AsiaNet 47754
ساؤتھ پلین فیلڈ، نیو جرسی، 14 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
ٹومی ہولڈنگز انکارپوریٹڈ (“کمپنی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے روبرو مجوزہ ابتدائی عوامی پیشکش برائے عمومی اسٹاک کے سلسلے میں فارم ایس-1 پر اندراجی بیان جمع کرا دیا ہے۔ فروخت کے لیے پیش کردہ عمومی اسٹاک کے حصص ممکنہ طور پر ادارے اور اس کے متعدد اسٹاک یافتگان کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔ پیش کردہ حصص کی تعداد اور پیشکشوں کے نرخوں کی رینج ابھی مقرر نہیں کی گئی۔ کمپنی پیشکشوں سے حاصل ہونے والی خالص آمدنی کو اپنے مکمل ترجیحی اسٹاک کو خریدنے اور ڈاؤٹی ہین سن اینڈ کمپنی مینیجرز لمیٹڈ سے ملحقہ اداروں اور ان کے زیر انتظام فنڈز کے عمومی اسٹاک کا حصہ حاصل کرنے پر خرچ کرنا چاہتی ہے۔
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111213/NY22174LOGO)
گولڈ مین، ساکس اینڈ کمپنی اور کریڈٹ سویس سیکورٹیز (یو ایس اے) ایل ایل سی مجوزہ پیشکش کے لیے مشترکہ بک-رننگ مینیجرز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دستیاب ہونے پر پیشکش سے متعلقہ ابتدائی کوائف نامے کی نقول یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں: گولڈ مین، ساکس اینڈ کمپنی، توجہ: پروسپیکٹس ڈپارٹمنٹ، 200 ویسٹ اسٹریٹ، نیو یارک، این وائی 10282، ٹیلی فون: 1-866-471-2526، فیکس: 1-212-902-9316 یا بذریعہ ای میل prospectus-ny@ny.email.gs.com یا کریڈٹ سویس سیکورٹیز (یو ایس اے) ایل ایل سی سے ون میڈیسن ایونیو، نیو یارک، نیویارک، 10010، توجہ: پروسپیکٹس ڈپارٹمنٹ، یا بذریعہ کال 1-800-221-1037۔
ان سیکورٹیز کے متعلق اندراجی بیان سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں پیش کر دیا گیا ہے لیکن ابھی موثر نہیں ہوا۔ یہ سیکورٹیز فروخت نہیں کی جا سکتیں اور نہ ہی ان کے خریدنے کی کوئی پیشکش قبول کی جا سکتی ہے جب تک کہ اندراجی بیان موثر نہیں ہو جاتا۔ اس اعلامیہ کو فروخت کے لیے پیشکش یا خریدنے کی پیش کرنے کی درخواست کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے اور نہ ہی ان سیکورٹیز کی کوئی فروخت ہے اور رجسٹریشن یا کوالیفکیشن سے قبل کسی بھی ریاست کے سیکورٹیز قوانین کے تحت ایسی کوئی بھی پیشکش، درخواست یا فروخت غیر قانونی ہوگی۔
ٹومی ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کے بارے میں
ڈیلاویئر میں قائم ادارہ ٹومی ہولڈنگز انکارپوریٹڈ ایک انتہائی نمو پذیر، عالمی، نمایاں لائف اسٹائل برانڈ ہےجس کی مصنوعات اعلیٰ ترین معیار، پائیداری، فعالیت اور جدید ڈیزائن کی حامل ہوتی ہیں۔ ٹومی ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کئی زمروں میں سفری و کاروباری مصنوعات اور لوازمات کی جامع رینج پیش کرتا ہے۔ اس کی مصنوعات دنیا بھر کے 65 سے زائد ممالک میں تقریباً 1600 مقامات و کثیر چینلوں کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہیں جن میں خوردہ، تھوک اور ای-کامرس شامل ہیں۔
رابطہ:
ٹومی ہولڈنگز انکارپوریٹڈ
مائیکل جے مارڈی
+1-908-756-4400
ذریعہ: ٹومی انکارپوریٹڈ