نیوٹاؤن اسکوائر، پنسلوینیا، 14 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
– ریٹائر ہونے والے سی ای او گریگری بالستریرو کے متبادل کی بھرتی کے لیے تلاش کرنے والے ادارے کا انتخاب –
پروجیکٹ مینیجرز کے لیے دنیا کی معروف پروفیشنل ممبر شپ آرگنائزیشن پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ (PMI) نے آج اگلے صدر اور سی ای او کو بھرتی کرنے میں مدد کے لیے کورن/فیری انٹرنیشنل کا انتخاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عہدے کے لیے داخلی و بیرونی امیدواروں کا جامع و عالمگیر معائنہ کیا جائے گا۔ یہ تازہ اعلان اپریل میں ہونے والے اس اعلان کے بعد آیا ہے جس کے مطابق موجودہ صدر اور سی ای گریگری بالستریرو ادارے میں آٹھ سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 15 جنوری 2011ء سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
جناب بالستریرو کی پی ایم آئی سے وابستگی کے ساتھ ساتھ یہ عمل اگلے صدر اور سی ای او کے لیے تبدیلی کے ہموار عمل اور شعبے، اس کے اراکین اور وثیقہ یافتگان کی تائید کے ادارے کے ہدف کو جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ پی ایم آئی کا بورڈ آف ڈائریکٹر جناب بالستریرو کے جانشیں کے طور پر حتمی امیدوار کے انتخاب کا ذمہ دار ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواران اپنا کوائف نامہ، تجاویز اور سوالات PMI@Kornferry.com پر ای میل کریں۔
اپنے عہد میں جناب بالستریرو شعبے کے لیے انتھک وکیل کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور ادارے کی غیر معمولی ترقی کی رہنمائی کی۔ ان کے دور میں پی ایم آئی دنیا میں بڑی پروفیشنل ممبر ایسوسی ایشنز میں سے ایک بن گئی، جو 180 ممالک سے زائد ممالک میں نصف ملین سے زائد اراکین اور وثیقہ یافتگان کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔
پی ایم آئی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پی ایم پی اور چیئر یوجین باؤنڈز نے کہا کہ “”گریگری بالستریرو پروجیکٹ مینجمنٹ اور پروجیکٹ مینیجرز کے معروف وکیل ہی نہیں تھے، بلکہ انہوں نے پی ایم آئی کو اعلی کارکردگی سے وابستہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادارہ بنانے میں ایک رہنما قوت کا کام کیا۔ حالانکہ ہم جناب بالستریرو کے ریٹائر ہونے کے فیصلے کا احترام اور حمایت کرتے ہیں، لیکن ان کی سطح کے کسی فرد کو اُن کی جگہ لانا ایک چیلنج ہے اور ہم بھرپور کوشش اور تمام ممکنہ غور و خوض کے بعد اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ سب سے زیادہ اہم یہ کہ جناب بالستریرو کا پی ایم آئی کے لیے جذبہ اور پیشہ آگے کے کام کے لیے ایک مثبت ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔”
کورن/فیری انٹرنیشنل ایشیا پیسفک کے بارے میں
امریکین، ایشیا بحر الکاہل، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ بھر میں موجود کورن/فیری انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے۔ لاس اینجلس میں قائم ادارہ مختلف حل پیش کرتا ہے جو صارفین کو باصلاحیت افراد کو کھینچنے، صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، برقرار رکھنے اور ان کی حفاظت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کورن/فیری انٹرنیشنل کے اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.kornferry.com ملاحظہ کیجیے، اور قیادت کے خیال، ملکیت دانش اور تحقیق کے لیے http://www.kornferryinstitute.com دیکھئے۔
پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ (پی ایم آئی) کے بارے میں
دنیا کی معروف ترین پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل ممبر آرگنائزیشن 180 سے زائد ممالک میں نصف ملین سے زائد اراکین اور وثیقہ یافتگان کے ساتھ معلومات کو شیئر کرتا ہے۔ پی ایم آئی 1969ء میں اپنے قیام سے لے کر اب تک ایک ملین سے زائد پیشہ ور افراد، کاروباری اداروں، حکومتوں، طلبہ اور تربیتی اداروں پر اثرات ڈال چکا ہے۔ آج پی ایم آئی کی مصنوعات پانچ پیشہ ورانہ وثیقہ یافتگان کے لیے منصوبے، پروگرام یا پورٹ فولیو مینجمنٹ کے عالمی سطح کے معیارات کی مصنوعات اور خدمات پیش کرتا ہے، جن میں گولڈ اسٹینڈرڈ پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل (پی ایم پی) (ر) شامل ہے۔ پی ایم آئی کی خصوصی گلوبل کارپوریٹ کونسل اور یورپین کارپوریٹ نیٹ ورکنگ گروپ بڑے کثیر القومی اور حکومتی اداروں کو پروجیکٹ مینجمنٹ کی اہمیت کی توثیق کرنے میں شامل کیا۔ مستحکم اکیڈمی ریسرچ پروگرام کے ساتھ واحد پروجیکٹ مینجمنٹ ادارے پی ایم آئی نے 1997ء سے درجنوں تحقیقی منصوبوں کی مدد کے لیے 14 ملین امریکی ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.pmi.org
ذریعہ: پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ
رابطہ: میگان میگوئیر کیلی
پی ایم آئی
+1-610-356-4600 x7030
Megan.Kelly@pmi.org
یا
گلین آر بویٹ
پی ایم آئی
+1-610-356-4600 x1112
Glenn.Boyet@pmi.org