AsiaNet 46226
جکارتہ، انڈونیشیا، 8 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
ٹیلنٹ مینجمنٹ کے حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کورن/فیری انٹرنیشنل (این وائی ایس ای: KFY) نے چارلس یونگ کو انڈونیشیا کے لیے کنٹری مینیجر اور اپنے جکارتہ دفتر میں آفس مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیاہے۔
جناب یونگ ادارے کے گلوبل انڈسٹریل مارکیٹ کے رکن ہیں اور ایگزیکٹو تلاش کے ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، بنیادی مواد اور وسائل کے شعبے کے ساتھ ساتھ سپلائی چین مینجمنٹ میں بھی سینئر سطح کے کاموں میں مہارت رکھتے ہیں۔
کورن/فیری ایشیا پیسفک کے صدر چارلس سینگ نے کہا کہ “چارلس ایک مکمل صارفی سروس ماہر ہیں جو عمیق علاقائی معلومات اور تیل اور گیس، توانائی، زرعی کاروبار اور پیشہ ورانہ خدمات کے شعبوں میں صارفی تعلقات رکھتے ہیں۔ اب جبکہ کاروباری برادری باصلاحیت افراد کو کھینچنے، ان کو پروان چڑھانے اور برقرار رکھنے میں زیادہ چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، چارلس انڈونیشیا میں ہماری ٹیم اور مشق کو قائم کریں گے، صارفین کو آگے بڑھنے اور اپنے کاروباری مقاصد کے حصول کے لیے مدد کے لیے ہمارے ٹیلنٹ مینجمنٹ حل کو سامنے لائیں گے۔ صنعت اور مارکیٹ کی وسیع معلومات ہماری انڈونیشیا میں کثیر خدماتی مشق کو زبردست ترقی بخشے گی۔”
کورن/فیری میں شمولیت سے قبل جناب یونگ لندن میں ایکسینشر کی اسٹریٹجک سروسز پریکٹس میں مینجمنٹ کنسلٹنٹ تھے۔ وہاں انہوں نے یورپ بھر میں ذمہ داریوں کو سنبھالا، حکمت عملی ترتیب دینے، کارپوریٹ تشکیل نو اور انتظامی ترقی پر بڑے اداروں کو مشاورت فراہم کی۔ ان کے ابتدائی تجربات میں ملائیشیا میں قائم رائل/ڈچ شیل کے ساتھ تلاش اور پیداوار میں کام، اور چین، ہانگ کانگ اور کوریا میں ڈاؤن اسٹریم کاروباروں میں کام کرنا شامل ہے۔
جناب یونگ INSEAD سے ایم بی اے کی سند کے حامل ہے، ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف ہیوسٹن، ٹیکساس کے آنرز کالج سے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز میں بیچلر سند اور اکاؤنٹیسی میں بیچلر کے حامل ہیں۔
کورن/فیری انٹرنیشنل ایشیا پیسفک کے بارے میں
امریکین، ایشیا بحر الکاہل، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ بھر میں موجود کورن/فیری انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے۔ کورن/فیری پہلا عالمی ایگزیکٹو تلاش کرنے والا ادارہ ہے جس نے 1973ء میں ٹوکیو میں اپنے ادارے کے دروازے کھولتے ہوئے ایشیا بحر الکاہل میں کام کا آغاز کیا اور آج خطے بھر کے کلیدی کاروباری مراکز میں اس کے 18 دفاتر ہیں: بشمول: آکلینڈ، بنگلور، بیجنگ، برسبین، گوانگ چو، ہانگ کانگ، جکارتہ، کوالالمپور، ملبورن، ممبئی، نئی دہلی، سیول، شنگھائی، سڈنی، ٹوکیو اور ویلنگٹن۔ لاس اینجلس میں قائم ادارہ مختلف حل پیش کرتا ہے جو صارفین کو باصلاحیت افراد کو کھینچنے، صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، برقرار رکھنے اور ان کی حفاظت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کورن/فیری انٹرنیشنل کے اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.kornferryasia.com ملاحظہ کیجیے، اور قیادت کے خیال، ملکیت دانش اور تحقیق کے لیے http://www.kornferryinstitute.com دیکھئے۔
ذریعہ: کورن/فیری انٹرنیشنل
رابطہ: کیرول لو
کورن/فیری انٹرنیشنل
+65-6231-6219
carol.lo@kornferry.com