چین بھر میں : جسمانی طور پر معذور افرادچین کے لائیو سٹریم ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہےہیں

لنژاوٗ، چین،17نومبر،2020 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ — وہیل چیئر استعمال کرنے والی 29 سالہ شی ژوہاوٗ،نے لائیو سٹریمینگ ای-کامرس میں اپنی جگہ بنانے کے بعد سے اب تک 200,000 فالورز بناچکی ہیں۔

چین کی سب سے بڑی سالانہ آن لائن خریداری کی تقریب،جسے سنگل ڈے یا ڈبل الیون بھی کہا جاتا ہےجو بدھ کےدن منعقد ہوتا ہے، میں بڑھتے ہوئے لائیو سٹریمر میں سے ایک،شی اب اس میں مصروف رہتی ہیں۔

وہیل چیئر استعمال کرنے والی 29 سالہ شی ژوہاوٗ،نے لائیو سٹریمینگ ای-کامرس میں اپنی جگہ بنانے کے بعد سے اب تک 200,000 کی بڑی تعداد میں فالورز بناچکی ہیں۔

صبح سویرے ،وہ اس تقریب کے لیے تیار ہوئیں اور لونگنان شہر ،جوشمال مغربی چین کے صوبہ گانسو میں سب سے کم ترقی کرنے والا علاقہ ہے،میں اپنے آفس کے لیےروانہ ہوئیں۔

اپنے ویرچوئیل سٹور پر،وہ مخصوص مقامی اشیائ پورے ملک کے خریداروں کو بیچتی ہیں،جن میں سیچوان مرچ سے لے کر روایتی چینی ادویات شامل ہیں۔

شی 2013میں ایک حادثہ کے بعد وہیل چیئر تک محدود ہوگئیں۔لائیو سٹریمنگ کے بارے میں جاننے سے قبل،وہ بند ماحول میں اپنےدن گزارتی تھیں جہاں کام کرنے کا کوئی موقع نہیں ہوتاتھا۔

یہاں تک کہ ایک موقع نے ان کے دروازے پر دستک دی جب لونگنان کی ایک شہری  ڈو گویئنگ اپنے آبائی شہر واپس آئیں،اور مقامی حکومت کی درخواست پر دیہی علاقوں میں غربت کم کرنے کے لیے ای-کامرس کوبطور ذریعہ فروغ دینے کے لیے کسانوں کی ایک تنظیم بنائی۔

ڈو نے شی کو دعوت دی,جو علاقائی لب ولہجہ کے بغیر معیاری مندارن زبان بول لیتی ہیں،اور انھیں اپنے آن لائن سٹور کو سنبھالنے میں مدد دی اور انھیں مشورہ دیا کہ وہ لائیوسٹریمنگ ای-کامرس میں اپنی قسمت آزمائیں۔

شی کا کہناتھا “ میں حیران رہ گئی۔میں اپنے اردگرد موجود افراد سے بات کرنے میں ہچکچاتی تھی اور یہاں تو لائیو ناظرین سے بات کرنا تھی۔”

لیکن شی نے آخر کار اپنے خوف پر قابو پالیا۔مارچ کے اوائل میں،شی نے کامیابی سے اپنی لائیو سٹریمنگ کا آغاز کیا،اور ایک دن میں 30,000 یوآن ) 4,548 ڈالر(تک کی اشیائ فروخت کیں۔

شی چین میں خریداری کی ایک نئی راہ کی نمائندگی کرتی ہیں،جو ریٹیلرز کو “لائیو کامرس” کی سطح پر لے جارہی ہیں جو ای-کامرس اور لائیو سٹریمنگ کو یکجا کررہی ہے۔

لانژہاوٗ یونیورسٹی کے ماتحت انسٹیٹیوٹ آف کاوئنٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کے ماوٗ جنہوانگ کا کہنا تھا کہ ای-کامرس لوگوں کی زندگیوں میں نئی تبدیلیاں لارہی ہے۔ان کامزید کہناتھا کہ چین کے پہاڑی علاقوں میں بسنے والے مزید سے مزید لوگ ای-کامرس سے فائدہ اٹھارہے ہیں اور اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔

لائیوسٹریمنگ شی جیسے جسمانی معذور افراد کے لیے ایک بڑی مدد رہی ہے،جو اس نئے کاروباری طریقے کے نہ ہونے کی بنا پر پیچھے رہ جاتے۔

لونگنان میں،کل 366 آن لائن سٹور جسمانی معذور افراد چلارہے ہیں،اور ایسے ہی 670 مزدوروں کو نوکریاں دی گئیں ہیں۔

شی کا کہناتھا” ای-کامرس نے نہ صرف ہمیں فائدہ دیا ہے بلکہ ہمیں وقار اور امید بخشی ہے۔”

ذریعہ : حکومت لونگنان کا اشتہاری ادارہ

تصویر کا لنک : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=376893

Check Also

ROSEN, LEADING TRIAL ATTORNEYS, Encourages Crocs, Inc. Investors to Secure Counsel Before Important Deadline in Securities Class Action – CROX

NEW YORK, Feb. 06, 2025 (GLOBE NEWSWIRE) — WHY: Rosen Law Firm, a global investor rights law firm, reminds purchasers of common stock of Crocs, Inc. (NASDAQ: CROX) between November 3, 2022 and October 28, 2024, inclusive (the “Class Period”), of the important March 24, 2025 lead plaintiff deadline. SO WHAT: If you purchased Crocs common stock during […]