی ایس ٹی)

کوآرڈی نیٹس:      سی-بینڈ گلیکسی 19/ٹرانسپونڈر 13

آڈیو       6.2 اور 6.8/ ڈاؤن لنک 3960 (وی)

www.gettyimages.com/mcdonalds پر تصویریں بھی پیش کی جائیں گی۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ

لیزا میک کومب، میک ڈونلڈز؛ lisa.mccomb@us.mcd.com یا 630-484-1158

سوزین والیئر، میک ڈونلڈز؛ suzanne.valliere@us.mcd.com or 630-235-8128

ایملی فلمر، گولن ہیرس؛ efullmer@golinharris.com or 612-716-6688

(c) 2010ء میک ڈونلڈز

یہاں استعمال کیے گئے مندرجہ ذیل تجارتی نشان میک ڈونلڈز کارپوریشن یا اس کے ملحقہ اداروں کی ملکیت ہیں؛ میک ڈونلڈز، دی گولڈن آرچز لوگو، میک ڈونلڈز چیمپیئن کڈز، بگ میک، ہیپی میل، اسنیک ریپ، میک کیفے، چکن میک نگٹس، ایگ میک مفن، رونلڈ میک ڈونلڈ ہاؤس چیرٹیز۔

ذریعہ: میک ڈونلڈز

رابطہ:

لیزا میک کومب،

+1-630-623-3707،

lisa.mccomb@us.mcd.com،  یا

سوزین والیئر،

+1-630-235-8128،

suzanne.valliere@us.mcd.com،

دونوں برائے میک ڈونلڈز؛ یا

ایمیلی فلمراز گولن ہیرس،

+1-612-716-6688،

efullmer@golinharris.com،

برائے میک ڈونلڈز

Check Also

‫”بچوں کے کورس میں چین”: بچوں کے فن کی شمع روشن کرنا

نانتونگ، چین، 28 نومبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2006 سے، ٹونگچو ضلع، نانتونگ شہر، جیانگ سو صوبے نے ”بچوں کے کورس میں چین” کے نام سے ایک نئی نرسری نظم کی تخلیق اور فروغ کی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس جدت طرازی نے نہ صرف مقامی علاقے میں گرمجوش ردعمل پیدا کیا بلکہ اگلے 18 برسوں میں […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *