شوچو، چین، 18 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی (XJTLU) نے حال ہی میں بدھ 12 فروری کو جنوبی افریقہ کی ہانیانگ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی دو یادداشتوں (ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں۔
سیول میں منعقدہ تقریب میں شہری منصوبہ بندی و ڈیزائن کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر جیسیکاسیویل کی زیر قیادت ایکس جے ٹی ایل یو کے ایک وفد نے ہانیانگ یونیورسٹی میں شہری منصوبہ بندی و انجینئرنگ کے شعبے اور گریجویٹ اسکول آف اربن اسٹڈیز کے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔
یہ تعاون بین الشعبہ جاتی اور جامعات میں طلبہ کے تبادلے اور ساتھ ساتھ مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی کے مواقع کی راہ ہموار کرے گا ، اور دونوں اداروں کے تعلیم و تحقیق کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو نمایاں کرے گا۔
ہانیانگ میں شعبہ شہری منصوبہ بندی و انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سوگی لی نے ڈاکٹر سیویل کو تجربہ گاہوں اور کمرہ ہائے جماعت کا دورہ کروایا اور انہوں نے ہر پروگرام کے بارے میں عمیق گفتگو کی۔ مہمانوں کو ہانیانگ یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف اربن اسٹڈیز کا بھی دورہ کرایا گیا اور اسکول کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جو-ہیونگ سے ملاقات بھی کروائی گئی جہاں مفاہمت کی پہلی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
ظہرانے میں ایکس جے ٹی ایل یو کے وفد کو ہانیانگ یونیورسٹی کی تاریخ اور ترقی کے بارے میں وڈیو دکھائی گئی اور پروفیسر ڈاکٹر کیوشکاوہ، چیئر، شہری منصوبہ بندی و انجینئرنگ کی جانب سے پریزنٹیشن دی گئی۔ ڈاکٹر سیویل اور پروفیسر اوہ نے مفاہمت کی دوسری یادداشت پر دستخط کیے جس کے ساتھ ہی دن کی رسمی کارروائی اختتام کو پہنچی۔
حالیہ دورے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یسیو لن نےکہا کہ “ہماری نظریں تحقیق و تدریس دونوں شعبوں میں ہانیانگ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر مرکوز ہیں۔ ہانیانگ کے ساتھ تعلق ہمارے طلباء کے بین الاقوامی تجربے کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تحقیقی اہداف میں بھی مدد فراہم کرے گا۔”
ایکس جے ٹی ایل یو کے بارے میں:
سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی ایک بین الاقوامی جامعہ ہے جو چین اور برطانیہ کے معروف اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر قائم کی گئی۔ ایک آزاد چین-برطانوی معاہدے کی حیثیت سے ایکس جے ٹی ایل یوبرعظیم چین میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیمپس چین کے مشرقی ساحلوں پر سوچو کے عالمی ورثہ قرار دیےگئے شہر میں واقع ہے، جو چین میں جی ڈی پی کا چوتھا سب سے زیادہ ارتکاز رکھنے والا شہر ہے، اور تعلیم، رہائش اور ترقی کے لیے بے مثال ماحول پیش کرتا ہے۔
ہمارے ساتھ رہیے:
facebook.com/xjtlu
weibo.com/xjtlu
twitter.com/xjtlu
linkedin.com/company/xi’an-jiaotong-liverpool-university
ذریعہ: سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی