Breaking News

‫فیوکنگ عظیم کامیابیوں کے 30سال کا جشن منارہاہے

فیوکنگ،چین،29دسمبر،2020 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ — فیوکنگ جو پہلے ایک ضلع تھا،26دسمبر،1990 کے دن ریاستی کونسل کی جانب سے اسے فیوژو کے ایک  ضلعی سطح کے شہر کی حیثیت سے منظوری دے دی گئی۔تب سے فیکونگ ایک نئی تاریخی دور میں داخل ہوگیا،اور ایک عظیم الشان ترقی کے سفر پر چل پڑا۔

اس وقت ملک کے 100 بہترین اضلاع میں 15ویں درجے اور صوبہ فیوجیان میں دوسرے بہترین ضلع کے درجے پرموجود،فیوکنگ اب ایک بڑے ذراعتی ضلع سے ایک مضبوط صنعتی شہر میں تبدیل ہوچکاہے،اور اس کی علاقائی جی ڈی پی میں پچھلے تین دہائیوں میں 95 فیصد تک اضافہ ہواہے۔رواں سال ترقی کے زبردست سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے،یہ شہر “منصوبہ بندی کے ذریعے،تیزی سے ترقی کرنے” اور سرمایہ کاری لانے میں فیوژو شہر کی درجہ بندی میں اول نمبر پر ہے۔

فیوکنگ عظیم کامیابیوں کے 30سال کا جشن منارہاہے۔

30سال قبل،یہاں پر کوئی ریلوے کا نظام اورشاہراہیں نہیں تھیں،اور شہر میں سب سے کم گنجان شاہراہوں کے نیٹ ورک میں سے ایک اس شہر میں تھا۔آج،جیانگین کی بندرگاہ،شہر کو دنیا سے ملاتی ہے،شاہراہیں اور ریل گاڑی شہر میں داخلے اور نکلنے کے لیے تیز سہولت فراہم کرتی ہیں،اور اس کے شاہراہوں کا نیٹ ورک فیوژو شہر میں سب سے زیادہ گنجان ہے۔اسے 2020 میں چین کے قومی تہذیبی شہر اور  قابل رہائش شہر کی حیثیت دی گئی۔

30سال قبل،فیوکنگ میں صرف ایک ایمبولینس تھی۔آج،مقامی افراد اعلی معیار کی صحت کی سہولیات سے گھر کے قریب ہی استفادہ حاصل کرسکتےہیں،کیونکہ شہر نے پہلے گریڈ 3،کلاس اے ہسپتال کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیاہے اور فیوکنگ شہر کا ہسپتال فیوجیان میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہسپتال بن چکا ہے۔یہ شہر تعلیم،بوڑھے افراد کے لیے سہولیاتی مراکز،اور ثقافتی سہولیات میں بھاری سرمایہ کاری کررہاہے،جن میں ایک اسٹیڈیم،ایک ثقافتی اور فنون کامرکز اورایک عجائب گھرشامل ہیں،اور اس طرح مقامی افرادکو بہترین فوائد فراہم کررہاہے۔

فیکونگ نےاب تک جو حاصل کیا ہے وہ اس کے تابناک مستقبل کی صرف ایک ابتدا ہے،اور وہ مزید نئی کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ذریعہ : فیوکنگ کنورجنس میڈیا سینٹر

تصویر :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=381198

 

 

Check Also

From Fossil Fuels to Green Futures: Oxford and EBC Financial Group on What’s Holding Us Back

EBC Financial Group and Oxford University’s Department of Economics dissect the barriers to climate progress, exploring carbon taxes, subsidy reforms, and the role of finance in driving sustainable economic growth globally OXFORD, United Kingdom, Dec. 05, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — In a world increasingly shaped by the dual crises of climate change and economic instability, […]