AsiaNet 47133
ٹوکیو، 4 نومبر/کیوڈو جے بی این –ایشیانیٹ/
اوکیناوا انٹرنیشنل مووی فیسٹیول (OIMF) ایگزیکٹو کمیٹی نے چوتھے سالانہ میلے سے قبل ہی اپنے “فیچرڈ پروگرام” اور “جموٹ (آبائی قصبہ) سی ایم مقابلے” کے لیے درخواستیں قبول کرنا شروع کر دی ہیں ، یہ میلہ 24 تا 31 مارچ منعقد ہوگا۔
“فیچرڈ پروگرام” ایسے خیال کو جمع کرتا ہے جو “خوشی اور امن” کی بنیاد پر تخلیق کیا گیا ہو اور خوشی و مسرت کا پیام لائے، اور منتخب کردہ کام ایک شائقین کے ایوارڈ (2,500,000 ین انعامی رقم) اور جیوری کے ایک خصوصی اعزاز کا اہل ہوگا۔
“جموٹ سی ایم مقابلہ” آبائی قصبہ میں “ہنسی اور امن” سے متعلقہ نمبر ایک کا تعین کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جو لوگوں کو اپنے آبائی قصبے میں خوشی تلاش کرنے کے قابل بنائے گا۔ طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اپنے آبائی قصبے سے محبت کرنے والا کوئی بھی خیال آئیڈیا شیٹ کو استعمال کر کے اس میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد آئیڈیا شیٹ کو پرکھا جائے گا اور ان خیالات کی بنیاد پر آبائی قصبے سے محبت کو سب سے زیادہ ابھارنے والے خیال پر میلے کا اسپانسر یوشی موتو کری ایٹو ایجنسی آپ کے ساتھ مل کر ایک سی ایم تخلیق کرے گا جو آپ کے آبائی قصبے کی خوبصورتی کو ظاہر کرے گا۔ انعامی رقم 4 لاکھ 70 ہزار ین ہے۔ مزید برآں جیتنے والی انٹری کو ٹیرسٹریل ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
رواں سال 18 سے 27 مارچ کو “دھوم دھڑکا، خوشی اور امن” عنوان سے منعقد ہونے والے آئی او ایم ایف نے تقریباً 3 لاکھ 10 ہزار کی توجہ اپنی جانب مبذول کی اور مشرقی جاپان کے زبردست زلزلے سے متاثرہ ہونے والوں سے جذباتی وابستگی کو کامیابی سے پیش کیا۔
چوتھے آئی او ایم ایف میں گزشتہ میلے کے مقابلے میں ہم اوکیناوا سے جاپان اور دنیا بھر کے لیے زیادہ خوشی فراہم کرنے سے وابستہ ہیں۔ ہم خوش ہوں گے اگر آپ یہ معلومات اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعے پھیلائیں۔
چوتھا اوکیناوا انٹرنیشنل مووی فیسٹیول:
“فیچرڈ پروگرام/جموٹ سی ایم مقابلے” میں داخلے کی رہنما ہدایات
— فیچرڈ پروگرام
رہنما ہدایات
(1) کام یکم جنوری 2011ء پر یا اس کے بعد مکمل کیا گیا ہے، اور میلے میں پیش کرنے کے لیے اس کا 35 م م پرنٹ یا وڈیو درکار ہے۔
(2) دورانیہ 60 منٹ یا اس سے زائد ہونا چاہیے۔
(3) مقابلے میں داخل ہونے والا لازماً انگریزی سب ٹائٹل فراہم کرے اور ایک مکالموں کی انگریزی فہرست جمع کرائے جسے انگریزی سب ٹائٹلز بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہو۔
(4) کام میلے کی حتمی تاریخ سے قبل کمرشل بنیادوں پر جاپان میں (تھیٹرز یا ٹیلی وژن، ڈی وی ڈی یا انٹرنیٹ پر) ریلیز شدہ نہ ہو۔
(5) کام مجموعی طور پر لازماً میلے کی روح کے مطابق ہو۔ درخواست کی حتمی تاریخ: 20 جنوری 2012ء
— “جموٹ سی ایم مقابلہ”
درخواست کے لیے ضروری: آئیڈیا شیٹ کو اپنے آبائی قصبے کی تائید کے لیے اپنے خیال کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ پر کریں اور اسے جمع کرا دیں۔ حتمی تاریخ: 16 دسمبر 2011ء
مزید معلومات کے لیے http://www.oimf.jp/en/ پر اوکیناوا انٹرنیشنل مووی فیسٹیول کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
ذریعہ: اوکیناوا انٹرنیشنل مووی فیسٹیول ایگزیکیوشن کمیٹی
رابطہ:
جناب ہوشی
پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ
یوشی موتو کری ایٹو ایجنسی کمپنی لمیٹڈ
ٹیلی فون: +81-3-3209-8256
موبائل : +81-80-1448-6992 (ہوشی)
فیکس: +81-3-3209-8263
ای میل: press@oimf.jp