Breaking News

ہائیر نے عالمی برانڈز کے مارکیٹ شیئر میں نمبر1 کی حیثیت سے اپنا مقام مستحکم کرلیا- یورومانیٹر

AsiaNet 42562

چنگ ڈاؤ، چین، 14 دسمبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا – ایشیا نیٹ /

ہائیر نے اپنے عالمی برانڈ مارکیٹ شیئر کو 6.1 فیصد تک وسعت دیتے ہوئے یورومانیٹر گلوبل میجر اپلائنسز 2010ء برانڈز میں مسلسل دوسرے سال بھی اول مقام حاصل کرلیا۔

ہائیر گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ صنعتوں، ممالک اور صارفین کو کاروباری ذہانت فراہم کرنے والے دنیا کے نمایاں خودمختار ادارے یورومانیٹر انٹرنیشنل نے ایک بار پھر ہائیر کو 2010ء  میں 6.1 فیصد خوردہ حجم کے مارکیٹ شیئر کے ساتھ دنیا کا نمبر ایک نمایاں اپلائنسز برانڈ  کا درجہ دیا ہے۔ ہائیر نے اپنے عالمی برانڈ مارکیٹ شیئر کو 2009ء سے 20 فیصد تک بڑھایا ہے۔

ہائیر نے یورومانیٹر عالمی درجہ بندی میں مصنوعات کی تین اقسام میں بھی سبقت حاصل کی جن میں سے ہر ایک میں اس کی مارکیٹ سرکردگی سال  بہ سال وسیع ہورہی ہے:

— ریفریجریشن اپلائنسز:

– ہائیر 2009ء کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹ زیادہ 12.6 فیصد خوردہ حجم شیئر کے ساتھ دنیا میں ریفریجریشن کا نمبر ایک بنانے والا ہے۔

– ہائیر 2010ء میں 2009ء کے مقابلے میں 0.4 پوائنٹ زیادہ 10.8 فیصد خوردہ حجم شیئر کے ساتھ دنیا میں ریفریجریشن کا نمبر ایک برانڈ ہے۔

— گھریلو لانڈری اپلائنسز

– ہائیر 2010ء میں 2009ء کے مقابلے میں 0.7 پوائنٹ زیادہ 9.1  فیصد خوردہ حجم  شیئر کے ساتھ دنیا میں ہوم لانڈری کا نمبر ایک برانڈ ہے۔

— برقی وائن کولر / چلر

– ہائیر 2010ء میں 14.8 فیصد خوردہ حجم شیئر کے ساتھ دنیا میں برقی وائن کولر / چلر بنانے والا نمبر ایک برانڈ ہے۔

ہائیر کے مسلسل دوسرے سال اول نمبر حاصل کرنے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ہائیر صارفین کے لیے مستقل بڑھتی ہوئی اہمیت کی حامل جدید و معیاری مصنوعات کو ان کی ضرورت کے مطابق ڈھال کر پیش کررہا ہے۔ ادارے کی چین اور بین الاقوامی سطح دونوں میں جاری وسعت صارفین کے ہائیر برانڈ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

ہائیر گلوبل برانڈنگ آپریشن کی ڈائریکٹر اور ہائیر کی ترجمان محترمہ چانگ تیان نے کہا ہے کہ “ہائیر 2009ء میں میجر اپلائنسز کا عالمی رہنما بنا۔ جبکہ ہم نے اپنا ایک مقصد حاصل کرلیا ہے، کہ ہائیر نے دنیا بھر میں صارفین کو اپنی زندگیاں آسان کرنے والے حلوں کو ڈیزائن اور فراہم کرنے کی کوششوں کو ترک نہیں کیا۔ یورومانیٹر کی 2010ء درجہ بندی ہائیر برانڈ پر صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری قیادت مستقبل میں مزید ثابت قدم رہے گی، ہائیر عالمی سطح پر بہتر حل اور خدمات پیش کرنے، اپنے صارفین کے لیے مزید قدر لانے کے لیے اپنی جدت کی طرف مسلسل نظر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ ”

1972ء میں برطانیہ میں قائم ہونے والا یورومانیٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ صنعتوں، ممالک اور صارفین کو کاروباری ذہانت فراہم کرنے والے دنیا کا نمایاں خودمختار ادارہ ہے۔ گلوبل میجر اپلائنسز برانڈز 2010ء درجہ بندی 2010ء کے تجاری ذرائع اور قومی اعداد و شمار کی بنیاد پر ترتیب دی گئی ہے۔

ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

چنگ ڈاؤ، صوبہ شانڈونگ، چین میں 1984ء میں موجودہ چیئرمین اور سی ای او چانگ روئمن کی قیادت میں قائم ہونے والا ہائیر دنیا اور چین میں نمبر ایک گھریلو مصنوعات تیار کرنے والا برانڈ ہے۔ ہائیر کی مصنوعات شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطی، ایشیا اور افریقہ کے 160 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ 2009ء میں ادارے کی عالمی آمدنی 124.3 کھرب آر ایم بی (18.2 کھرب امریکی ڈالرز) رہی جو 10 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ ہائیر 60 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہے جن میں چین سے باہر 10 ہزار ملازمین بھی شامل ہیں۔

رابطہ:

محترمہ چانگ بن

ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ

فون: (86 0532) 8893-6105

ای میل: zhangbin@haier.com

محترم سیمون وریسل

ہل اینڈ نولٹون چین

فون: (86 10) 5861-7570

ای میل: simon.vericel@hillandknowlton.com.cn

ذریعہ: ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ

Check Also

‫گوئیژو سے ہانگ کانگ SAR زرعی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ

گویانگ، چین، 6 ستمبر، 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ / — زراعت، جنوب مغربی چین کے صوبے گوئیژو اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (SAR) کے درمیان تعاون کے سب سے اہم شعبوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ گوئیژو کے صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور اور محکمہ تجارت کی میزبانی میں ایک سیریز پروموشنل […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.