پیرس، 16 اپریل/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
مرکب ایپلی کیشن کا چیلنج تعمیرات، ذرائع نقل و حمل اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دنیا کے درپیش بڑے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والے خیالات کی تلاش میں ہے
گلاس فائبر کو تقویت پہنچانے والے مرکب نظام اور رہائشی و کمرشل عمارات کے مواد تیار کرنے والے معروف عالمی ادارے اوونز کارننگ (این وائی ایس ای: OC) نے مرکبوں کے لیے نئی ایپلی کیشنز کی تلاش کے لیے گزشتہ روز ایک عالمی مقابلے کا آغاز کر دیا۔ پیرس میں منعقدہ جے ای سی کمپوزٹس شو میں اعلان کردہ اس مرکب ایپلی کیشنز چیلنج کی توجہ معاشرے کے اہم مسائل سے چند کے حل میں مدد کے لیے مدمقابل امیدواروں چار زمروں میں تقسیم کرنے پر ہوگی:
— بنیادی ڈھانچے کی پائیداری: طویل المیعاد بنیادی ڈھانچہ پینے کو پانی کو صاف رکھنے اور پلوں، سڑکوں اور عمارتوں کو شکستگی سے بچانے اور اُن کی از سر نو بحالی کے لیے ضروری ہے۔ مرکب کٹاؤ و تحلیل ہونے سے محفوظ ہوتے ہیں اور زیادہ پائیدار تعمیرات و از سر نو تعمیر، زیادہ ماحول دوست مستقبل میں مدد دے سکتے ہیں اور ایک مثبت معیار زندگی کو یقینی بناتے ہیں۔
— ایندھن کی بچت: کاریں، ٹرک، ٹرینیں، ہوائی جہاز اور بحری جہاز اس وقت کم ایندھن خرچ کرتے ہیں جب ان کا وزن کم ہو۔ مرکب ان کے وزن میں کمی اور توانائی کی بہتر بچت کو ممکن بنانے کے قابل ہیں۔
— قابل تجدید توانائی: ہوا کے ذریعے بڑے پیمانے پر توانائی کا حصول مرکب مواد کے بغیر عملی شکل نہیں اختیار کرتا – اور یہ دیگر کئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں جیسے پون توانائی اور بحری پانی کے نظاموں لیے بھی کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔
— نقصان سے تحفظ: دنیا بھر میں فوجیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ مرکب مواد انہیں جنگ زدہ علاقے میں ہلکے وزن کی ڈھال فراہم کرتا ہے – چاہے وہ ان کے ذاتی استعمال کے لیے ہو یا گاڑی کے لیے۔ زندگیاں بچانے کے لیے ان شاندار مواد پر مشتمل سطحوں کی حامل ایپلی کیشنز پر صرف خراش آتی ہے۔
اوونز کارننگ کے کمپوزٹ سلوشنز بزنس میں اختراعات کے نائب صدر اشیش دیوانجی کہتے ہیں کہ “70 سال قبل گلاس فائبرز کی کمرشلائزیشن کے بعد سے، اوونز کارننگ مرکب مواد کے لیے ایپلی کیشنز تیار کرنے میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ کٹاؤ یا تحلیل ہونے سے محفوظ، توانائی بچت، تحفظ کی خصوصیات کے حامل مرکبات کی فراہمی کی ضرورت کبھی اتنی زیادہ نہیں تھی جتنی آج ہے۔ اس مقابلے کے ذریعے ہماری نظریں دنیا کو بدلنے میں مدد دینے والی اگلی بڑی ایپلی کیشن پر مرکوز ہیں جو کام صرف مرکب مواد کر سکتے ہیں اور صنعت کی ترقی کی رفتار کو تیز تر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔”
چیلنج کی کلیدی تفصیلات میں شامل ہیں:
— 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کے اعزازات – 2 لاکھ ڈالرز کی مالیت کا کمرشل ڈیولپمنٹ ایوارڈ اس مرکب ایپلی کیشن کو دیا جائے گا جو 2012ء کے اختتام تک متعارف کروائی جا سکے اور 50 ہزار ڈالرز کا کل انعام ان چار مرکب ایپلی کیشنز کے خیالات کو دیا جائے گا جو مارکیٹ کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کریں، تکنیکی طور پر قابل عمل ہوں اور مارکیٹ میں دستیاب مواقع کا ادراک رکھیں۔ 20 ہزار ڈالرز کا ایک انعام ہر کسی کے لیے اور 10 ہزار ڈالرز کے تین انعامات طلبہ کے لیے مخصوص ہیں۔
— مقابلے کے تین مراحل ہوں گے:
— شرکاء اپنی ایپلی کیشنز یا خیالات مقابلے کی ویب سائٹ کے ذریعے 15 جولائی 2010ء تک لازماً جمع کروا دیں (http://www.occompositeappchallenge.com)۔
— نومبر کے آخر میں نظر ثانی کے دوسرے مرحلے کے لیے اضافی معلومات کی فراہمی کے لیے اگست کے اوائل میں تقریباً 20 امیدواروں کو منتخب اور مدعو کیا جائے گا۔ جج خیال کے اجزاء، مارکیٹ مواقع کی صلاحیت، ایپلی کیشنز کو تجارتی پیمانے پر استعمال کرنے کے لیے درکار وقت، کاروباری صورتحال، تکنیکی طور پر قابل عمل ہونے اور مقابلے میں شریک فرد کی ایپلی کیشن یا حل کو تجارتی پیمانے پر پیش کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیں گے۔
— پھر آٹھ حتمی امیدواران کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ حتمی فیصلہ صلاحیت اور طویل المیعاد کامیابی کی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
— فاتحین کا اعلان فروری 2011ء میں امریکن کمپوزٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (ACMA) کے منعقدہ تجارتی شو میں کیا جائے گا جو فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا، امریکہ میں منعقد ہوگا۔
دیوانجی نے مزید کہا کہ “ایک ادارے کی حیثیت سے، موجودہ مصنوعات کو بہتر بنانے اور نئی ٹیکنالوجی اور حل بنانے کے لیے دنیا بھر میں جدت طرازی اور اختراع میں ہم لاکھوں ڈالرز مستقل خرچ کر رہے ہیں۔ اس مقابلے کا مقصد عظیم مفکروں اور عظیم خیالات کے ساتھ قوتوں کو مجتمع کرنا، اور مواد کی مارکیٹ کے مستقبل کو کہیں زیادہ تیزی سے بدلنے والے مرکبوں کے ساتھ اپنی رفتار کو تیز تر کرنا ہے۔ ہمیں یہ دیکھنے میں بہت زیادہ دلچسپی ہے کہ یہ مقابلہ صنعت کے اگلے مراحل پر لانے میں کتنی مدد کر سکتا ہے۔”
اوونز کارننگ کے بارے میں
اوونز کارننگ مرکب نظام اور رہائشی و تجارتی تعمیرات کے مواد کے لیے گلاس فائبر کو تقویب پہنچانے والے اور مخصوص مواد تیار کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ 55 مستقل سالوں سے فورچیون 500 فہرست میں شامل اوونز کارننگ حل پیش کرنے، مارکیٹ کو بدلنے اور زندگیوں کو بہتر بنانے کے ذریعے ماحول دوستی کو فروغ دینےکے لیے کوشاں ہے۔ 1938ء میں قائم ہونے والے اوونز کارننگ کی سالانہ فروخت 4.8 ارب ڈالرز بمطابق 2009ء ہے اور پانچ براعظموں کے 28 ممالک میں اس کے ملازمین کی تعداد تقریباً 16 ہزار ہے۔ او سی وی (ٹ م) رینفورسمنٹس، او سی وی (ٹ م) ٹیکنیکل فیبرکس اور او سی وی (ٹ م) نان-ووون ٹیکنالوجیز اوونز کارننگ کے کمپوزٹ سلوشن کاروبار کو روپ دینے والے تین بنیادی کاروباری یونٹ ہیں۔ یہ کاروبار قوت بخشنے والی مختلف مصنوعات کی وسیع تر رینج فراہم کرتے ہیں جو فولاد، لکڑی اور المونیم کے ہلکے وزن کے متبادل فراہم کرتی ہیں اور اس طرح وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت بھی فراہم کرتی ہیں۔ مزید معلومات http://www.owenscorning.com پر دستیاب ہیں۔
ذریعہ: اوونز کارننگ
رابطہ: میڈیا ریلیشنز،
کیری ڈیسبرگ از اوونز کارننگ،
+1-419-248-5939