گوانگژو، چین، 16 مئی 2017 / سنہوا-ایشیانیٹ /– بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے انتہائی اہم موقع پر گوانگ ڈونگ نے دو معیاری دستاویزی فلمیں دی میری ٹائم سلک روڈ امپریشن اور ریٹریس میری ٹائم سلک روڈ پیش کردی ہیں، جو روڈ کے ساتھ اس کی جدت اور تحقیق کے سلسلے کو ظاہر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں گوانگ ڈونگ کے محکمہ تشہیر کے سربراہ شین ہائیژیونگ نے گوانگ ڈونگ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا دورہ کیا اور مذکورہ دستاویزی فلموں کی تیاری کے مرکز ساؤتھ چائنا ڈاکومنٹری پر مرکزی نامہ نگاروں اور دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز کے ساتھ گہرا تبادلہ خیال اور گفتگو کی۔
شین نے زور دیا کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کا قدم صدر ژی کی سفارتی سوچ اور عالمی نظام حکومت کے تصور کو ظاہر کرتا ہے جو چینی رہنما کے طور پر وسیع النظری اور گہرے نقطہ نظر کی علامت ہے۔ گوانگ ڈونگ میری ٹائم سلک روڈ کا اہم مرکز ہے، جن میں سے مؤخرالذکر کو ان دو دستاویزی فلموں کے موضوع کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ایک تاریخ جبکہ دوسری حقیقت پر توجہ رکھنی والی دستاویزی فلم میری ٹائم سلک روڈ اور روڈ کے ساتھ جدت اور تحقیق کی گوانگ ڈونگ سلسلے کے ماضی اور حال کی کہانیاں بیان کر رہی ہیں۔
شین ہائیژیونگ نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ آبادی کا حامل اور سب سے ترقی یافتہ صوبے کے طور پرگوانگ ڈونگکی ثقافتی قوت اس کی معاشی ترقی سے ہم آہنگ ہونی چاہیے۔ اس وقت دستاویزی فلموں کے شعبے میں گوانگ ڈونگ کو پہلے ہی اچھی بنیاد حاصل ہے اور وہ مزید ترقی کی قابلیت اور راستے کی قیادت حاصل کرچکا ہے۔
شین نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے بات کریں تو گوانگ ڈونگ میں پہلے ہی متعدد ممتاز صحافی اور دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز موجود ہیں۔ جیسا کہ ہم اس سال ساؤتھ چائنا ڈاکومنٹری کی تیاری کے دس سال پورے کر رہے ہیں، ہمیں اس کے عملے کو سراہنا چاہیے۔ انہوں نے عصر حاضر کے دستاویزی فلموں کے ماہرین کی تعداد کو فروغ دینے، بڑی تعداد میں شاہکار فلمیں تیار کرنے، اور کئی مظہریات دستاویزی فلمیں تیار کرنے کے لیے انتھک محنت کی غرض سے اصلاحی پلیٹ فارم کے طور پر “ساؤتھ چائنا ڈاکومنٹری سیمینار” کے کامیاب انعقاد کا بھی ذکر کیا۔
کہا جارہا ہے کہ ساؤتھ چائنا ڈاکومنٹری کے کام میں سماجی حقیقت، مغرب و مشرق کی خصوصیات کے ملاپ، مزید نفیس اور انسانی انداز میں ریکارڈنگ اور بیان کرنے، کینٹن کلچر کی خصوصیات: متنوع کھلی اور جدید، سے ہم آہنگ کرنے پر زیادہ توجہ مرکوزہے۔ وہ زندگی سے قریب تر کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
ذریعہ: گوانگ ڈونگ محکمہ تشہیر