Breaking News

‫دو طرفہ لائٹنگ کے حامل لیومی ڈیو آئی فون کیسز اب 15 سے زائد ممالک میں دستیاب

اب ایپل ڈاٹ کام اور یورپ، مشرق وسطیٰ، آسٹریلیا اور ایشیا میں ایپل اسٹورز پر دستیاب ہیں

پارک سٹی، یوٹاہ، 13 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر / — منفرد چمکتے دمکتے اسمارٹ فون کیسز کی جدید فہرست تخلیق کرنے والے لیومی ایل ایل سی نے آج اعلان کیا ہے کہ آئی فون فوٹوگرافرز کے لیے اس کا انقلابی کیس – لیومی ڈیو ٹ م – دنیا بھر کے منتخب ایپل اسٹورز پر دستیاب ہے۔ لیومی ڈیو سامنے اور پشت پر ایل ای ڈیز کا حامل اپنی طرز کا پہلا اسمارٹ فون کیس ہے جو آئی فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے پیشہ وارانہ معیار کی روشنی فراہم کرنا ہے۔

http://mma.prnewswire.com/media/476226/LuMee_Duo.jpg

لیومی ڈیو، جسے امریکا اور کینیڈا میں ایپل اسٹورز، ایپل ڈاٹ کام اور لیومی ڈاٹ کام کے ذریعے پہلی مرتبہ دسمبر میں متعارف کروایا گیا تھا، اب آسٹریلیا، بیلجیئم، چین، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، اٹلی، جاپان، مکاؤ، ہالینڈ، اسپین، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں ایپل ڈاٹ کام اور ایپل اسٹورز پر دستیاب ہوچکا ہے۔ یہ کیس آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس، اور آئی فون 6 ایس پلس کے لیے سیاہ، سنہری اور گلابی رنگوں میں دستیاب ہے۔

اصلی لیومی کیس بنانے والے اور تخلیقی ہدایتکار ایلن شومیک نے کہا کہ ہم لیومی ڈیو کے لیے کافی پرجوش ہیں جو ان منڈیوں کے صارفین کو اپنی ثقافتی، جمالیات اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے فوٹوگرافی کے قابل بناتا ہے جو ان کے نظریے سے منفرد ہیں۔ یہ ان تمام لوگوں کے لیے انتہائی ضروری کیس ہے جو خوبصورت تصاویر لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ لیومی ڈیو کے ساتھ شاہکار تصاویر کی کوئی حد نہیں جسے آپ کسی بھی حقیقی صورتحال میں لے سکتے ہیں۔

438529LOGO

لیومی ڈیو مضبوط باہری سطح اور فون کی حفاظت کے لیے ربڑ کے کناروں کے ساتھ نئے ہموار ڈیزائن کا حامل ہے۔ اس میں شامل روشنی تیز اور مدھم کرنے کی سہولت فوٹوگرافرز کو ہر تصویر کے لیے علیحدہ لائٹنگ  رکھنے کے قبل بناتا ہے اور اس کی ہلکی روشنی فلیش اور تیز چمک سے پیدا ہونے والی سرخ چشم کو ختم کرتی ہے۔

لیومی ایل ایل سی کے بارے میں

لیومی (ر) دنیا میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی صارف برقی مصنوعات اور روشنیاں بنانے والے اداروں میں سے ایک ہے، جس میں اسمارٹ فون کیسز کی فہرست بھی شامل ہے جو صارفین کو بہترین معیار کی تصاویر لینے اور ویڈیو چیٹنگ کے لیے بہترین ماحول بنانے کے قابل بناتے ہیں۔ شریک بانی اور شراکت دار ایلن شومیک، کئی امریکی صدور اور شخصیات کی تصاویر لینے والے پیشہ ور فوٹوگرافر، نے اس خیال کو ویسے ہی پیش کیا جیسا کہ وہ اپنی زندگی میں موبائل فون کی لائٹنگ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اب ادارہ ہر سطح کے موبائل فوٹوگرافرز کو اپنے اسمارٹ فون سے تصاویر لینے کے قابل بنانے کے لیے انقلابی تبدیلیاں لا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں LuMee.com۔

رابطہ:
چیلسی جیاکوبے
کوبرن کمیونی کیشن
Chelsea.Giacobbe@coburnww.com

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/476226/LuMee_Duo.jpg
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161111/438529LOGO

Check Also

Pictures of Bodies of Terrorists Killed in Jaffar Express Operation Surfaced

Islamabad: Pictures of the bodies of terrorists killed in the Jaffar Express operation have surfaced. According to Radio Pakistan, all these terrorists were neutralized during the clearance operation conducted by the security forces. It is worth ...