گیٹی پٹرولیم مارکیٹنگ انکارپوریٹڈ ایتھنول فراہم کرنے والے ادارے کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے معاہدے کا خواہشمند : AsiaNet-Pakistan

گیٹی پٹرولیم مارکیٹنگ انکارپوریٹڈ ایتھنول فراہم کرنے والے ادارے کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے معاہدے کا خواہشمند

[ 0 ] June 30, 2010 | | Share:

ایسٹ میڈو، نیو یارک، 30 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گیٹی پٹرولیم مارکیٹنگ انکارپوریٹڈ (گیٹی) نے آج پنسلوینیا کے ایتھنول تیار کرنے والے ادارے بائیونول کلیئرفیلڈ، ایل ایل سی (بائیونول) کے خلاف امریکی آربٹریشن ایسوسی ایشن کے روبرو ثالثی کی استدعا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گیٹی نے بائیونول سے ایتھنول خریدنے کے لیے پانچ سال کا معاہدہ کر رکھا تھا؛ تاہم، ایتھنول خریدنے کی قیمتوں کے حوالے سے ایک تنازع پیدا ہو گیا۔ معاہدے کے تحت گیٹی اور بائیونول نے اس امر پر اتفاق کیا تھا کہ وہ کسی بھی تنازع کو امریکن آربٹریشن ایسوسی ایشن کے روبرو پیش کر کے حل کریں گے۔ گیٹی بائیونول سے معاہدے کے تحت اپنی ایتھنول ضروریات خریدنا جاری رکھے گا۔ ادائیگی کے تنازعات کے حوالے سے معاہدے کی شرائط کے تحت، گیٹی بدستور بائیونول کو ایتھنول کی مد میں ہر ماہ کئی ملین کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہے، اور صرف اس رقم کو روکے ہوئے ہے جو متنازع ہے۔

گیٹی کے سی ای او وادیم گلوزمین کہتے ہیں کہ “گیٹی کی خواہش ہے کہ وہ بائیونول کے ساتھ رقوم کے تنازع کے حل پر کوئی معاہدہ طے پاجانے کے ذریعے کام کو جاری رکھے اور ایسے معاہدے کی غیر موجودگی کی صورت میں ثالثی کے ذریعے ان دعووں کو حل کرے، اور ثالثی کا یہ معاملہ ایتھنول معاہدے کے مطابق ہے۔”

گیٹی کی پیرنٹ کمپنی OAO LUKOIL نہ اس معاہدے میں فریق ہے اور نہ ہی ثالثی کے عمل میں شامل ہوگی۔

ذریعہ: گیٹی پٹرولیم مارکیٹنگ انکارپوریٹڈ

رابطہ: مائیکل جی لوئس،

نائب صدر اور مشیر عمومی،

گیٹی پٹرولیم مارکیٹنگ انکارپوریٹڈ،

+1-516-542-5055

Category: Metals & Mining, Urdu

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.