Breaking News

کوٹی انکارپوریٹڈ نے بارت بیخت کی بطور چیئرمین بورڈ تقرری کا اعلان کر دیا

Asianet 47228

نیو یارک 9 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

زیبائش و آرائش کے حوالے سے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ ریکٹ بینکیزر کے سابق سی ای او بارت بیخت نے نان-ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثيت سے مجلس منتظمین (بورڈ آف ڈائریکٹرز) میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جناب بیخت نے اگست 2011ء میں برطانیہ میں قائم معروف عالمی صارفی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے ریکٹ بینکیزر پی ایل کے سی ای او کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

2001ء سے کوٹی انکارپوریٹڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پیٹر ہارف نے کہا کہ “مجھے خوشی ہے کہ بارت نے چیئرمین کی حیثيت سے کوٹی کے بورڈ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی،” ہارف بدستور کوٹی انکارپوریٹڈ کے ڈائریکٹر اور کمپن سیشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ “عالمی صارفی مصنوعات ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ان کا طویل تجربہ کوٹی کے لیے ایک بیش بہا اثاثہ ہوگا، کیونکہ ہم ترقی اور فروغ کی منزلیں طے کر رہے ہیں۔ میرے ارادے بورڈ رکن کی حیثیت سے بدستور متحرک رہنے اور بارت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او برنڈ بیٹز نے کہا کہ “میں بارت کے لاثانی تجربے کا موقع ملنے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ان کی آمد سے کوٹی انتظامی ٹیم اعتماد کے لیے ایک مزید مستحکم بورڈ بن چکا ہے۔”

جناب بیخت نے کہا کہ “میں کوٹی کے بورڈ میں شمولیت پر فخر محسوس کر رہا ہے، جو زیبائش و آرائش کے دنیا معروف اور تیزی سے ابھرتے ہوئے اداروں میں سے ایک ہے جو معروف برانڈز کا شاندار پورٹ فولیو رکھتا ہے۔ میری نظریں کوٹی میں گہرائی سے شمولیت اختیار کرنے پر مرکوز ہیں۔”

1995ء میں جناب بیخت نجی ملکیت بینکیزر ڈیٹرجنٹس کے سی ای او بنے، جو 1997ء میں اپنے آئی پی او اور ایمسٹرڈیم اور نیو یارک کے بازار ہائے حصص میں اندراج کے بعد بینکیزر این وی بنا۔ 1999ء میں جب بینکیزر این وی ریکٹ اینڈ کولمین پی ایل سی میں ضم ہوا اور اس کا اندر لندن کے بازار حصص میں ہوا تو جناب بیخت اس انضمام کے بعد بننے والے ادارے کے سی ای او بنے۔ ان کی قیادت میں ریکٹ بینکیزر گھریلو صفائی اور صحت و ذاتی تحفظ کے برانڈز میں ایک عالمی قوت بنا، اور اس کا مارکیٹ سرمایہ 1999ء میں انضمام کے وقت 7 ارب ڈالرز سے بڑھ کر آج 40 ارب ڈالرز سے زیادہ تک پہنچ چکا ہے۔

1995ء سے قبل جناب بیخت امریکہ اور جرمنی میں پروکٹر اینڈ گیمبل میں، بعد ازاں کینیڈا، برطانیہ، فرانس اور اطالیہ میں بینکیزر ڈیٹرجنٹس میں مختلف مارکیٹنگ، سیلز اور فنانشل عہدوں پر تعینات رہے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی 1904ء میں فرانکو کوٹی کی جانب سے پیرس میں تخلیق کیا گیا تھا جنہیں خوشبویات کی جدید صنعت کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ زیبائش و آرائش کی عالمی صنعت میں ایک تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے جس کی سالانہ خالص فروخت  4 ارب ڈالرز کے قریب ہے۔ مہم جویانہ جذبے، جذبات، جدت طرازی اور تخلیق سے تقویت پانے والا کوٹی انکارپوریٹڈ معروف برانڈز کا بے مثال پورٹ فولیو تشکیل دے چکا ہے اور اپنی جدید مصنوعات کو دنیا بھر میں 90 مارکیٹوں میں صارفین کو پہنچاتاہے۔

کوٹی پریسٹیج برانڈ پورٹ فولیو معروف و انتہائی مشہور اسٹورز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بیلن سیاگا، بوتیگا وینیتا، کیلون کلائن، کیروتی، کلو، چوپارڈ، ڈیویڈوف، جینیفر لوپیز، جل سینڈر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کینتھ کول، گوین اسٹیفنی، لنکاسٹر، مارک جیکبز، نکوس، فلاسفی، سارا جیسیکا پارکر، ویرا وینگ، ووین ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹفولیو مزید تقسیم کیا جاتا ہے اور اس میں ایڈیڈاس، استور، بیبی فیٹ، بیونسے نولز، سیلین ڈیون، چپاچپس، ڈیوڈ اینڈ وکٹوریا بیکہم، اسپرٹ، ایلیٹ ماڈلز، ایکس کلے میشن، فیتھ ہل، گیس؟، ہیل بیری، ہائیڈی کلوم، یووان، کیٹ موس، کائلی مینوگ، لیڈی گاگا، مین ہٹن، مین ہٹن کلیئرفیس، مس اسپورٹی، ناٹیکا، این وائی سی نیو یارک کلر، نکول از او پی آئی، او پی آئی، پیری کارڈن(1)، پلے بوائے، ریمل، سیلی ہین سن، اسٹیٹ سن، ٹم میک گرا، ٹی جوائے اورتونینو لیمبروگھنی شامل ہیں۔

کوٹی اور پوئیگ فیشن اور بیوٹی ایس ایل نے کینیڈا اور امریکہ میں انتونیو بیندراس، کیرولینا ہیریرا، نینا ریچی، پراڈا، پیکو رابانے اور شکیرا  کی خوشبویات کی تقسیم کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کررکھی ہے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.coty.com۔

1۔ شمالی امریکہ میں دستیاب نہیں

ذریعہ: کوٹی انکارپوریٹڈ

رابطہ: سائست برست از کوٹی انکارپوریٹڈ، +1-212-479-4549،

Cysette_burset@cotyinc.com

Check Also

‫گوئیژو سے ہانگ کانگ SAR زرعی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ

گویانگ، چین، 6 ستمبر، 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ / — زراعت، جنوب مغربی چین کے صوبے گوئیژو اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (SAR) کے درمیان تعاون کے سب سے اہم شعبوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ گوئیژو کے صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور اور محکمہ تجارت کی میزبانی میں ایک سیریز پروموشنل […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.