Breaking News

کینٹن میلہ میں وی آئی پی سے کچھ بڑھ کر

گوانگ چو، چین، 24 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کینٹن میلہ ہر سال دنیا بھر کے ان گنت تجارتی و کاروباری اداروں کو اپنی طرف کھینچتا اور اپنے چینی ہم منصبوں کے علاوہ دیگر کے ساتھ بھی کامیابی کا تبادلہ کرتا ہے۔ وہ جب یہاں آئے ہیں، تو ان میں سے اہم، اور وہ افراد بھی جو کئی سالوں سے میلے سے بدستور منسلک ہیں، وی آئی پی لاؤنج کا مفت فائدہ اٹھا رہے ہیں جو منتظمین نے انتہائی سوچ بچار کے بعد ان کے لیے بنایا ہے۔

یہ وی آئی پی اراکین اس سروس کو میلے کی کامیابی کے اہم نقاط میں ایک قرار دیتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ وی آئی پی لاؤنج نہ ہونے کی صورت میں اگلی مرتبہ واپس نہیں آئیں گے، بلکہ، یہ لاؤنج کچھ ایسا ہے جو ہر دو سال میں منعقد ہونے والے میلے کو دیگر میلوں پر ایک درجہ برتری دیتا ہے۔ جب اراکین فلور پر کاروباری سودوں میں مصروف نہ ہوں، تو لاؤنج ایسا مقام ہے جہاں وہ بیٹھ سکتے ہیں اور مختلف بین الاقوامی کھانوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں، انٹرنیٹ پر سرفنگ کر سکتے ہیں، یا محض فرصت لمحات کا لطف اٹھا سکتے ہیں جو مختلف پودوں اور پھولوں کی خوشبوؤں میں گھرے ہوئے ہوں۔ یا، پھر فقط یہ بھی ہو سکتا ہے کہ معاہدہ مکمل کرتے ہی میلہ ان کے لیے کارآمد بن جائے۔

درحقیقت، وی آئی پی لاؤنج وی پی آئیز کے لیے محض ایک مقام سے کچھ بڑھ کر ہے۔ یہ حقیقی دور اندیش افراد کے لیے ہے جو اپنی متعلقہ صنعتوں میں پیش بینی و بصیرت رکھتے ہیں۔ منتظمین یہ جانتے ہیں اور ان کی خدمات اس کی عکاس ہیں۔ حتی کہ وی آئی پی لاؤنج کا عملہ بھی دنیا کے بہتر میں سے بہترین افراد کی ضروریات پوری کرنے پر مسرور ہیں۔

حسب توقع ایک حالیہ سروے کے مطابق کم از کم 60 فیصد اراکین وی آئی پی سروس سے تقریبا 100 فیصد مطمئن تھے۔ یہ منتظمین کے لیے کوئی چھوٹی موٹی کامیابی نہیں، کیونکہ کینٹن میلے کے وی آئی پیز کی طلب دنیا بھر میں سب سےزیادہ ہو سکتی ہے۔

ٹوکائی-جاپان ٹریڈ سینٹر کی محترمہ مایوسی واکازونو نے کہا کہ “لاؤنج کا ماحول بہت شائستہ تھا، اور ہم سروس پر بھی بہت زیادہ خوش ہوئے۔” محترمہ برازیل-چین ایوانہائے تجارت و صنعت اوٹا شویٹزر نے بھی اسی طرح کے خیالات ظاہر کیے اور دیگر لاتعداد افراد نے بھی۔ بلاشبہ وہ سب اس بات پر متفق تھے کہ وی آئی پی سروس میلے میں یقینی شرکت کی کئی وجوہات میں سے ایک ہے۔

ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (CFTC)

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

جناب سیاؤینگ وو،

+86-20-8913-8628

Check Also

Chief Executive of Trade Development Authority of Pakistan visits Islamic Chamber of Commerce and Industry of Mauritius on 22nd October

Karachi, October 25, 2016 (PPI-OT):The Chief Executive of the TDAP, Mr. S.M Muneer visited the Islamic Chamber of Commerce and Industry of Mauritius on the 22nd of October 2016. The CE TDAP was accompanied by the Director General (Americas and Asia Division) Rafeo Bashir Shah, Acting Charge’ D’Affairesi.a for Mauritius Mr. K.K Ahsan Wagan, the ...