Breaking News

ٹلمان ایربیک سی جی اے پی کے نئے سی ای او نامزد

واشنگٹن، اگست 31/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سی جی اے پی (CGAP) نے آج اعلان کیا ہے کہ ٹلمان ایربیک اس کے نئے سی ای او ہوں گے۔ میک کنسے اینڈ کمپنی کے شراکت دار ایربیک ایلزبتھ لٹل فیلڈ کی جگہ لیں گے جنہیں حال ہی میں او پی آئی سی (اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن) کا صدر اور سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

ایربیک بینکاری، مینجمنٹ اور پبلک سیکٹر کا 20 سالہ تجربہ سی جی اے پی میں لائیں گے جس کا مشن دنیا بھر میں غریب افراد کی مالیاتی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ میک کنسے اینڈ کمپنی کے شراکت دار کے طور پر وہ ادارے کے بھارتی آپریشنز، میک کنسے کے شمالی امریکی بینکنگ اینڈ سیکورٹی پریکٹس اور اس کے عالمی ہیلتھ کیئر پایور اینڈ پرووائیڈر پریکٹس  میں قائدانہ عہدوں کے حامل رہے۔

ایربیک مالیاتی شمولیت (فنانشل انکلوژن) کے شعبے میں اپنا وسیع تجربہ بھی ساتھ لارہے ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں انہوں نے تحریر و تقریر کے علاوہ مائیکروفنانس نیٹ ورکس، نجی فاؤنڈیشنز، حکومتوں اور کمرشل اداروں کو مالیاتی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملیاں اپنانے کے لیے مشاورت فراہم کی ہے۔

سی جی اے پی کے بورڈ کے چیئر اور بھارتی مائیکروفنانس انسٹیٹیوشن BASIX کے بانی اور سی ای او وجے مہاجن نے کہا کہ “ٹلمان مالیاتی شمولیت کے حوالے سے اپنا وسیع تر تجربہ لائیں گے، وہ وژن اور قائدانہ صلاحیتوں دونوں کے حامل ہیں، جو سی جی اے پی عملے کی بے پناہ صلاحیتوں اور اس کے اراکین کی مدد کے ساتھ مل کر غریبوں کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔”

میک کنسے سے قبل ایربیک آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) کے لیے اسٹاف اکنامسٹ تھے۔

ایربیک یونیورسٹی آف ہیمبرگ سے بیچلر ڈگری اور یورپین یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ سے اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کے حامل ہیں۔ یورپین یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ ایک پوسٹ گریجویٹ اسکول اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہے جس کے لیے یورپی یونین تعاون کرتی ہے۔

سی جی اے پی گورننگ کونسل کے چیئر اور ورلڈ بینک گروپ میں مالیاتی و نجی شعبے کی ترقی کے نائب صدر جانامترا دیوان نے کہا کہ “سی جی اے پی نے مائیکروفنانس کے شعبے کے لیے ایک جدت طراز، فکری رہنما اور معلوماتی مرکز ہے، تو ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ٹلمان کی صورت میں ایک شخصیت ملی ہے جو عقلی رہنمائی، مالیاتی شعبے کے تجربے اور سطح اول کے انتظامی تجربے کی حامل ہے۔”

ایربیک نے کہا کہ “سی جی اے پی میں شمولیت ایک انتہائی شاندار موقع ہے، جو کئی سالوں سے صنعت میں ترقی کی محرک ہیں، آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کئی خیالات جڑیں پکڑ چکے ہیں اور تیزی سے پھل پھول رہے ہیں۔ یہ کامیابیاں ہمیں ایک نئے مرحلے میں داخل کر چکی ہیں جہاں کئی نئے شراکت دار اور نئے مواقع ہیں۔ میں اس اعلی معیار کے ادارے میں اور اتنے اہم وقت پر شمولیت پر بہت زیادہ متحرک ہوں۔”

سی جی اے پی کے بارے میں

سی جی اے پی ایک آزاد پالیسی اور تحقیقی مرکز ہے جو دنیا بھر کے غریب افراد کے لیے مالیاتی رسائی میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ غربت کے خاتمے کے مشترکہ مقصد سے وابستہ 30 سے زائد ترقیاتی و نجی ادارے اس کام میں اُس کے ساتھ ہیں۔ عالمی بینک میں واقع سی جی اے پی مارکیٹ انٹیلی جنس کی فراہمی، معیارات مرتب کرنے، جدید حل تیار کرنے اور حکومتوں، مائیکروفنانس فراہم کنندگان، عطیات دہندگان اور سرمایہ کاروں کو مشاورتی خدمات پیش کرنے سے وابستہ ہے۔

سی جی اے پی ایک ایسی دنیا کے لیے کام کرتا ہے جہاں غریب افراد اپنے ملک کے مالیاتی نظام کے اہم صارف سمجھے جائیں۔ http://www.cgap.org

ذریعہ: سی جی اے پی

رابطہ: جینیٹ تھامس

+1-202-744-4829

jthomas1@cgap.org

Check Also

PCJCCI Outlines Plan to Revitalize Peach Industry in Swat

Lahore, The Pakistan China Joint Chamber of Commerce and Industry (PCJCCI) has outlined a strategy to boost the peach industry in Swat, with a focus on integrating tourism and technology to improve production and sales. The chamber's president, Moazzam...

The post PCJCCI Outlines Plan to Revitalize Peach Industry in Swat appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *