لاس اینجلس، 11 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
وینکوور سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران این بی سی کی کوریج میں وڈیو کا خصوصی عالمی پریمیر ہوگا؛ فریمنٹل میڈیا انٹرپرائزز اور گروپ ایم نے اگلے روز مختلف نشریاتی رابطوں پر نشر کرنے اور محفوظ بین الاقوامی تقسیم کے لیے شراکت کی ہے۔
ڈاؤنلوڈز اور خصوصی مواد http://www.world25.org/، آئی ٹیونز اور یوٹیوب پر دستیاب ہوگا
پروڈیوسر کوئنسی جونز اور 1985ء کے مشہور انسان دوست ترانے “We are the World” کے شریک رائٹر، نے آج اس گانے کے جدید ورژن اور متعلقہ وڈیو ‘We Are The World 25 For Haiti’ کے عالمی پریمیر اور عالمی تقسیم کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا گانا یکم فروری کو اسی اسٹوڈیو (ہین سن ریکارڈنگ اسٹوڈیو، سابقہ اے اینڈ ایم ریکارڈنگ اسٹوڈیوز) میں ریکارڈ کیا گیا جہاں 25 سال قبل اسے ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں جونز اور رچی نے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور پروڈیوسرز کے تحت خدمات انجام دیں، جبکہ وائکلف ژاں، رینڈی فلپس اور پیٹر ٹورٹوریکی نے ایگزیکٹو پروڈیوسرز؛ ہمبرٹو گاٹیکا اور ریڈ ون نے پروڈیوسرز؛ اور رکی مائنرز،مروین ویرن اور پیٹی آسٹن نے شریک پروڈیوسرز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں اور اس کا مقصد ہیٹی میں زلزلے کے بعد امدادی کوششوں اور تعمیر نو کو سہارا دینا ہے۔ یہ پیشکش ویزا انکارپوریٹڈ کی مالی مدد کے ذریعے ممکن ہوئی۔
‘وی آر دی ورلڈ – 25 فار ہیٹی’ کا عالمی پریمیر جمعہ 12 فروری 7 بجکر 30 منٹ شام مشرقی وقت/ 6 بجکر 30 منٹ وسطی وقت، کو وینکور سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہوگا جب یہ این بی سی کی کوریج کے دوران نشر کیا جائے گا۔ این بی سی پر عالمی پریمیر کے فوری بعد ملٹی نیٹ ورک انٹرنیشنل نشریات کی تفصیلات کا اعلان ہوگا۔
اس مشہور گانے کی ریکارڈنگ کے علاوہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ رائٹر-ڈائریکٹر پال ہاگس (کریش، ملین ڈالر بے بی)، جن کی ذاتی اور آرٹسٹس فار پیس اینڈ جسٹس کی مجموعی کوششیں پہلے ہی ہیٹی میں ان گنت زندگیاں بچا چکی ہیں، نے منسلکہ وڈیو اور “بہائنڈ دی سینز” پیشکش کے لیے اس سیشن کی ریکارڈنگ کی، اور فلم ڈائریکٹر اور جونز، رچی، ژاں، فلپس اور ٹورٹوریکی کے ساتھ ایگزیکٹو پروڈیوسرز کے فرائض انجام دیے۔
عالمی پریمیر کے بعد شائقین کو گانے کو آفیشل ویب سائٹ WORLD25.org سے ڈاؤنلوڈ کرنے اور ریکارڈنگ سیشن کی خصوصی فوٹیج دیکھنے کی سہولت ملے گی۔ ڈاؤنلوڈز آئی ٹیونز، اور ایک شراکت کے ذریعے یو ٹیوب پر دستیاب ہوں گے، اور وڈیو “وی آر دی ورلڈ 25” یوٹیوب چینل (http://www.youtube.com/wearetheworld) پر دستیاب ہوگی ۔ یوٹیوب پر “ابھی عطیہ کریں” (Donate Now) کے بٹن پر کلک کر کے یہ آئی ٹیونز پر گانے کو ڈاؤنلوڈ کر کے فوری عطیات ممکن دیے جا سکیں گے۔
جونز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “وی آر دی ورلڈ 25 فار ہیٹی کی ریکارڈنگ کے تجربے نے میرے دل کو چھو لیا، اس میں وہی جذبہ، مقصد سے لگن اور کشادہ دلی کارفرما تھی جیسا کہ 25 سال قبل اصلی ریکارڈنگ میں تھی۔ اس میں شرکت کرنے والے تمام فنکاروں نے اپنی طرز اور نسل سے بالاتر ہو کر کھلے دل و جان سے کمرے میں قدم رکھا تاکہ مل کر ہیٹی کے عوام کی مدد کی جا سکے۔ ‘وی آر دی ورلڈ’ کے اس نئے ورژن کے لیے ان کی آوازوں کے عطیات، اور شراکت داروں کی مدد کے ذریعے وی آر دی ورلڈ فاؤنڈیشن تاریخ کی سب سے زیادہ شفاف غیر-منافع-بخش فاؤنڈیشن بن جائے گی۔”
رچی نے کہا کہ “جب میں نے وی آر دی ورلڈ کےنئے ورژن کی ریکارڈنگ کے بارے میں پہلی بار سوچا تومیں نیم دل تھا کیونکہ پہلی کوشش بہت شاندار تھی، پھر ہیٹی کا واقعہ پیش آ گیا اور میں نے اس حقیقت کو جانا کہ یہی وہ بحرانی لمحات ہیں جس کے لیے اس گانے کو اصل میں لکھا گیا ہے۔ نیا ورژن حقوق دانش کو نئے مقام پر لایا ہے جبکہ اصلی گانے کو اس کی شاندار حیثیت پر برقرار رکھتا ہے۔ پریشانی کے شکار ہمارے ہیٹی کے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے کیا بہتر طریقہ ہو سکتا ہے، کہ ان کے مسائل اور ضروریات کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جائے اور دنیا کے چند بہترین باصلاحیت افراد کو اکٹھا کیا جائے۔ نتیجہ خود بولتا ہے اس لیے “عطیہ دینے کے لیے ڈاؤنلوڈ کیجیے!”
تمام تر آمدنی وی آر دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے ذریعے براہ راست ہیٹی میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی کارروائیوں کے لیے دی جائے گی۔ وی آر دی ورلڈ فاؤنڈیشن ایک نو تخلیق شدہ غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کے بورڈ اراکین میں کوئنسی جونز، لیونیل رچی، وائکلف ژاں، پال ہاگس، رینڈی فلپس، پیٹر ٹورٹوریکی اور انٹر-امریکن ڈیولپمنٹ بینک کے سفیر لوئی مورینو شامل ہیں۔ فاؤنڈیشن ہیٹی میں جاری بحران سے نمٹنے کے لیے با معنی اور موثر امدادی و ترقیاتی منصوبوں کے حامل خیراتی اداروں کے لیے رقوم اکٹھی کرنے اور فراہم کرنے سے وابستہ ہے۔ اس وقت ان خیراتی اداروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جن کے امدادی پروگرام بیماری اور غربت کے شکار افراد کے فوائد کے لیے کمیونٹی کی مدد کے ادارے کے وژن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ مالی امداد جلد تیار کی جائے گی اور خیراتی و امدادی کوششوں کے لیے رقوم فراہم کی جائیں گی۔ فاؤنڈیشن اس اہم کام کے لیے فراہم کیے گئے فنڈز کو بدستور گرفت میں رکھے گی اور اس کا تحفظ کرے گی۔
وائکلف ژاں کا کہنا ہے کہ “مجھے انٹرٹینمنٹ کمیونٹی میں نظر آنے والے جوش و جذبے اور مدد نے بہت متاثر کیا ہے۔ عالمی برادری کی مستقل کوششوں سے ہم نے ہیٹی کو انتہائی ضروری مدد کی فراہمی کے امکانات کو کامیابی سے بڑھایا ہے؛ اور تعمیر نو کے اگلے مرحلے 21 ویں صدی کا ہیٹی کی جانب قدم اٹھا رہے ہیں۔”
اے ای جی لائیو کے صدر اور سی ای او رینڈی فلپس کہتے ہیں کہ “کیرئر کو عام طور پر انسانی صورتحال پر کسی فرد کے اقدامات کے مثبت اثرات سے جانچا جاتا ہے صرف رقوم اکٹھی کرنے سے نہیں۔ جب لیونل رچی اور کوئنسی جونز کی جانب سے اے ای جی لائیو اور مجھ سے اس ضمن میں کوشش کے لیے مدد طلب کی گئی، تو ہم جانتے تھے کہ یہ ہمارے قلب پر ہیٹی کے تعمیر نو پر انمٹ نقوش مرتب کرے گا۔ اس پورے عمل میں ہمارا مقصد صرف ایک ہے: ہیٹی کے لیے!”
اپنے اصلی اجراء کے بعد وی آر دی ورلڈ تاریخ کا سب سے تیزی سے بکنے والا سنگل گانا بن گیا تھا اور آنے والے سالوں میں یو ایس اے فار افریقہ نے اس گانے کی البم، سنگل اور کیسٹوں کے 7 ملین سے زائد یونٹ فروخت کر کے 63 ملین ڈالرز اور ڈیجیٹل فروخت اور متعلقہ اشیاء کے ذریعے اضافی 2 ملین ڈالرز حاصل کیے۔ کل رقم میں سے نصف سے زائد نیم صحراوی افریقہ کے 18 مختلف ممالک میں ہنگامی امداد (غذا، ادویات اور مہاجرین کے لیے خدمات) پر صرف ہوئی جبکہ بقیہ رقم 500 سے زائد امدادی، بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی مدد کے لیے استعمال کی گئی۔
گروپ ایم انٹرٹینمنٹ ورلڈ وائیڈ کے سی ای او پیٹر ٹورٹوریکی کہتے ہیں کہ “وی آر دی ورلڈ کو ایک متحرک عالمی پلیٹ فارم بنانے میں مدد فراہم کرنے پر ہمیں فخر ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ تخلیق، کمیونٹی اور ذرائع ابلاغ ہیٹی کے عوام کو اس عظیم سانحہ کے بعد حوصلہ مندی کے ساتھ بحال ہونے میں مدد دے سکتا ہے۔”
آئیڈل، گوٹ ٹیلنٹ اور دی ایکس فیکٹر جیسے ٹی وی برانڈز کے روح رواں فریمنٹل میڈیا نے مکمل میوزک وڈیو کی بین الاقوامی تقسیم کے لیے WATW25 کے ساتھ کام کرنے کی فراخدلانہ پیشکش کی تاکہ اسے محفوظ طریقے سے تقسیم کیا جا سکے اور عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ اثرات مرتب کرے اور وڈیو مواد کو دنیا بھر میں تقسیم کرنے کے لیے وہ دنیا کے معروف میڈیا سرمایہ کاری ادارے گروپ ایم کے ساتھ کوششوں میں تعاون کرے گا۔
ریکارڈنگ وی آر دی ورلڈ کی 25 ویں سالگرہ کے گرد فعال پذیری کے جذبے کو بڑھانے میں مدد گار ہوگی جو اصلی گانے اور تحریک کا مرکز ہے۔
روابط
سارا وسندیز
(310) 275-3222
vicendese@sunshinesachs.com
آرنلڈ روبنسن
(310) 854-8193
arobinson@rogersandcowan.com
مائیکل روتھ
(213) 742-7155
mroth@lakings.com
وی آر دی ورلڈ 25 ویں سالگرہ ریکارڈنگ
فنکاروں اور خالقین کی فہرست
وائکلف ژاں – ایگزیکٹو پروڈیوسر | جینیٹ جیکسن |
پنک | کارلوس سانتانا |
جینیفر ہڈسن | جیمی فوکس |
شوگرلینڈ | ایڈم لیوائن |
جیسن ایمراز | ارتھ ونڈ اینڈ فائر |
نتالی کول | دی جوناس برادرز |
ٹی پین | برائن ولسن |
جسٹن بائبر | نکول شیرزنگر |
انڈیا۔ایری | جولیان ہاف |
میری میری | میلانی فیونا |
بے بے وینانس | میا |
ٹائریز گبسن | انتھونی ہملٹن |
رافیل صادق | گلیڈیز نائٹ |
کیری ہلسن | جوئل اینڈ بینجی میڈن |
ہرٹ | برانڈی |
کیڈاڈا جونز | میوزک سول چائلڈ |
ملی سائرس | ایکون |
جورڈن اسپارکس | سیلین ڈیون |
روب تھامس | کیتھرین میک فی |
جیف برجز | رینڈی جیکسن |
بسٹا رائمز | کڈ کوڈی |
یوشر | ول آئی ایم |
کین یے ویسٹ | ایل ایل کول جے |
آئزک سلیڈ (المعروف دی فرے) | اسنوپ ڈوگ |
نکول رچی | ٹرے سونگز |
ایتھن بورٹنک | ٹیرل جیکسن |
ٹیج جیکسن | ٹی جے جیکسن |
ونس وان | ڈریک |
فریڈا پین | فیتھ ایونز |
روبن تھک | راشدا جونز |
باربرا اسٹریسنڈ | جمی ژاں لوئی |
اینرک اگلیسیاس | زیک براؤن |
لل وین | ٹونی بینیٹ |
جوش گروبین | سین گیرٹ |
ہیری کونک جونیئر | ال جارڈین |
بون تھگز اینڈ ہارمنی (بزی بونز) | اے آر رحمٰن |
فرجی | میری جے بلیگ |
اوریانتھی | مان |
نپسی ہسل | ایاز |
کیتھ ہیرس | نکا کوسٹا |
ٹونی بریکسٹن | فرینکسورتھ بینٹ لے |
پلیٹ پیٹ | ال ٹرائیو |
ذریعہ: وی آر دی ورلڈ 25 فار ہیٹی
روابط
سارا وسندیز،
+1-310-275-3222،
vicendese@sunshinesachs.com؛
آرنلڈ روبنسن،
+1-310-854-8193،
arobinson@rogersandcowan.com؛
یا
مائیکل روتھ،
+1-213-742-7155
mroth@lakings.com