لاس اینجلس اور بیڈ سوبرن ہایم، جرمنی، 14 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/–
لاس اینجلس میں قائم ایک معروف نجی ایکوئٹی فرم گورس گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے آٹوموٹو، کمرشل گاڑیاں اور بیئرنگ صنعتوں کے لیے انجنوں کے اعلیٰ ترین اور مشینی اجزاء، گیئر بکس اور ایکسل بنانے والے معروف یورپی اداروں میں سے ایک دی ہے گروپ کا حصول ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے مکمل کر لیا ہے۔ سودے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
1925ء میں قائم ہونے والا دی ہے گروپ ساخت گری کے تین جرمن مقامات میں تقریباً 1600ملازمین کا حامل ہے۔ نئی ملکیت کےتحت بطور حکمت عملی دی ہے گروپ کے ایشیا میں آپریشنز کو توسیع دی جائے گی تاکہ صارفین کی طلب اور ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
دی گورس گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرنانڈو گونی نے کہا کہ “ہم اس کاروباری معاملے کی تکمیل پر خوش ہیں۔ دی ہے گروپ گورس گروپ کو اپنی موجودہ آٹوموٹو سپلائر انڈسٹری گرفت کو مزید توسیع دینے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے، خصوصاً گاڑیوں کے کلیدی جرمن ساخت گروں اور دیگر درجہ اول فراہم کنندگان کو مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے۔ ہمیں ادارے کو ترقی کے نئے مرحلے میں داخل کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر گوٹس چاک اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر خوشی ہے۔”
دی ہے گروپ کے چیئرمین اور مشاورتی فرم آٹو ویلیو جی ایم بی ایچ کے مینیجنگ پارٹنر پروفیسر ڈاکٹر برنڈ گوٹس چاک: “ہم ہے کی عملی کارکردگی کی بحالی میں کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور ہماری نظریں ادارے کو کارگزاری کی کہیں اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لیے تبدیلیوں پر مرکوز ہے۔ دی گورس گروپ کی مستحکم سرمایہ بنیاد ہمیں ہے کی مستقبل کی ترقی اور ایشیا میں توسیع کو محفوظ بنانے میں مدد دے گی۔”
جناب گونی نے مزید کہا، “ہے گروپ کا حصول یورپ میں ہماری پہلے سے مستحکم پوزیشن کی تصدیق ہے، جس کا اظہار میکس، سیگم کمیونی کیشنز، سیمنز انٹرپرائز کمیونی کیشنز اور ونکوٹیک میں سرمایہ کاریوں سے ہوتا ہے۔”
دی گورس گروپ، ایل ایل سی کے بارے میں
گورس گروپ، ایل ایل سی ایک نجی ایکوئٹی فرم ہے جس کی توجہ پختہ اور ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں میں غالب اثاثہ جات حاصل کرنے پر مرکوز ہے جو ادارے کے کارگزاری تجربے اور لچک دار سرمایہ بنیاد سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ادارہ ایک تزویراتی خریدار کے کارگزاری تجربے اور تفصیلی مطلوبہ احتیاط کو روایتی مالیاتی خریداری کی تجربہ کار ایم اینڈ اے ٹیم کے ساتھ ملاتا ہے۔ گورس گروپ، جس کی بنیاد 1987ء میں ایلک ای گورس کی جانب سے رکھی گئی، ایک معروف سرمایہ کار بن چکا ہے جو وقت کے ساتھ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ پورٹ فولیو کمپنیوں میں بھی حقیقی قدر کی تخلیق کے قابل بھروسہ ٹریک ریکارڈ کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ لاس اینجلس میں صدر دفتر کے ساتھ دی گورس گروپ بولڈر، کولوراڈو اور لندن میں دفاتر کا حامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.gores.com
دی ہے گروپ کے بارے میں
گروپ گروپ 1925ء میں یوہان ہے کی جانب سے قائم کیا گیا اور بین الاقوامی گاڑیاں بنانے والے اور کمرشل گاڑی سازوں کے ساتھ ساتھ بیئرنگ کی صنعتوں کے لیے اعلیٰ ترین اور مشینی اجزاء کا معروف یورپی فراہم کنندہ ہے۔ ادارہ بیڈ سوبرن ہایم اور بوکینو، رائن لینڈ-پالاٹینیٹ، اور لوخاؤ، زیریں ساکسونی میں پیداواری تنصیبات کا حامل ہے۔
رابطہ: برائے دی گورس گروپ، ایل ایل سی، فرینک اسٹیفنک، +1-310-209-3010، یا ٹیری فاہن، سٹرک اینڈ کمپنی، +1-310-788-2850