کے-سویس نے فارم ایتھلیٹکس کو حاصل کر لیا، مارک ملر نئے اورنج کاؤنٹی شعبے کے صدر مقرر

ویسٹ لیک ولیج، کیلیفورنیا، 29 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کیلیفورنیا اسپورٹس کمپنی کے-سویس (نیس ڈیک: KSWS) نے آج لگونا بیچ میں قائم فارم ایتھلیٹکس کے حصول کا اعلان کر دیا ہے۔ معاہدے کی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔

فارم ایتھلیٹکس کے-سویس کے ایک شعبے کے طور پر کام کرے گا جس کی قیادت فارم کے موجودہ بانی اور سی ای او مارک ملر کریں گے۔ معاہدے کے تحت ملر فارم ایتھلیٹکس کے صدر ہوں گے اور کے-سویس اورج کاؤنٹی (KSOC) کے صدر بھی مقرر ہوں گے، جہاں وہ نوجوان صارفین پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے نیا شعبہ قائم کریں گے اور اس کی قیادت سنبھالیں گے۔ ایک متحرک اسپورٹس صنعت کے لیے مارک ملر تقریبا تین دہائیوں سے مشہور برانڈز کے لیے کاروباری مواقع تخلیق کر رہے ہیں، 1996ء میں ایم3 سنو بورڈز بنائے اور حال ہی میں میں ڈی سی شوز کی ترقی میں بطور ایس وی پی اور امریکین کے خطے میں جنرل مینیجر کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔

کے-سویس کے ایگزیکٹو نائب صدر ڈیوڈ نکولز نے کہا کہ “مارک شاندار تجربہ رکھتے ہیں اور ماضی میں متعدد معروف ایکشن اسپورٹس کمپنیوں کی قیادت کر چکے ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ وہ کے-سویس کے لیے ایک ترقی پسند اور کامیاب پروگرام تخلیق کریں گے، فارم ہمارے پورٹ فولیو کے لیے ترقی کے مواقع بھی پیش کرتا ہے جیسا کہ مکسڈ مارشل آرٹس آج کی کھیلوں کی متعلقہ نئی مارکیٹوں میں تیزی سے ابھرتے ہوئے کھیلوں میں سے ایک ہے۔ مکسڈ مارشل آرٹس کے ناظرین اور اس میں شرکت بہت زیادہ ہے اور بالکل اسی طرح مکسڈ مارشل آرٹس کے صارفی برانڈز کے لیے مارکیٹ بھی بہت زیادہ ہے۔”

ملر نے 2010ء کے اوائل میں ایم ایم اے/ڈبلیو ای سی ایتھلیٹ اور سابق فیدرویٹ چیمپین اوریجا فیبر کے تعاون سے فارم ایتھلیٹکس کا اجراء کیا۔ برانڈ نے انتہائ تیزی سے خود کو ایک کامیاب اور ترقی پسند مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) اور لائف اسٹائل برانڈ کی حیثیت سے حداگانہ سرف-اینڈ-اسکیٹ سے متاثرہ جمالیات کے ساتھ منوایا۔ جنوری میں اپنے آغاز کے بعد سے فارم نے عالمی سطح پر شائقین جمع کیے ہیں، جن میں معروف ایتھلیٹس بشمول مارک مونوز، جوزف بیناوڈیز اور جون “بونز” جونز شامل ہیں۔

ملر کہتے ہیں کہ “کے-سویس کے ساتھ اپنے مذاکرات میں یہ واضح ہوا کہ ادارے مشترکہ برانڈ ویلیو کے حامل ہیں۔ ایسی بہت سے مشترکہ مساعی اور فوائد ہیں جن کے تحت فارم کے-سویس کے پورٹ فولیو کا اور ترقی کی خواہاں اور مالیاتی طور پر مستحکم پبلک کمپنی کا حصہ بن سکتا ہے، جیسا کہ عالمی تقسیم، پروڈکٹ لائن کی توسیع کا موقغ، ایس اے پی بطور ای آر پی، ایک زبردست گودام، اور اپنے مالیات اور آپریشنز کا انتظام سنبھالنے کے لیے ایک انتہائی ماہر بیک اینڈ ٹیم۔ یہ ایک کامیاب کمپنی کو چلانے اور ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے اور ایک برانڈ کی تشکیل کے جزو لا ینفک ہیں۔”

فارم ایتھلیٹکس کی ترقی اور مستقبل کی مصنوعات کی فہرست میں توسیع کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملر کے ایس او سی یوتھ ڈویژن کے لیے اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے، مجموعی ڈیزائن سمت، سیلز کے ڈھانچے اور برانڈ کی سمت کی رہنمائی کرنے  کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ وہ یوتھ مارکیٹنگ کمیونی کیشنز پروگرام اور انٹرفیس کے ساتھ برانڈ کے ایتھلیٹ، تفریح اور موسیقی کے منصوبوں کی بھی قیادت کریں گے۔

ملر نے کہا کہ “اس شعبے کے لیے میرا ہدف کچھ ایسا مکمل مستند اور انتہائی موزوں سامنے لانا ہے جو نوجوان صارفین کے لیے ہو۔ ہم کے-سویس کی خواہش اور اپنے ہدف پر موجود صارفین کی ضروریات کو ادارے کی تاریخ میں ضم کریں گے، کے سویس 44 سالہ شاندار تاریخ کا حامل ہے اور اب یہ نئے شعبے کا ہدف ہے کہ وہ یہ کہانی اس طرح بیان کرے کہ یہ صارفین اور خوردہ فروشوں دونوں کے لیے برانڈنگ اور مصنوعاتی نقطہ نگاہ دونوں کے لحاظ سے با معنی ہو۔”

کے-سویس کے بارے میں

وان نویس، کیلیفورنیا میں چالیس سال قبل قائم ہونے والے کے-سویس (نیس ڈیک: KSWS) نے 1966ء میں پہلا مکمل چمڑے کا بنا ہوا ٹینس جوتا ‘دی کے-سویس “کلاسک”‘ متعارف کروایا تھا۔ اپنے آغاز سے لے کر اب تک کے-سویس کیلیفورنیا کے کھیلوں میں اپنی جڑیں مستحکم کی ہیں اور اس کا مقصد مارکیٹ میں مارکیٹ میں سب سے متاثر کن اور جدید ترین اسپورٹس برانڈ بننا ہے۔ ادارہ آج اپنی کیلیفورنیا اسپورٹس چھتری تلے متعدد زمروں میں کارکردگی بڑھانے والے اور لائف اسٹائل جوتے اور ملبوسات پیش کرتا ہے، اس چھتری تلے ٹینس ہیریٹیج، کیلیفورنیا فٹ (رننگ، ٹرائتھلون اور فٹنس) اور کیلیفورنیا یوتھ شامل ہیں۔ کے-سویس پیلاڈیم برانڈ کے تحت بھی جوتے ڈیزائن، تیار اور مارکیٹ کرتا ہے اور فارم ایتھلیٹکس برانڈ کا بھی حامل ہے۔ کے-سویس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.kswiss.com۔

فارم ایتھلیٹکس کے بارے میں (www.formathletics.com)

2010ء میں لگونا بیچ، کیلیفورنیا میں قائم ہونے والا فارم ایتھلیٹکس کے-سویس کا ایک شعبہ ہے۔ فارم کے ملبوسات کا واضح ایتھلیٹک انداز براہ راست برانڈ کی روایات سے جڑا ہوا ہے اور کھلاڑی کے کھیل سے عہد و پیمان کو فروغ دینے سے وابستہ ہے۔ فارم ایتھلیٹکس ورزش کاری کو اہمیت دیتا ہے جارحیت کو نہیں۔ فارم ایتھلیٹکس ایک صحت مند اور متحرک طرز زندگی کی حمایت کرتا ہے اور اسے فروغ دیتا ہے۔ اسپورٹس ویئر صنعت کے تجربہ کار مارک ملر اور ڈبلیو ای سی کے سابق فیدرویٹ چیمپین اوریجا فیبر کی جانب سے قائم کردہ فارم ایتھلیٹکس کیلیفورنیا کے طرز زندگی کی آسانی اور آرام کو مارشل آرٹس کے منظم انداز اور تکنیک میں ضم کرتے ہیں۔ فارم ایتھلیٹکس اعلی معیار، بہترین مواد اور پہننے میں موزوں ملبوسات سے وابستہ ہے۔ فارم ایتھلیٹکس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے دیکھیے: http://www.formathletics.com

اس اعلامیہ کے متعدد معاملات خطرات ور غیر ممکنات کے حامل ہیں جو حقیقی نتائج کو متوقع نتائج سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں، ان میں شامل ہیں: یہاں زیر بحث آنے والی ممکنہ کامیابیوں کا عدم حصول، عمومی و علاقائی اقتصادی صورتحال، صنعتی رحجانات، تاجرانہ رحجانات، بشمول ادارے کی پیش کردہ مصنوعات کی مارکیٹ میں قبولیت، صارفین کی طلب، مسابقت، بڑے صارفین اور کریڈٹ کنسٹریشن پر انحصار، آرڈرز کی منسوخی اور موجودہ عالمی کساد بازاری کے باعث فروخت میں ہونے والی کمی۔ تاہم یہ وجوہات یہیں تک محدود نہیں بلکہ یہ اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔ ان عوامل کی مکمل تفصیل، اور دیگر جو ادارے کے کاروبار کو متاثر کر سکتے ہیں، ادارے کی وقتا فوقتا جمع کردہ دستاویز میں شامل ہے، بشمول 31 مارچ 2010ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کا فارم 10-کیو، جو ایس ای سی کی دستاویز کا حصہ ہے۔

ذریعہ: کے-سویس

رابطہ: انوسٹر ریلیشنز

جارج پوولک

+1-818-706-5100

 

یا ذرائع ابلاغ

جینیفر میک فارلینڈ

+1-818-706-5136

JMacfarland@K-Swiss.com

دونوں برائے کے-سویس

یا مریانا سنگر

+1-212-889-1700

Mariana@turnerpr.com

برائے فارم ایتھلیٹکس

یا پینے کان

+1-503-260-8697

Piney@themilkmilk.com

برائے کے-سویس