سان فرانسسکو، 12 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے ڈیزائن کردہ سان فرانسسکو کے نئے جدید، ذرائع نقل و حمل کے کثیر المقاصد مرکز ٹرانس بے ٹرانزٹ سینٹر کی تعمیر کا آغاز آج سنگ بنیاد کی تقریب کے ساتھ ہو گیا۔ جدول کے مطابق 2017ء میں مکمل ہونے والی شیشے و فولاد کی بنی یہ شاندار عمارت شہر اور ساحلی علاقے کو 11 پبلک ٹرانزٹ سسٹمز کے ذریعے منسلک کرے گی۔ سب سے نمایاں یہ کہ ٹرانس بے ٹرانزٹ سینٹر کیلیفورنیا ہائی اسپیڈ ریل کے لیے سان فرانسسکو اسٹیشن ہوگا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کا پہلا ہائی-اسپیڈ ریل اسٹیشن ہوگا۔ “مغرب کے گرینڈ سینٹرل” کے طور پر پیش کی گئی یہ عمارت دنیا کے عظیم ترین ٹرین اسٹیشنوں کو تصور میں رکھ کرڈیزائن کی گئی ہے۔ انتہائی ماحول دوست اور قدرتی روشنی کے بہترین انتظامات اور چھت پر 5.4 ایکڑ کا پارک اس عمارت کو سب سے ممتاز کرتا ہے۔
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100811/NE49422-a)
(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100811/NE49422-a)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100811/NE49422-b)
(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100811/NE49422-b)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100811/NE49422-c)
(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100811/NE49422-c)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100811/NE49422-d)
(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100811/NE49422-d)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100811/NE49422-e)
(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100811/NE49422-e)
پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے سینئر پرنسپل سیزر پیلی، جن کا جیتا گیا ڈیزائن 2007ء میں ایک بین الاقوامی مقابلے کے لیے منتخب ہوا تھا، نے کہا کہ “ہم ٹرانس بے ٹرانزٹ سینٹر کے لیے اپنے ڈیزائن پر بہت زیادہ فخر محسوس کر رہے ہیں، یہ سان فرانسسکو کے لیے ایک خوبصورت ، کارآمد اور ماحول دوست عمارت ہوگی۔”
یہ منصوبہ، جو فرسٹ اور مشن اسٹریٹس پر ٹرانس بے ٹرمینل کے مقام پر تعمیر ہو رہا ہے، قرب و جوار کے شہری علاقوں میں بھی تعمیراتی ترقی کرے گا اور قرب جوار کے نئے علاقوں کا حامل ہوگا۔
پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے سینئر پرنسپل فریڈ کلارک نے کہا کہ “ہم ٹرانس بے منصوبے کے بلدیاتی مقصد کے بارے میں بہت خوش ہیں، ہم اسے ایک عظیم ٹرانزٹ سینٹر بنانا چاہتے ہیں – ایک ایسا سینٹر جس سے شہر پہچانا جائے – بلکہ یہ ایک زبردست پڑوسی علاقہ بھی ہو۔”
ٹرانس بے ٹرانزٹ سینٹر کو ایک وضع دار، روشن و منور، خیر مقدمی اور محفوظ مقام کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پھولوں کی پتیوں جیسی بلوریں اشکال کے ساتھ شیشے کی بیرونی دیوار راہ میں ایک تہذیب یافتہ عمارت کی موجودگی کو ثابت کرے گی۔ یہ بلوریں شیشے عمارت کے مضبوط کنکریٹ اور فولاد کے ڈھانچے کا جواب بھی ہیں، جسے شدید زلزلوں کی صورت میں کارکردگی ثابت کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
مشن اسٹریٹ پر ایک پبلک پلازہ ٹرانزٹ سینٹر میں داخلے کا مرکزی دروازہ ہوگا۔ مرکزی عوامی مقام – گرینڈ ہال – قدرتی روشنی سے بھرپور ہوگا۔ مرکزی عنصر، 120 فٹ بلند “روشن مینار،” ایک تعمیراتی جز ہے جو پارک سے لے کر نچلے حصے تک جاتا ہے۔ مینار کے اوپر 4 ہزار مربع فٹ پر گنبد کے ذریعے آسمانی روشنی کا انتظآم کیا گیا ہے، یہ روشن مینار نہ صرف عمارت کو سہارا دیتا ہے، بلکہ عمارت کے اندرونی حصوں میں روشنی کا انتظام بھی کرتا ہے اور اور اوپر موجود پارک کے مناظر نظر آنے کا بھی سبب ہے۔
انتہائی متنوع مقام جو بیک وقت بھرپور سرگرمی اور تفریح کا سبب بنتا ہے، یہ پارک آس پاس کے علاقوں میں رہنے اور کام کرنے والے افراد کی روزانہ کے معمولات کا حصہ بنے گا۔ پیدل راستے، کھیلنے کے میدان، کیفے، ایک ہزار افراد کا پرفارمنس وینیو، اور 12 باغات، جن میں سے ہر ایک مختلف قدرتی ماحول کو ظاہر کرتا ہے، ایک مکمل شہری پارک کو بناتے ہیں۔ مزید برآں 1 ہزار فٹ بلند فوارہ بھی ہے جس سے نکلنے والی پانی کی دھاریں نیچے گھومنے والی بسوں کی حرکت کے مطابق چلتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ منسلکہ عمارتوں کو پلوں کے ذریعے پارک سے منسلک کر دیا جائے گا اور یوں اسے سان فرانسسکو کے شہری ڈھانچے میں مکمل طور پر ضم کر دیا جائے گا۔
ملک کی ماحول دوست ترین عمارات میں سے ایک کی حیثیت سے ٹرانس بے ٹرانزٹ سینٹر ماحول دوست کی مختلف ڈیزائن حکمت عملیاں طے کرے گی۔ سب سے زیادہ نمایاں پارک ہے، جو اپنے درختوں، نظاروں اور پانی کے انتظام کے ذریعے آلودہ اجزاء کو جذب اور فلٹر کرے گا۔ ٹرانزٹ سینٹر کے نیچے عمارت کی بنیاد میں ایک بہت بڑا جیوتھرمل ہیٹ ایکسچینج سسٹم تعمیر کیا جائے گا۔ 4 ½ شہری بلاکس کی طوالت پر موجود یہ دنیا کی سب سے بڑی جیوتھرمل انسٹالیشنز میں سے ایک ہے۔ توانائی کے خرچ کو کم کرنے کے لیے عمارت میں تازہ ہوا کا انتظام کیا گیا ہے اور بیشتر مقامات کو دھوپ سے روشنی فراہم کی گئی ہے۔ آخر میں عمارت طوفان اور نکاسی آب کے پانی کو از سر نو استعمال کرے گی۔ پانی کے از سر نو استعمال محفوظ بنانے کا نظام سالانہ 9.2 ملین گیلنز کی بچت کرے گا، جو اولمپک کے سائز کے 19 سوئمنگ پولز کے برابر ہے۔ عمارت کا ہدف گولڈ ایل ای ای ڈی درجہ بندی حاصل کرنا ہے۔
ٹرانزٹ نظام استعمال کرنے والے اور عام افراد دونوں کے لیے ایک مقام بننے کے ارادے کے ساتھ یہ عمارت دکانوں، کیفیز اور عوامی اور پیدل چلنے کے مقامات کی حامل ہوگی۔ علاوہ ازیں اس تعمیر میں معروف فن کاروں جیسا کہ جیمز کارپینٹر، جولی چانگ، جینی ہولزر اور نیڈ کاہن کے کام بھی شامل ہوں گے۔
پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے بارے میں
1977ء میں قائم ہونے والا پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس جس کی قیادت سیزر پیلی، فریڈ کلارک اور رافیل پیلی کر رہے ہیں، دنیا کی چند مقبول ترین عمارات کو ڈیزائن کر چکے ہیں۔ ادارے کے پورٹ فولیو میں ذرائع نقل و حمل کی تنصیبات، دفتری بلند عمارات، تعلیمی عمارات، تحقیقی مراکز، کتب خانے، پرفارمنگ آرٹس کے مراکز، عجائب گھر، رہائشی عمارات اور ماسٹر پلانز شامل ہیں۔
پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کا کام اس یقین کو ظاہر کرتا ہے کہ کسی بھی ادارے کو ایک مخصوص انداز تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ایک عظیم الشان ڈیزائن صارفین کے تعاون اور ہر منصوبے کے ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی سیاق و سباق کے لحاظ سے وجود میں آتا ہے۔ ادارے کو مختلف ماہرین کی جانب تحسینی آراء اور ہزاروں ڈیزائن ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس فرم ایوارڈ اور آغا خان ایوارڈ فار آرکی ٹیکچر شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.pcparch.com
ذریعہ: پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس
رابطہ: جینٹ یوڈر
پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس
+1-203-777-2515
jyoder@pcparch.com
تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=161416