Breaking News

کینٹن میلہ : تجارتی موافق سرگرمی – ایک ڈائمنڈ پلیٹ فارم

کوانگچو، چین، 10 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا – ایشیا نیٹ /

بیشتر تجارتی نمائشوں میں شرکت کرنے والوں کے لیے بوتھس اور درست نمائش کنندہ ساتھی کو تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے کینٹن میلہ “تجارتی موافق  سرگرمی” فراہم کررہا ہے جہاں صارفین اور فراہم کنندگان ایک دوسرے کے روبرو معاملات طے کرسکیں گے۔ یہ کینٹن میلہ کا “ڈائمنڈ پلیٹ فارم” جیسے تعریفی نام سے پہچانا جائے گا۔

“تجارتی موافق  سرگرمی” کے ذریعے اونینن گروپ آف فن لینڈ  نے یورپی ممالک میں قائم اپنی 160 شاخوں اور 3300 ملازمین کی مدد سے 70 ممکنہ  فراہم کنندگان کے بارے میں معلوما ت حاصل کی ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ یہاں اس قسم کی انٹر ایکٹو تجارتی موافق سرگرمیاں منعقد کرنے کے زیادہ مواقع ہیں اس لیے وہ اعلیٰ معیار کے زیادہ فراہم کنندگان کو تلاش کرسکتے ہیں۔  اونینن گروپ آف فن لینڈ  کے فار ایسٹ چیف ریپریزینٹیٹو جناب سن گوٹاؤ نے کہا کہ “اگر کینٹن میلے کو گولڈن پلیٹ فارم تصور کیا جائے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آج کی سرگرمی ایک ڈائمنڈ پلیٹ فارم ہے”۔

500 ملین ڈالر کی سالانہ درآمد رکھنے والی جاپانی کارپوریشن ہوم سینٹر کوہنن گھریلو باورچی خانہ کی چیزوں سے لے کر تعمیرات کے مواد تک کی فہرست کے ساتھ کینٹن میلہ میں آچکی ہے۔ تجارتی موافق  سرگرمی نے 50 سے زائد فراہم کنندگان کو میلہ کی طرف متوجہ کیا ہے۔ صارفین اور فراہم کنندگان دونوں متعدد مصنوعات کی تخلیقی تفصیلات، قیمت اور معیار پر گفت و شنید کررہے ہیں۔سمندر پار تجارتی شعبہ کی کارپوریٹ آفیسرو جنرل مینیجر  محترمہ  ہاروکو اراکاوا نے کہا کہ اقتصادی بحران کے بعد سے ہوم سینٹر کوہنن نے سمندر پار مصنوعات کی براہ راست درآمدات پر زیادہ اعتبارکیا اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کم قیمت مصنوعات کی مستحکم طلب حاصل کی۔  انہوں نے نوٹ کیا کہ حالیہ سالوں میں جس طرح چینی زیادہ سے زیادہ مقابلہ کررہے ہیں، چینی مصنوعات کی درآمدات 70 فیصد تک پہنچ چکی ہیں۔ ہوم سینٹر کوہنن جاپانی مارکیٹ کی طلب  کو پورا کرنے کے لیے چینی اداروں سے مصنوعات کی فراہمی کی توقع رکھتا  ہے۔

تجارتی موافق سرگرمی تاریخی کینٹن میلہ میں تازہ روح پھونک دے گی اور کئی صارفین ایک سیرحاصل دن کے ساتھ رخصت ہوں گے۔ عالمی اقتصادیات کی بحالی کے ساتھ کینٹن میلہ، جو کہ وقت کے ساتھ مسلسل اوپر جارہا ہے، بلاشبہ بہترین مصنوعات اور گراں قدر کاروبار کا ایک فرسٹ – کلاس پلیٹ فارم ہے۔

ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر

رابطہ: جناب زیوینگ وو

فون: +86-20-8913-8623

ای میل: xiaoying.wu@cantonfair.org.cn

Check Also

چائنا کے درآمد شدہ دھلے ہوئے پر اور نیچے کی پہلی کھیپ، کسٹم کلیئرنس نگرانی میں اصلاحات کے لئے پائلٹ سامان، گوانگژی میں کامیابی سے کسٹمز کلیئر ہوگئے۔

گویگانگ، چین، 11 اپریل، 2024 /شنہوا-ایشیا نیٹ /– گویگانگ میں جیالو فیدر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *