Breaking News

پہلے سالانہ پٹ اِٹ آن پکچر شو میں روسیوں کی فتح میں امریکا کی مدد

لاس اینجلس، 25 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بدھ کو لاس اینجلس میں پہلے سالانہ پٹ اٹ آن (PutItOn) پکچر شو آن لائن فلم فیسٹیول میں چین، لتھووینیا، برطانیہ، مصر، رومانیہ، یوکرین، فلسطین اور ریاستہائے متحدہ امریکہ جیسے مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والی 57 انٹریز کے باوجود روس نے مختصر، فیچر فلم اور کرداروں کے زمرے میں فتح حاصل کر لی

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100224/LA60718LOGO)

عالمی اداکاروں کی جانب سے دنیا کے پہلے حقیقی آن لائن فلم میلے کی حیثیت سے مشتہر کیے گئے اس میلے کا مقصد عالمی شائقین کی توجہ حاصل کرنا تھا، اس کے لیے ویب سائٹ PutItOn.com (http://www.putiton.com/) نے ایک ماہ قبل قابل قدر لکھاری، ہدایت کار، پیش کار، سماجی شخصیت اور دی گونیز اور لارڈ آف دی رنگز ٹرائیلوجی جیسی اعلیٰ فلموں کے اسٹار سین آسٹن کو فلم میلے کی جیوری کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا۔

جناب آسٹن نے الیگزینڈر کارگلتسیف کو ان کی مختصر فلم ، دی سیل، کی فتح پر تعریف و توصیف سے نوازا اور اس فلم کو “جمالیاتی طور پر ایک جراتمندانہ مختصر فلم” قرار دیا اور فلم کی “امنگ، وسعت، اس کے پروڈکشن ڈیزائن، ڈرامائی کارکردگی کے ادراک اور رقص کو سراہا۔”

الیکسی اسکاچکوف کی فلم گیسٹ نے بہترین فیچر کا انعام حاصل کیا جسے PutItOn.com کے چیف آپریٹنگ آفیسر میکس فریزر نے “جدید تناظر میں نظریۂ وجودیت کا ایک حقیقی امتحان” قرار دیا اور “جدید معاشرے کی برائیوں کے لیے فطرت بمقابلہ شہری تباہی کو بیان کرنے کے لیے تخلیقی طریقے کے طور پر استعمال کرنے” کو نمایاں کیا۔

دریں اثناء آندرے زیگیدولین کی فلم ریڈ بکس نے اداکاری کے انعام میں بہترین کارکردگی کا انعام حاصل کیا اور اس طرح ثابت کیا کہ روسی فلم سازوں کے لیے یہ ایک انتہائی کامیاب دن تھا۔

جیوری میں نیو یارک فلم اکادمی کی نمائندگی کرنے والے ژاں شرلوک نے اس عمل میں شمولیت پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ “نیو یارک فلم اکادمی پٹ اِٹ آن پکچر شو کے فاتحین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس کری ہے۔ نیو یارک فلم اکادمی اور پٹ اِٹ آن جدید آن لائن مقام پر باصلاحیت فلم سازوں کو اکٹھا کرنے کے یکساں نظریے کی حامل ہیں۔ پٹ اِن آن آن لائن فلم میلے کے اجراء سے دنیا ہمارا تھیٹر بن چکی ہے۔”

تینوں زمروں میں فاتحین کو نیو یارک فلم اکادمی میں مفت وظیفے کے ساتھ ساتھ 5000 ڈالرز کا نقد انعام دیا جائے گا، جبکہ مختصر فلم کے زمرے میں دوسرے نمبر پر آنے والے کو پرو-سمر سطح کا وڈیو کیمرہ بطور انعام دیا جائے گا۔ فیچر فلم کے زمرے میں کوئی دوسرا نمبر نہیں تھا۔

انٹرویوز اور سوالات کے لیے رابطہ کیجیے پٹ اِٹ آن (http://www.putiton.com/) کے سی اوا و میکس فریزر سے ای میل mkfraser@putiton.com پر رابطہ کیجیے۔

ذریعہ: PutItOn

رابطہ:

میکس فریزر برائے پٹ اِٹ آن

+1-310-360-9667

یا mkfraser@putiton.com

Check Also

‫”بچوں کے کورس میں چین”: بچوں کے فن کی شمع روشن کرنا

نانتونگ، چین، 28 نومبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2006 سے، ٹونگچو ضلع، نانتونگ شہر، جیانگ سو صوبے نے ”بچوں کے کورس میں چین” کے نام سے ایک نئی نرسری نظم کی تخلیق اور فروغ کی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس جدت طرازی نے نہ صرف مقامی علاقے میں گرمجوش ردعمل پیدا کیا بلکہ اگلے 18 برسوں میں […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *