AsiaNet 47086
نیو یارک، 3 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
دیلوئے توش توماتسو (DTTL) اس امر کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے کہ دیلوئے کو رکن فرم نیٹ ورک (دیلوئے) کینیڈی کنسلٹنٹگ ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کے فنانس مینجمنٹ کنسلٹنگ مارکیٹ پلیس 2011-2014ء: کلیدی رحجانات، پروفائلز اور پیش بینیوں میں فنانس مینجمنٹ کنسلٹنگ میں عالمی مارکیٹ رہنما نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں پرکھے گئے تمام پہلوؤں: گنجائش، رکن اداروں کی آمدنی، اور ترقی میں دیلوئے کو مارکیٹ رہنما نامزد کیا گیا۔ دیلوئے تقویمی سال 2010ء کی آمدنی کے مطابق بدستور سب سے بڑا فنانس مینجمنٹ (ایف ایم) مشاورت فراہم کنندہ ہے، جو اس کے قریبی ترین مقابل ادارے سے 50 فیصد سے زیادہ ہے۔
ڈی ٹی ٹی ایل گلوبل فنانس ٹرانس فورمیشن لیڈر سام سلورز نے کہا کہ “دیلوئے کینیڈی کی جانب سے اس اعزاز پر عزت افزائی محسوس کرتا ہے، کیونکہ یہ تصدیق کرتا ہے کہ دیلوئے رکن ادارہ جاتی صارفین کے پیچیدہ مالیاتی انتظام کے مسائل کے لیے عالمی معیار کا فراہم کنندہ ہے۔”
کلیدی نتائج:
— “دیلوئے اپنی فنانس ٹرانس فورمیشن پریکٹس میں جامع پیشکشوں اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کی وسعت اور گہرائی میں مسلسل زبردست اضافے کے ذریعے مثبت مارکیٹ تحریک پانے کے ساتھ ایف ایم مشاورت فراہم کنندگان میں مضبوط پوزیشن پر موجود ہے۔”
“سی ایف اوز اور سینئر مالیاتی ایگزیکٹوز کے ساتھ گہرے تعلقات مراعات یافتہ رسائی فراہم کرتے ہیں، جبکہ اس کی مالیاتی مشاورت کی خدمات اور عمیق تجربہ اور آئی پی پوزیشن اسے اسٹریٹجک وژن کے مقابلے میں بہتر انداز میں فراہم کرنے کے قابل بناتی ہے۔”
— دیلوئے اپنے برانڈ اور ساکھ سے فائدہ اٹھاتا ہے صرف بگ فور کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک کثیر الخدماتی مشاورتی ادارے کی حیثيت سے، جو انتظامی مشاورت، ٹیکنالوجی مشاورت، محصول کے انتظامات پر مشورے، انٹرپرائز خطرات اور مالیاتی مشاورتی خدمات ۔۔۔ اور تمام کو ایف ایم مشاورت کے کی وسیع رینج میں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ذریعہ: کینیڈی کنسلٹنگ ریسرچ اینڈ ایڈوائزری؛ فنانس مینجمنٹ کنسلٹنگ مارکیٹ پلیس 2011-2014؛ (ک) کینیڈی انفارمیشن، ایل ایل سی۔ اجازت نامے کے تحت جاری کیا گیا۔
دیلوئے کے بارے میں
دیلوئے سے مراد برطانیہ کے نجی ادارے دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ سے متعلقہ اداروں میں کسی ایک یا اس سے زائد اداروں اور اُن کے رکن اداروں کا نیٹ ورک ہے، جن میں سے ہر قانونی طور پر علیحدہ اور آزاد ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ اور اس کے رکن اداروں کے قانونی ڈھانچے کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے لیے www.deloitte.com/about پر ملاحظہ کیجیے۔
دیلوئے مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی صارفین کو آڈٹ، محصول، مشاورت اور مالیاتی مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں رکن اداروں کے ایک عالمی طور پر منسلک نیٹ ورک کے ساتھ دیلوئے عالمی معیار کی صلاحیتوں اور صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کی خدمات کا تجربہ رکھتا ہے جو صارفین کو اپنے پیچیدہ کاروباری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درکار عمیق مشاہدہ فراہم کر رہا ہے ۔ دیلوئے کے تقریبا ایک لاکھ 82 ہزار ماہرین معیار فضیلت بننے کے عہد سے وابستہ ہیں۔
ذریعہ: دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ
رابطہ: لارن-ایلس لامانا
گلوبل کمیونی کیشنز
دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ
موبائل: +1-215-687-1943
llamanna@deloitte.com