کنسرٹ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج ستمبر نیلامی میں دعوی دائر نہ کرنے کا عہد شامل کر لیا

AsiaNet 45817

شکاگو، 8 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آئی سی اے پی پی ایل سی کے شعبے اور دنیا کے سب سے بڑے ملکیت دانش بروکریج اور پیٹنٹ نیلامی کے ادارے آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج (http://www.icappatentbrokerage.com/ ) نے لاس اینجلس میں 27 تا 29 ستمبر 2011ء ہونے والی اولین دعوی دائر نہ کرنے کے عہد (CNS) کی نیلامی  میں ایک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100614/CG20517LOGO)

نیا سی این ایس اضافہ کنسرٹ ٹیکنالوجی کارپوریشن (http://www.concerttechnology.com/ ) کی جانب سے آیا ہے ۔ کنسرٹ ذاتی برقی مصنوعات بشمول وائرلیس موبائل آلات کے لیے ٹیکنالوجیز تخلیق اور لائسنس کرتا ہے۔ کنسرٹ کی تحقیق اور پیشرفت کی کوششوں کا ہدف ڈیجیٹل مواد، سروسز اور ایپلی کیشنز کو منظم ، مقبول اور تقسیم کرنے کے لیے نئی نسل کے سسٹم تخلیق کرنا ہے – جن میں موبائل ایپلی کیشنز، لوکیشن بیسڈ سروسز اور سوشل میڈیا پر خاص توجہ مرکوز ہے۔ 2006ء میں قائم ہونے والا کنسرٹ 400 سے زائد پیٹنٹ اثاثہ جات کا پورٹ فولیو بنا چکا ہے جس میں ترجیحات کی تاریخ 90ء کی دہائی کے اوائل سے آج تک ہیں۔

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کے سی ای او ڈین بیکر کہتے ہیں کہ “ہم ستمبر میں اپنی سی این ایس نیلامی میں کنسٹرٹ ٹیکنالوجی کی شرکت پر بہت خوش ہیں۔ ہمارے تازہ ترین ایونٹ میں ان کی شمولیت 2006ء سے شروع ہونے والے تعلقات کی بنیاد پر ہے اور ہمیں ستمبر نیلامی کو کامیاب بننے میں مدد دے گی۔”

کنسرٹ نیلامی میں ادارے کی موزونیت کے مطابق فاضل مجموعوں کے ساتھ چار سی این ایس پیش کر رہا ہے۔ اے سی این ایس پیٹنٹ یافتہ کی جانب سے ایک دستاویزی معاہدہ ہے جو ایسے عہدے پر مشتمل ہےکہ وہ فریق مخالف کو اپنے پورٹ فولیو کے چند یا تمام پیٹنٹس کی خلاف ورزی پر مقدمے میں نہیں گھسیٹے گا۔ ایک ادارے کو آئی سی اے پی کے نیلامی کے عمل کے ذریعے بے نام ہو کر سی این ایس خریدنے کی اجازت دے کر آئی سی اے پی ممکنہ مقدمے بازی کے حوالے سے لاحق خطرات کا تیزی سے اور موثر انداز میں خاتمہ کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے اور وہ بھی ایک ناکام کوشش کی صورت میں اپنی دفاعی حکمت عملی پر سودے بازی کیے بغیر۔

آئی سی اے پیٹنٹ بروکریج اب متحرک طور پر سی این ایس درخواستیں قبول کر رہا ہے۔ سی این ایس کی مکمل کیٹلاگ وسط اگست میں نیلامی کے لیے دستیاب ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے ڈین بیکر سے Dean.Becker@us.icap.com یا  (561) 309-0011 پر رابطہ کیجیے۔

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کے بارے میں

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج(http://www.icappatentbrokerage.com ) آئی سی اے پی پی ایل سی کا ایک شعبہ ہے اور ملکیت دانش بروکریج اور پیٹنٹ نیلامی میں دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

آئی سی اے پی کے بارے میں

آئی سی اے پی دنیا کا معروف انٹرڈیلر بروکر اور بعد از تجارت خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ادارہ انٹرسٹ نرخ، کریڈٹ، کموڈٹیز، زر مبادلہ، ابھرتی ہوئی مارکیٹوں، ایکوئٹیز اور ایکوئٹیز ماخوذ میں صوتی اور برقی نیٹ ورکس کے ذریعے خریداروں اور فروخت کنندگان کو ملاتا ہے۔ آئی سی اے پی پی ایل سی 30 جون 2006ء کو ایف ٹی ایس ای 100 میں شامل ہوا تھا۔ مزید معلومات کے لیے http://www.icap.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج

رابطہ : لوئزا سیپولویدا

+1-312-327-8162

Luisa.Sepulveda@us.icap.com

Check Also

MCB Bank Posts Robust Financial Results for 2024

Lahore: MCB Bank Limited has reported a strong financial performance for the year ended December 31, 2024. The Board of Directors, led by Chairman Mian Mohammad Mansha, approved the annual financial statements and declared a final cash dividend of PKR...

The post MCB Bank Posts Robust Financial Results for 2024 appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *