تحصیل کی حکمت عملی سے وی ڈبلو آر( VWR) چین میں اپنی پوزیشن مستحکم کرے گا۔
45740AsiaNet
ریڈنور، پینسلوینیا، 4 اگست 2011 ۔ پی آر نیوز وائر۔ ۔۔ لیبارٹری مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والی عالمی پیشرو VWR انٹرنیشنل، ایل ایل سی، نے آج اعلان کیا کہ مروجہ شرائط تحصیل اور چین کی منظوری کےقواعد کے تابع، وہ لیب پارٹنر(شنگھائی) کمپنی کو حاصل کرے گا۔
(لوگو: (http://photos.prnewswire.com/prnh/20101109/NY97837LOGO
شنگھائی میں قائم، لیب پارٹنر لیبارٹری سامان، متعامل اشیا، قابل صرف اشیا، اور تحقیق اور فروغ کی خدمات کی ایک مستحکم فراہم کار ہے۔ لیب پارٹنرکیمیائی مواد کی تقسیم کاری پر مرکوز رہ کر، اہم مصنوعات اور مجتمع خدمات فراہم کرکے چین میں فارماسیوٹیکل اور بایوفارماسیوٹیکل صنعت کو فروغ دیتی ہے۔
VWR کی عالمی حکمت عملی کے ایک حصہ کے طور پر، منتخب تحصیلات اور درست کارکردگی کی توسیع کے ذریعے، کمپنی اپنے عالمی رسوخ کی توسیع کے مواقع کی تلاش میں رہتی ہے۔ لیب پارٹنر کے وسائل سے VWR کو ایشیا پیسفک خطہ میں اپنے عالمی اور مقامی خریداروں کی ضروریات پوری کرنے میں اپنی موجودہ پوزیشن کے استحکام میں اضافہ ہوگا۔
VWR”کے لیب پارٹنر کو حاصل کرکے ہمیں خریداروں کو سامان کی فراہمی کا پیمانہ،اور جغرافیائی رسائی بڑھانے سے چین میں اپنی پوزیشن کو استحکام ملے گا۔” VWR کے سینئر وائس پرزیڈنٹ اور ایشیا پیسفک کے پرزیڈنٹ،ایڈی وُو نے کہا۔ “ہم VWR کی عالمی لیبارٹری فراہمی اور تقسیم کاری کے کاروبار میں لیب پارٹنر کی امدادی بزنیس شامل کرنے پر پرجوش ہیں۔”
VWR انٹرنیشنل، ایل ایل سی کے بارے میں
VWR انٹرنیشنل، ایل ایل سی، جس کا صدر مقام ریڈنور پینسلوینیا میں ہے، لیبارٹری سپلائی اور تقسیم کاری کی ایک عالمی کمپنی ہے اور 2010 میں اس کی عالمی فروخت کی مالیت3.6ڈالر سے اوپر رہی ہے۔ VWR صنعتی، تعلیمی اور سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ دنیا کی اکثر فارماسیوٹیکل اور بائوفارماسیوٹیکل کمپنیوں کو اپنی بے حد متنوع مصنوعات کی تقسیم کاری کے ذریعہ دنیا کی اہم ترین تحقیقی کام کو فروغ دیتی ہے۔ 150 سال سے زیادہ کے صنعتی تجربہ کی بنا پر، VWR تقسیم کاری کا ایک مستحکم سلسلہ روابط پیش کرتی ہے جو دنیا بھر کی ہزاروں خصوصی نوعیت کی لیبارٹریوں اور سہولیات تک رسائی دیتا ہے۔ VWR کے دنیا بھر میں تقریباً 7,000اشتراک ہیں جو شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا میں محققین کو اپنی لیبارٹریوں کو معمور اور منظم رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، VWRجائے وقوع پر خدمات کی پیشکش، اسٹوروں کو منظم کرنے کا نظام، سلسلہ فراہمی کو مربوط کرنے کا نظام، اور تکنیکی خدمات کی پیشکش سے اپنے خریداروں کو مزید تعاون دیتی ہے۔
VWR کے بارے میں مزید معلوامت کے لیے1-800-932-5000 کو فون کریں، www.vwr.com کو ملاحظہ کریں،یا اس پتے پر لکھیں: VWR, RadnorCorporateCenter, Building One, Suite 200, 100 Matsonford Road, Radnor, PA19087
VWRاور ڈیزائن VWRانٹرنیشنل، ایل ایل سی کے ٹریڈ مارک ہیں۔
ماخذ VWRانٹرنیشنل۔ایل ایل سی
رابطہ: میڈیا، ویلری کولاڈو، ڈائرکٹر، کارپوریٹ کمیونیکیشنز،VWR+1-484-885-9338, Valerie_collado@vwr.com;؛ مرجرز اینڈ ایکوئزیشن رابطہ: ٹیڈ پلونِک، ایس وی پی اسٹریٹجی اینڈ کارپوریٹ ڈیولپمنٹ، VWR, +1-610-386-1390, ted_pulkownik@vwr.com