ڈی ٹی ایس نے ڈیجیٹل ٹیلی ویژن کو اعلیٰ معیار کی آڈیو فراہم کرنے کے لیے چین کے پانچ نمایاں ٹی وی برانڈز کے ساتھ معاہدے کا اعلان کردیا : AsiaNet-Pakistan

ڈی ٹی ایس نے ڈیجیٹل ٹیلی ویژن کو اعلیٰ معیار کی آڈیو فراہم کرنے کے لیے چین کے پانچ نمایاں ٹی وی برانڈز کے ساتھ معاہدے کا اعلان کردیا

[ 0 ] November 18, 2010 | | Share:

كالاباساس، کیلیفورنیا، 18 نومبر 2010ء / پی آرنیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ڈی ٹی ایس ہائی ڈیفی نیشن فلیٹ پینل ٹی وی کے لئے لاجواب تجربہ فراہم کررہا ہے

ہائی ڈیفی نیشن آڈیو کے رہنما ادارے ڈی ٹی ایس انکارپوریٹڈ (Nasdaq: DTSI) نے آج چین کے پانچ نمایاں ٹی وی برانڈز کے ساتھ معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔معاہدوں کی رو سے  کئی ایچ ڈی ٹی وی ماڈلز میں بہترین  قسم کا ڈی ٹی ایس آڈیو حل پیش کیا جائے ہوگا۔  ان پانچ برانڈز میں اسکائی ورتھ، ہائی سینس، ہائیر، کونکا اور ٹی سی ایل شامل ہیں۔ ٹی وی مصنوعات میں ڈی ٹی ایس اعلیٰ کارکردگی والی آڈیو ٹیکنالوجی کی شمولیت ان میں جانی پہچانی قدر کا اضافہ کرے گی۔ مزید برآں، ریٹیل پر شروع کیا گیا مصنوعات کے متعلق مارکیٹ فیڈبیک بہت مثبت رہا ۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20101118/LA04304LOGO )

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20101118/LA04304LOGO )

ڈی ٹی ایس کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر برائن ٹاؤنے نے کہا کہ “ڈی ٹی ایس میں ہمارا مقصد تمام صارفین کو مکمل تفریح کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، جیسے ہم نیٹورک سے منسلک ڈیوائسز میں اپنے نقش قدم کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں ، یہ اسٹریٹجک معاہدے ڈی ٹی ایس کی ذمہ داری کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر میں موجود ہمارے لائسنسیز کو علاقائی سروس فراہم کر رہا ہے اور شراکت داروں کو مدد کررہا ہے۔”

ڈی ٹی ایس ٹیکنالوجی کی پانچ بڑے ٹی وی برانڈز میں شامل ہونا ایچ ڈی تفریحی میدان میں تیزی سے رہنما بننے والے اس ادارے کی ترقی میں ایک اور سنگ میل ہے۔

اسکائی ورتھ  آر جی بی کے صدر جناب یانگ ڈونگون نے کہا کہ “ڈی ٹی ایس ممکنہ بہترین آڈیو تجربہ فراہم کرنے کے لیے وقف ادارے کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ اسی مرحلے پر، اسکائی ورتھ صارفین کے لیے ‘ایک صحت مند اور خوشحال زندگی’ تخلیق کرنے کا تصور رکھتا ہے، لہٰذا ہم اس عہد کو پورا کرنے اور ایچ ڈی ٹی وی کے  ذریعے شاندار آواز فراہم کرنے کے لیے ڈی ٹی ایس کے ساتھ کام کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔”

ڈی ٹی ایس ٹیکنالوجی کے ساتھ ابھرتے ہوئے تمام میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے اضافی مواد تخلیق کیے جارہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ صارفین مزید سنسنی خیز اور تفریحی تجربات کا مزہ لینے کے لیے حیرت انگیز ڈی ٹی ایس ساؤنڈ اسکیپ کا مزہ لینے لے سکیں گے۔

ڈی ٹی ایس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

ڈی ٹی ایس انکارپوریٹڈ (Nasdaq: DTSI)دنیا بھر میں ڈی ٹی ایس –لائسنس یافتہ کروڑوں صارفین کو الیکٹرانکس مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے ڈیجیٹل تفریح کو سنسی خیز، پرکشش اور آسان بنانے کے لیے وقف ہے۔  ملٹی چینل آڈیو میں رہنما کی حیثیت سے نمایاں مقام حاصل کرنے والا ڈی ٹی ایس بلو رے ڈسک معیار کا لازمی آڈیو فارمیٹ بن گیا ہے اور نیٹورک سے منسلک صارفین ڈیوائسز کی بڑھتی ہوئی اقسام کے لیے فلموں اور ڈیجیٹل تفریح کی دیگر اقسام کی فراہمی کے لیے تیزی سے کام آرہا ہے۔ ڈی ٹی ایس ٹیکنالوجی گھریلو تھیٹر، گاڑیوں کے آڈیو نظام، کمپیوٹر، گیم کنسول، ڈی وی ڈی پلیئر، ٹیلی ویژنز، ڈجیٹل میڈیا پلیئر، سیٹ – ٹاپ باکسز، اسمارٹ فونز، سراؤنڈ میوزک سوفٹویئر اور ہر بلو رے ڈسک چلانے کے قابل ڈیوائس میں موجود ہے۔ 1993ء میں قائم ہونے والا ادارے ڈی ٹی ایس کالابساس، کیلیفورنیا میں صدر دفتر کے ساتھ  لائمریک ، آئرلینڈ میں لائسنسنگ آپریشنز کا صدر مقام رکھتا ہے۔ ڈی ٹی ایس کے دفاتر شمالی کیلیفورنیا، واشنگٹن، کینیڈا، چین، فرانس، ہانک کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور برطانیہ میں بھی موجود ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.dts.com ملاحظہ فرمائیں۔ ڈی ٹی ایس ، ڈی ٹی ایس انکاپوریٹڈ کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ دیگر تمام ٹریڈ مارکس متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔ (c) 2010 ڈی ٹی ایس انکارپوریٹڈ۔ تمام حقوق محفوظ۔

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ برائے 1995ء کے زمرے میں آتے ہیں جس میں خطرات، غیر یقینی صورتحال، مفروضوں اور دیگر عوامل شامل ہیں جن کا مکمل یا درست ثابت نہ ہونا بیان کیے گئے یا مستقبل کے حوالے سے بیانات سے ظاہر ہونے والے ڈی ٹی ایس کے نتائج کو حقیقت میں تاریخی نتائج سے مختلف کرسکتے ہیں۔ تاریخی حقائق کے بیانات کے علاوہ تمام بیانات مستقبل کے حوالے سے بیانات تصور کیے جاسکتے ہیں بشمول ان بیانات کے جن میں “منصوبہ”، “متوقع”، “یقینی”، “اسٹریٹجی”، “مواقع”، “پیش قدمی” اور مشابہ الفاظ شامل ہیں۔ ان بیانات میں مستقل کی کاروائیوں کے لیے انتظامیہ  کے دیگر منصوبوں، اسٹریٹجیز اور اہداف؛ مجوزہ نئی پروڈکٹ، سروسز یا ترقی کے بارے میں بیانات؛ مستقبل کی معاشی صورتحال یا اقتصادی یا کارروائیوں کی کارکردگی کے بارے میں بیانات ؛ گذشتہ بیانات کی بنیاد پر بھروسے اور مفروضہ کے بیانات شامل ہوسکتے ہیں۔ امکانی  خطرات اور غیر یقینی صورتحال جو کہ حقیقی پیداوار اور نتائج کو مختلف کرسکتےہے میں اگلی نسل کی آپٹیکل ڈرائیوز اور صارفین کی اختیار کی گئی ایسی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل آڈیو کی تیزی سے تبدیل ہوتی اور مسابقتی ساخت، صارفین کی الیکٹرانک اور تفریحی مارکیٹیں، ادارے کی حکومتی اور صنعتی معیارات میں شمولیت اور اخراج، صارفین کی جانب سے ادارے کی ٹیکنالوجی، پروڈکٹس، سروسز اور قیمت کی مسلسل قبولیت، ملکیت اور معقول جائیداد کے متعلق خطرات، ڈی ٹی ایس آڈیو ساؤنڈ ٹریکس رکھنے والے تفریحی کونٹینٹ کی مستقل ریلیز اور دستیابی، ادارے کی تحقیق اور ترقی کی کوششوں میں کامیابی، مکمل دستیابی کے متعلق خطرات، متوقع اخراجات سے زیادہ، اہم ملازمین کی رخصتی، موجودہ اقتصادی بحران اور عالمی معیشت میں مندی کا رجحان، ادارے کے ایک یا زیادہ کلیدی صارفین یا لائسنسیزکا نقصان، علاقائی و بین الاقوامی مارکیٹ اور سیاسی صورتحال میں تبدیلی، اور دیگر خطرات اور غیریقینی صورتحال کی مزید تفصیلی وضاحت ڈی ٹی ایس کی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کے ساتھ عوامی فلنگس www.sec.gov پر دستیاب ہیں، شامل ہیں لیکن یہاں تک محدود نہیں۔ ڈی ٹی ایس اس اعلامیہ میں موجود اس تاریخ کے بعد سامنے آنے والی صورتحال یا ایونٹ کی عکاسی کرنے والے مستقبل کے حوالے سے کسی بیان کو اپڈیٹ کرنے کا پابند نہیں۔

ڈی ٹی ایس – سی

ذریعہ: ڈی ٹی ایس، انکارپوریٹڈ

رابطہ: ڈی ٹی ایس کے ڈیو بلاسوسی ، +1-818-436-1080، David.blasucci@dts.com یا فارمولا کے کیٹ کرچ، +1-310-587-7050، Kirsch@formulapr.com ،برائے ڈی ٹی ایس

Category: Education, Urdu

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.