AsiaNet 42414
نیو یارک، 6دسمبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /
زیبائش و آرائش کے نمایاں عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ اور چینی اسکن کیئر کے بڑے ادارے ٹی جوائے نے آج اعلان کیا ہے کہ دونوں اداروں نے شیئرز کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے جو کے مین جزائر کے ادارے ٹی جوائے ہولڈنگز لمیٹڈ کے اکثر حصص حاصل کرنے کے لیے کوٹی نے طلب کیے تھے۔ کوٹی اور ٹی جوائے متوقع طور پر جنوری 2011ء میں حصص کی خریداری بند کردیں گے۔ کوٹی کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری چین میں ٹی جوائے کے پہلے سے موجود ڈسٹری بیوشن چینل کے ذریعے مضبوط بنیاد کی فراہمی اور اس کے اسکن کیئر کاروبار کو وسیع کرے گی اور کوٹی کے پلیٹ فارم کو آر اینڈ ڈی قابلیت کو وسیع کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔
ٹی جوائے اور پیور پلانٹ ایکسٹریکٹ کی شمولیت کوٹی کے موجودہ اسکن کیئر پورٹ فولیو کو مضبوط بنائے گی جس میں نمایاں اسکن کیئر برانڈ لینکسٹر اور فلاسفی انکارپوریٹڈ بھی شامل ہیں۔1995ء میں آغاز کے بعد سے ٹی جوائے کی مصنوعاتی فہرست نے چین میں انتہائی مستحکم برانڈ شناخت قائم کرنے کے ساتھ مخصوص برانڈ امیج کو برقرار رکھا ہے جو کوٹی کی نئی شمولیت کے ساتھ مزید پروان چڑھے گا۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرنڈ بیٹز نے کہا کہ “ٹی جوائے میں سرمایہ کاری کوٹی کو چین میں اہم مقام پر فائز کرے گی اور اس کی زیبائش و آرائش کے عالمی سربراہ کی حیثیت کو مضبوط کرے گی۔ ٹی جوائے اور پیور پلانٹ ایکسٹریکٹ کوٹی کے اسکن کیئر پورٹ فولیو میں عمدہ اضافہ ہیں اور یہ ہمارے پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ہم ٹی جوائے میں اس سرمایہ کاری پر بہت پرجوش ہیں اور ہم مستقبل میں ٹی جوائے کے ملازمین کو دنیا بھر میں کوٹی کی فیملی میں خوش آمدید کہیں گے۔”
ٹی جوائے کے بانی اور چیئرمین جناب چوانگ وین یانگ نے کہا کہ “ٹی جوائے اور کوٹی کا اتحاد ٹی جوائے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ صورتحال دونوں کے لیے مفید ہے۔ میں بہت پر اعتماد ہوں کہ ہمارا مشترکہ کاروبار کوٹی کی عالمی رسائی اور مارکیٹنگ مہارت کے ذریعے تیزی سے ترقی کرے گا۔ اور اکٹھے ہماری مصنوعات مسلسل ترقی کرتی رہیں گی۔”
مشترکہ ادارہ کوٹی کی معروف مصنوعات کی ترقی کو تیز تر کرنے کے ساتھ ساتھ چینی مارکیٹ میں موجودگی کے ذریعے کوٹی کی جدید مصنوعات کی فہرست کو مستحکم کرے گا۔
کاروباری سودے کے اقتصادی معاملات ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔
دنیا بھر میں 8,500 سے زائد ملازمین کا حامل کوٹی اپنے 2010ء مالی سال کااختتام 3.6 کھرب ڈالر کے خالص فروخت کے ساتھ کر رہا ہے جو کہ مالی سال 2009ء سے 3 فیصد زیادہ ہے۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں
کوٹی پیرس میں جدید عطریات کی صنعت کے بانی مانے جانے والے فرینکوئس کوٹی نے 1904ء میں قائم کیا۔
آج کوٹی انکارپوریٹڈ سالانہ 4 کھرب ڈالر کی خالص فروخت کے ساتھ عالمی زیبائش وآرائش کی صنعت میں رہنما تسلیم کیا جاتا ہے ۔ مہم جوئی کی جرات، جذبہ، جدت اور تخلیقی صلاحیت سے تحریک حاصل کرنے والے کوٹی انکارپوریٹڈ نے نمایاں برانڈز کے بے مثال پورٹ فولیو بنائے ہیں اور دنیا بھر کی 90 مارکیٹوں کے صارفین کو اپنی جدید مصنوعات پیش کی ہیں۔
کوٹی پریسٹج برانڈ پورٹ فولیو مشہور اور انتہائی -شہرت یافتہ اسٹورز میں تقسیم کی گئی جن میں بالین شیاگا، بوٹوگا ونیتا، کیلون کلائن، کیروٹی، کلوئی، کوپارڈ، ڈیوڈ آف، جنیفر لوپیز، جل سندر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کنیتھ کول، ایل اے ایم بی عطریات منجانب گوین اسٹیفنی ، لا ووس منجانب رینی فلیمنگ، لانکسٹر، مارک جیکبز، نیکوس، سارا جیسیکا پارکر، ویرا وینگ، ویوائن ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔
کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹ فولیو کی مزید وسیع تقسیم کی گئی جن میں ایڈیڈاس، آسٹر، بیبی فاٹ، بیونس کنولز، کیلائن ڈیون، چوپا چوپس، ڈیوڈ اینڈ وکٹوریا بیکہم، اسپرٹ، ایکس کلیم ایشن، فیتھ ہل، گیس، ہل بیری، جووان، کیٹ موز، کائل مینوگ، لا کروس، لیڈی گاگا، مس اسپورٹی، ناؤٹیکا، این وائے سی نیو یارک کلر، پیرے کارڈن (1)، پلے بوائے، ریمل، سالی ہانسن، سٹیٹسن، ٹم میک گرا اور ٹونینو لیمبوروگھینی شامل ہیں۔
کوٹی اور پیوگ فیشن اینڈ بیوٹی ایس اے نینا رکی، کارولائنا ہریرا، پراڈا، پاکو رابان اور انتونیو باندریس کے عطریات کی امریکی ریاستوں اور کینیڈا میں تقسیم کرنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری رکھتے ہیں۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.coty.com
(1) شمالی امریکا میں دستیاب نہیں
ٹی جوائے کے بارے میں
ٹی جوائے 1995ء میں قائم ہوا جس کا صدر دفتر سوچو، چین میں واقع ہے۔ چین میں اس کے 4 صنعتی کارخانے ہیں اور یہ کئی مشہور اسکن کیئر برانڈز بشمول ٹی جوائے اور پیور پلانٹ ایکسٹریکٹ کا حامل ہے۔
چین میں اسکن کیئر کی نمایاں برانڈز ہونے کے حیثیت سے ٹی جوائے مصنوعات کے جامع پورٹ فولیو میں وائٹننگ، کلینزر، سن کیئر، لوشن اور کریم شامل ہیں۔
ذریعہ: کوٹی انکارپوریٹڈ
رابطہ: فلیش مین – ہلارڈ کے ایرک فو، +8621-6407-0066، Eric.Fu@fleishman.com، برائے کوٹی انکارپوریٹڈ (چین)؛ فلیش مین – ہلارڈ کی یا لنڈسے ووٹن؛ +1-202-828-8829؛ Lindsay.wooten@fleishman.com، برائے کوٹی انکارپوریٹڈ (ریاستہائے متحدہ امریکا)