AsiaNet 48249
سنگاپور، 6 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
– ایشیا بھر میں 70 فیصد سے زائد بورڈز میں کوئی آزاد خاتون ڈائریکٹر نہیں ہیں
– خواتین ڈائریکٹرز کے اعداد و شمار کی خصوصیات مرد ڈائریکٹرز سے نمایاں طور پر مختلف ہیں
کورن/فیری انٹرنیشنل کی جانب سے افتتاحی بورڈ تنوع تحقیق، دی ڈائیورسٹی اسکور کارڈ: میژرنگ بورڈ کمپوزیشن ان ایشیا پیسفک، کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ایشیا بحر الکاہل خطے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین کی نمائندگی بدستور کم ہے اور خواتین ڈائریکٹرز مردوں کے مقابلے میں اعداد و شمار کی مختلف خصوصیات رکھتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج ایشیا کے بورڈز میں زیادہ متنوع ڈائریکٹرز کی بھرتی کی فوری ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب بہت زیادہ ادارے عالمی معیشت میں نازک موڑ پر کھڑے ہیں۔ پانچ ممالک -ہانگ کانگ، بھارت، ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور – میں 70 فیصد سے زائد بورڈز آزاد خاتون ڈائریکٹرز کے حامل نہیں ہے۔ دو یا اس سے زائد خاتون ڈائریکٹرز رکھنے والے بورڈز کمیاب ہیں، جبکہ تین یا اس سے زائد آزاد خاتون ڈائریکٹرز رکھنے والے تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
بورڈ تنوع کے موضوع پر ایشیا بحر الکاہل کی تاریخ کی پہلی تحقیق آسٹریلیا، چین، ہانگ کانگ، بھارت، ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور میں مارکیٹ سرمایہ بندی کے لحاظ سے سب سے بڑے 100 مقامی اداروں کا احاطہ کرتی ہے ۔ تحقیق اس وسعت، جس کے مطابق بورڈز میں کلیدی قائدانہ عہدوں پر خواتین و مرد ڈائریکٹرز متعین ہیں، ساتھ ساتھ ان ممالک میں خواتین اور مرد ڈائریکٹرز کی پروفائلز کا بھی کا تقابل کرتی ہے۔
تحقیق نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے این یو ایس بزنس اسکول کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ماک یوئین تین کی شراکت کے ساتھ مکمل کی گئی، جو ایشیا میں کارپوریٹ گورننس میں سند تسلیم کیے جاتے ہیں۔
کورن/فیری ایشیا پیسفک کی مینیجنگ ڈائریکٹر برائے گلوبل کنزیومر مارکیٹ اور سروس پریکٹسز کی سی ای او اور بورڈ رکن ایلیشیا یی نے کہا کہ “اب جبکہ ایشیا کا خط ترقی عالمی معیشت میں مرکزی مقام کی حیثیت سے آگے بڑھ رہا ہے، موثر ترین بورڈز وہ ہوں گے جو بین الاقوامی ہونے کے ساتھ فعلی، شعبہ جاتی اور صنفی تنوع کے حامل ہوں گے۔”
دنیا خواتین کی صلاحیتوں اور قوت کی طرف توجہ کر رہی ہے – صارفین اور رہنماؤں دونوں کی کی حیثیت سے، اور باصلاحیت افراد کی بڑھتی ہوئی اکثریت کے لحاظ سے بھی۔ اداروں نے اس حقیقت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے کہ کامیاب بورڈز اس مارکیٹ کے عکاس ہونے چاہئیں جن کے لیے وہ خدمات پیش کر رہے ہیں اور بڑھتے ہوئے پیچیدہ کاروباری ماحول میں کاروبار کرنے کے لیے ایک جنس سے تعلق رکھنے والی قائدانہ ٹیمیں کم تیار ہوتی ہیں۔”
تحقیق نے خواتین اور مرد ڈائریکٹرز کے اعداد و شمار کی خصوصیات کے درمیان تفاوت کے کلیدی اعداد بھی بھی حاصل کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:
– خواتین ڈائریکٹرز تمام ممالک میں مرد ڈائریکٹرز کے مقابلے میں، تقریباً تین سال کی اوسط سے، کم عمر تھیں
– خواتین ڈائریکٹرز مرد ڈائریکٹرز کے مقابلے میں قانون یا حساب گری کے تعلیمی پس منظر کی زیادہ حامل تھیں ، جبکہ مرد ڈائریکٹرز انجینئرنگ اور سائنس کے پس منظر کے
– تمام ممالک میں خواتین آزاد ڈائریکٹرز کے عہدے کی میعاد مرد ڈائریکٹرز کے مقابلے میں کم ہے
– خواتین ڈائریکٹر سرکاری شعبے یا غیر منافع بخش شعبے کا مرد ڈائریکٹرز سے زیادہ تجربہ رکھتی ہیں
– بورڈ چیئرز یا بورڈ کمیٹی کے چیئرز کی حیثیت سے خواتین ڈائریکٹرز کو عموماً کم نمائندگی دی جاتی ہے
تنوع کے دیگر پہلو جو آشکار ہوئے:
– اوسطاً چین سب سے نوجوان ڈائریکٹرز کا حامل ہے۔
– ہانگ کانگ کے ادارے ممکنہ طور پر دو یا اس سے زائد نسلوں کے ڈائریکٹرز کے حامل ہیں، جس کے بعد چینی اداروں کا نمبر آتا ہے۔
– ملائیشیا اور سنگاپور کے علاوہ بورڈز کی اکثریت واحد نسلی گروہ سے تعلق رکھتی ہے
یی نے کہا کہ “کئی معروف ادارے اب، صنفی تنوع سمیت ، تنوع اختیار کر رہے ہیں، یوں سنجیدہ مسائل – جیسا کہ ملازمین کے لیے اہداف مقرر کرنا، ٹریکنگ اور بہتر بنانے کے لیے حل کی تلاش – ابھرتے ہوئے شواہد کے ساتھ رائے دیتے ہیں کہ زیادہ متنوع بورڈز اور انتظامی ٹیمیں زیادہ موثر اور بہتر کارپوریٹ کارکردگی سے منسلک ہو سکتی ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “مجھے کوئی شبہ نہیں ہے کہ تنوع کا مسئلہ آنے والے سالوں میں مزید تیز ہوگا۔ آزاد، باصلاحیت اور مکمل طور پر وابستہ ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیم ہونے کی صورت میں بھی ادارے ایشیائی کھپت کے ذریعے سے منسلک ہوں گے اور اس کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ سرمایہ کار بھی بہتر انتظام اور تحفظ پذیری اور غیر یقینی اور چیلنجنگ عالمی معیشتوں میں بہتر سفر کے لیے متنوع بورڈز کی طلب کر رہے ہیں۔
رپورٹ کا ایک برقی ورژن پڑھنے کے لیے دستیاب ہے اور کورن/فیری انسٹیٹیوٹ کی جانب سے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے:
http://www.kornferryinstitute.com/about_us/thought_leadership_library/publication/3188/diversity_scorecard
کورن/فیری انٹرنیشنل ایشیا پیسفک کے بارے میں
امریکین، ایشیا بحر الکاہل، یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ بھر میں نمائندگی رکھنے والا کورن/فیری انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ کے حل فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ لاس اینجلس میں قائم کورن/فیری ایشیا بحر الکاہل میں کام شروع کرنے والی پہلی بڑی گلوبل ایگزیکٹو فرم ہےجس نے 1973ء میں ٹوکیو میں اپنے دروازے وا کیے تھے۔ آج وہ خطے میں کلیدی کاروباری مراکز میں اٹھارہ دفاتر کا حامل ہے۔
کورن/فیری حلوں کا ایک سلسلہ پیش کرتا ہے جو صارفین کو باصلاحیت افراد کی توجہ مبذول کرانے، معاہدہ کرنے، ترقی دینے اور برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
کورن/فیری انٹرنیشنل فیملی آف کمپنیز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.kornferry.comاورمفکرانہ قیادت، ملکیت دانش اور تحقیق کے لیے http://www.kornferryinstitute.com ملاحظہ کیجیے۔
ذریعہ: کورن/فیری انٹرنیشنل
رابطہ: شیریں نشا
کورن/فیری انٹرنیشنل
+65 6231 6123
shireen.nisha@kornferry.com