سنگاپور، 20 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
15 سال کے تعمیراتی تجربے، نیٹ ورک انٹگریشن کی 4 نسلوں اور دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد ڈپلائمنٹس کا حامل کونسس ٹیل ایٹریم کی تیاری میں اپنا تمام تجربہ اور معلومات صرف کرے گا، جو ان بلڈنگ وائرلیس لائف سائیکل کے ہر عمل کو منظم کرنے کا مکمل ترین حل ہے۔
وائرلیس اور موبائل نیٹ ورک حل پیش کرنے والا دور جدید کے معروف آزاد فراہم کنندہ کونسس ٹیل نے آج ایٹریم کا اعلان کیا، جو ایسا ان بلڈنگ وائرلیس انٹرپرائز سافٹ ویئر مجموعہ ہے جو ان بلڈنگ وائرلیس نیٹ ورک لائف سائیکل کے اندر ہر عمل کو منظم کرتا ہے۔
(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2009/10/16/20091016179029.jpg)
کونسس ٹیل پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مسعود بصیری نے نئے سافٹ ویئر مجموعے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “ایٹریم کا اجراء ان بلڈنگ حل فراہم کنندہ اداروں میں رہنما کی حیثیت حاصل کرنے کے ہمارے ہدف کی جانب ایک اہم پیشرفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ دنیا بھر میں ہزاروں ان بلڈنگ وائرلیس نظام نصب کرنے کے 15 سال کے وسیع تجربے کے بعد، ہم ایک ایسے مکمل و پیچیدہ ترین حل کی ضرورت کو سمجھتے ہیں جو ان بلڈنگ لائف سائیکل میں ہر عمل کو خود کو اعلی سطح پر خودکار بنا سکے۔ اس لیے کونسس ٹیل نے ایٹریم کی تیاری کے لیے راہ ہموار کی – جو ان بلڈنگ نیٹ ورکس کی تیاری اور تنصیب کے طریقے کو انقلابی جہت دینے والا حل ہے، جو تمام منصوبوں پر فوری معلومات فراہم اور مانیٹر کرتا ہے۔ ہم اپنے کاروبار کو چلانے مکمل خودکار انداز میں چلانے کے لیے تبدیلی چاہنے والے نیٹ ورک آپریٹرز، سسٹم انٹیگریٹرز اور ایکوئپمنٹ مینوفیکچررز کی مدد کے لیے مکمل حکمت عملی تیار کرنے والا پہلا ادارہ ہیں۔”
مسعود نے مزید کہا کہ “معیار کا درجہ رکھنے والے ایٹریم ایپلی کیشن سافٹ ویئر پر تجربات کے دوران ہم نے دریافت کیا کہ ایٹریم کا استعمال خدمات اور محنت پر 65 فیصد سے زائد اور مکمل انٹیگریشن پر اخراجات میں 30 فیصد سے زائد کمی لاتا ہے۔ یہ صارفین کے لیے اخراجات میں بہت بڑی بچت ہے اور ساتھ ساتھ تیز تر اور موثر ڈیزائن اور نفاذ کے ذریعے وقت کی بھی بھرپور بچت ہوتی ہے۔”
ایٹریم ایک طاقتور انٹرپرائز سافٹ ویئر مجموعہ ہے جو درست ترین اعداد و شمار اور انٹیلی جنٹ انفارمیشن پروسیسنگ کے ذریعے اداروں کے اندر رابطے اور تعاون کو ممکن بناتا ہے۔ انوکھے ڈیزائن اور اصولیات کے ساتھ ایٹریم متعدد صلاحیتوں کا حامل ہے اور واحد مکمل انٹرپرائز پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ ان بلڈنگ وائر لیس چین میں ہر عمل کو خود کار طور پر کام کرنے یا صرف آج کی ضرورت کے ماڈیولز کو شامل کرنے کے لیے کسٹمائز کرنے کے ذریعے مکمل ماڈیولز ملائے جا سکتے ہیں، جس میں کل کی ضروریات کے مطابق مزید ماڈیولز اور ایپلی کیشنز شامل کی جا سکتی ہیں۔
ایٹریم جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس، CeBIT 2010 اور CTIA وائرلیس 2010ء میں عالمی ویب کاسٹ کے ذریعے بھی جاری کیا جائے گا۔
کونسس ٹیل کے بارے میں
کونسس ٹیل وسیع تجربے کا حامل ایک عالمی وائرلیس سافٹ ویئر سلوشنز فراہم کنندہ ہے اور دنیا بھر میں ان-بلڈنگ وائرلیس کمیونی کیشنز صلاحیتوں میں سسٹم انٹیگریٹر ہے۔ ہم وائرلیس نیٹ ورک سافٹ ویئر ایپلی کیشنز اور حل کی مکمل رینج ڈیزائن اور تیار کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کو منافع بخشی اور ترقی کے لیے وائرلیس نیٹ ورکس کی بہترمنصوبہ بندی، ڈیزائننگ اور انٹیگریشن کے ذریعے وائرلیس نیٹ ورک کی تکمیل کی سہولت دیتی ہے۔ کونسس ٹیل جزوی طور پر انٹیل کیپٹل اور جیفکو ایشیا کی ملکیت ہے اور خطے میں اپنے آپریشنز کے لیے مکمل تیار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.consistel.com
ایٹریم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
سیلز
ٹیلی فون: +65-6396-7000
ای میل: contact@consistel.com
برائے میڈیا سوالات:
مارکیٹنگ
ٹیلی فون: +65-6396-7000
ای میل: marketing@consistel.com
برائے سرمایہ کار تعلقات:
سرمایہ کار تعلقات
ٹیلی فون: +65-6396-7000
ای میل: investor@consistel.com
ذریعہ: کونسس ٹیل