AsiaNet 47791
کینٹن، میساچوسٹس، 15 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
سیان، چین میں افتتاحی ڈنکن ڈونٹس کی عالمی ترقی میں ایک اہم سنگ میل؛
ڈنکن ڈونٹس دنیا بھر میں اضافی ریستورانوں کے آغاز کا بھی جشن منا رہا ہے، جن میں بگوٹا، کولمبیا؛ ریاض سعودی عرب، اور کنگز لینڈ، جارجیا شامل ہیں
کافی اور بیک شدہ اشیا کے لیے امریکہ کا ہر وقت اور ہر روز کے معروف مقام ڈنکن ڈونٹس نے آج 10 ہزار واں ریستوراں کھول دیا۔ سنگ میل قرار پانے والا یہ 10 ہزار واں نیا ریستوراں سیان، چین میں واقع ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں دنیا بھر میں کھلنے والے دیگر متعدد ڈنکن ڈونٹس کے ریستوراں بھی 10 ہزار ویں مقام کے اعزاز کے دعویدار ہیں۔ ان مقامات میں ریاض، سعودی عرب میں تین نئے مقامات کے ساتھ ساتھ بگوٹا، کولمبیا اور کنگزلینڈ، جارجیا میں واقع نئے ریستوراں بھی شامل ہیں۔
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110224/NY53806LOGO)
ڈنکن ڈونٹس برعظیم چین میں 80 سے زائد ریستورانوں کا حامل ہے۔ جدید ترین ریستوراں، سیان میں 10 واں اور دنیا میں 10 ہزار واں ہے جسے فرنچائزی شان سی اسٹیلرک فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کھولا گیا ہے۔ 10 ہزار ویں ڈنکن ڈونٹس مقام کا جشن سیان میں زبردست جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، جس میں مقامی اہم شخصیات، روایتی چینی شیروں کے رقص اور ایک جاز موسیقی گروہ کے ساتھ زبردست افتتاحی تقریب شامل ہوگی۔
ڈنکن برانڈز کے سی ای او اور ڈنکن ڈونٹس کے صدر نائجل ٹریوس نے کہا کہ “ہم دنیا کے 10 ہزار ویں ڈنکن ڈونٹس ریستوراں کے چین میں آغاز پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں، کیونکہ یہ ایسا ملک ہے جو ڈنکن ڈونٹس اور باسکن-روبنز برانڈز دونوں کے لیے زبردست مواقع پیش کرتا ہے۔ کوئنسی، میساچوسٹس میں واحد ریستوراں کے طور پر آغاز کرنے والا ڈنکن ڈونٹس آج دنیا بھر کے 32 ممالک میں موجود ایک عالمی برانڈ ہے۔ ہمارا جغرافیائی تنوع اس امر کی گواہی ہے کہ چین سے لے کر سعودی عرب، کولمبیا سے جارجیا تک پھیلے صارفین ڈنکن ڈونٹس کی پیشکشوں کو سراہتے ہیں – یعنی اعلیٰ معیار کی کھانے پینے کی اشیا جنہیں ایک دوستانہ و پائیدار ماحول میں زبردست انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔”
2011ء کے اولین نو ماہ میں ڈنکن ڈونٹس اور باسکن-روبنز کے مالک ادارے ڈنکن برانڈز انکارپوریٹڈ نے دنیا بھر میں تقریباً 480 نئے مقامات کا آغاز کیا، جن میں 230 نئے ڈنکن ڈونٹس ریستوراں شامل ہیں۔ ڈنکن برانڈز 56 ممالک میں 16 ہزار 500 سے زائد ریستورانوں کا حامل ہے اور یونٹ کی گنتی کے اعتبار سے بین الاقوامی سطح پر امریکہ کی سب سے بڑی کوئیک سروس ریستوراں (QSR) کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
ڈنکن ڈونٹس نے گزشتہ چند سالوں میں عالمی پیشرفت کو برقرار رکھا ہے، اور امریکہ، مشرقی وسطیٰ، ایشیا-بحر الکاہل، اور لاطینی و جنوبی امریکہ میں نئے ریستوراں کھولے ہیں۔ رواں سال کے اوائل میں ڈنکن ڈونٹس نے بھارت میں داخلے کے لیے ایک معاہدے اور اگلے 15 سالوں میں ملک میں 500 سے زائد ریستوراں کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ گزشتہ ماہ ڈنکن ڈونٹس نے سعودی عرب میں اپنے ریستورانوں کی تعداد 100 سے زائد کر لی۔
ٹریوس نے مزید کہا کہ “ہماری مضبوط برانڈ تسلیم شدگی، ہماری مختلف مصنوعات، جدید مارکیٹنگ اور تقریباً 100 فیصد فرنچائز بزنس ماڈل کے باعث ہم سمجھتے ہیں کہ ڈنکن ڈونٹس امریکہ اور اس سے باہر ترقی کے زبردست مواقع کا حامل ہے۔ ہم اپنے 10 ہزارویں ڈنکن ڈونٹس ریستوراں کے آغاز کا جشن مناتے ہوئے مسرور ہیں اور ہماری نظریں دنیا بھر میں موجودہ اور نئی مارکیٹوں دونوں میں مزید کئی افتتاحوں پر مرکوز ہیں۔”
ڈنکن ڈونٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.DunkinDonuts.com یا فیس بک (www.facebook.com/DunkinDonuts) اور ٹویٹر (www.twitter.com/DunkinDonuts) پر ہمیں فالو کیجیے۔
ڈنکن ڈونٹس کے بارے میں
1950ء میں قائم ہونے والا ڈنکن ڈونٹس کافی اور بیک شدہ اشیا کے لیے امریکہ کا ہر وقت اور ہر روز کا پسندیدہ مقام ہے۔ ڈنکن ڈونٹس ریگولر/ڈی کیف کافی، آئسڈ کافی، ہاٹ فلیورڈ کافی، ڈونٹ، بیگل اور مفن کے زمروں میں مارکیٹ کا رہنما ادارہ ہے۔ ڈنکن ڈونٹس نے پانچ سالوں سے برانڈ کیز کے کافی زمرے میں صارفین کی خیر خواہی کے لیے پہلا نمبر حاصل کر رہا ہے۔ ادارہ دنیا بھر کے 32 ممالک میں 10 ہزار ریستورانوں کا حامل ہے۔ 2010ء میں ڈنکن ڈونٹس عالمی سسٹم-وائیڈ فروخت 6 ارب ڈالرز رہیں۔ کینٹن، میساچوسٹس میں واقع ڈنکن ڈونٹس ڈنکن برانڈز گروپ انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: DNKN) کا ماتحت ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.DunkinDonuts.com۔
رابطہ:
کیرن راسکوف
ایس وی پی کمیونی کیشنز، ڈنکن برانڈز
+1-781-737-5200
Karen.Raskopf@DunkinBrands.com
ذریعہ ڈنکن برانڈز