ہواوی ٹیکنالوجیز نے موٹرولا کے خلاف ابتدائی حکم امتناعی حاصل کرلیا

AsiaNet 43484

دبئی، متحدہ عرب امارات، 26 فروری / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

الینوائے کے شمالی علاقہ  کی ضلعی عدالت نے ہواوی (Huawei) کے حق میں ابتدائی حکم امتناعی جاری کردیا ہے جس میں موٹرولا کو ہواوی کی اہم معلومات نوکیا سیمنز نیٹورکس کو منتقل کرنے کی ممانعت کردی گئی ہے۔عدالتی فرمان میں موٹرولا کو ہواوی کی خفیہ معلومات بحفاظت حذف کرنے کے لیے اہلیت کی حامل ایک ثالثی جماعت  کی خدمات حاصل کرنے کا بھی کہا گیا ہے اور ہواوی کو ہواوی مصنوعات میں شامل موٹرولا – برانڈڈ سسٹم  میں سروس کے این ایس این اندراجات کی جانچ پڑتال کی بھی اجازت دے دی ہے۔

ہواوی بہت خوش ہے کہ عدالت نے ہمارے اس دعوے کی اہلیت پہچاننے کا عمل جاری رکھا کہ ہواوی کے کاروباری راز اور ملکیت دانش کی حفاظت کے لیے موٹرولا کو اپنے معاہدے کی پابندی کرنا ضروری ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ اب موٹرولا اپنی توجہ ہواوی کی حقوق ملکیت دانش بہتر انداز میں محفوظ بنانے پر مبذول کرے گا۔

یہ منصفانہ نتیجہ ہواوی کی متعدد امریکی اداروں کے ساتھ مسلسل اور وسیع تعاون  کی بنیاد ہے۔ علاوہ ازیں اس نے ہمیں ریاستہائے متحدہ امریکا میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اعتماد فراہم کیا ہے۔

ہواوی  دانشوارانہ املاک رکھنے والی ثالثی جماعت کے حقوق کا احترام کرتا ہے اور اسی طرح اپنی جدت اور دانشوارانہ املاک کے تحفظ کے لیے مصروف عمل ہے۔

ذریعہ: ہواوی ٹیکنالوجیز

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

حیات زناتی

فلشمین – ہیلارڈ

اکاؤنٹ منیجر

فون: +971-50-71-51-936

ای – میل: hayet.zenati@fleishman.com