گوانگچو، چین، 5 اپریل 2017ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– حال ہی میں گوانگ ڈونگ سیاحت بہت تیزی سے پھیلی ہے، سیاحت کی ترقی کے لیے صنعتی تکمیل ایک حقیقت پسندانہ انتخاب ہے۔ اس لیے گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت صوبائی مشترکہ حکمت عملیوں میں تمام-برائے-ایک سیاحت ترقی کو شامل کر چکی ہے۔
سیاحت 110 سے زیادہ صنعتوں سے منسلک ہے۔ تمام-برائے-ایک سیاحت کا مطلب ہے کہ مخصوص انتظامی علاقے میں سیاحت علاقائی وسائل کی نامیاتی تکمیل کا اندازہ لگانے کے لیے ایک برتر صنعت کی حیثیت سے کام کر رہی ہے، تاکہ صنعتوں کی ترقی کو گہرائی تک مکمل کیا جائے اور پورے معاشرے کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اس لیے تمام-برائے-ایک سیاحت علاقائی سیاحتی ترقی کے لیے ایک نیا خیال اور نمونہ ہے، سیاحت کی صنعت جامع اقتصادی و سماجی ترقی کو تحریک دینے یا پھر رہنمائی کے ذریعے سیاحت اور دیگر صنعتوں کی گہری تکمیل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
2016ء میں سات شہروں اور کاؤنٹیز، بنام شینچین، چوہائی اور چونگشان شہروں، بولو کاؤنٹی اور ہوئیچو ہر کی لونگمین کاؤنٹی ، کائپنگ کاؤنٹی اور جیانگمن شہر کی تائشان کاؤنٹی، “قومی تمام-برائے-ایک سیاحت کے عملی علاقوں” کے پہلے مرحلے کے لیے منتخب اور مندرج کی گئیں۔
فی الوقت سیاحتی تکمیل ترقی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جیانگمن سیاحتی صنعت کے ابتدائی فائدہ مند نتائج ظاہر کیے جاچکے ہیں۔ صحت سیاحت اور صنعتی سیاحت کی ترقی کے ساتھ سن ہوئی کے چینپی (پیری کارپیئم سٹری ریٹی کولیٹ) گاؤں نے سیاحوں کی زبردست آمد ملاحظہ کی، جہاں نارنجی کے خشک چھلکوں کے ننھے ٹکڑے سونے جیسے قیمتی ہیں۔ زرعی ترقیاتی بینک چین، جیانگمن شاخ سیاحت کی صنعت میں سرمایہ لا رہی ہے، جن میں حالیہ چند سالوں میں جیانگمن سیاحتی منصوبوں میں 5.6 ارب رینمنبی، اور چیکان قدیم قصبے کے تحفظ و ترقی کے منصوبے کے لیے 1.95 ارب رینمنبی ڈالے گئے ہیں، جس سے سیاحتی صنعت کو اہم سرمایہ حاصل ہو رہا ہے۔ تائشان کا جزیرہ نما ناکن خوبصورت نوکدار پتھروں اور انوکھے مناظر کا لطف اٹھاتا ہے، اور شادی کی تصاویر کے لیے معروف فوٹوگرافی مقام بن چکا ہے۔ جیانگمن کے خوبصورت مناظر نوجوان افراد کو دورہ کرنے اور اپنی زندگی کے خوبصورت ترین لمحات ریکارڈ کرنے کے لیے اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔
صوبہ گوانگ ڈونگ کی سیاحتی انتظامیہ کے ڈائریکٹر زینگ ینگرو نے کہا کہ گوانگڈونگ 2017ء میں تمام چار تمام-برائے-ایک سیاحتی ترقی حکمت عملیوں کے ساتھ قریبی صف آرا ہوگا، ساحلی قصبہ جات، ساحلی تفریح گاہوں، موسم سرما کی تفریحی سیاحت، سمندر کے گرم چشموں اور ديگر نئے انداز کی ترقی کو مضبوط کرے گا، گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خلیجی علاقے کے عالمی معیار کے سیاحتی ضلع کی منصوبہ بندی پر توجہ رکھے گا، یوں گوانگ ڈونگ میں سب سے خوبصورت اور پرکشش ساحلی سیاحتی علاقہ تعمیر کرے گا۔
ذریعہ: صوبہ گوانگ ڈونگ کی سیاحتی انتظامیہ
رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ: