Breaking News

‫چین کا “چاقوؤں اور قینچیوں کا شہر” یانگ جیانگ اپنی عمدہ صناعی کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہوا

یانگ جیانگ، چین، 24 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– جنوبی چین میں “چاقوؤں اور قینچیوں کا شہر” یانگ جیانگ اپنی سالانہ تقریب کے لیے 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے 3,000 مہمانوں سے زیادہ کا خیرمقدم کرتا ہے، تاکہ چاقو کی صنعت میں مارکیٹ اور تکنیک کے پھیلاؤ پر تبادلہ کیا جائے۔

چین کے جنوبی ساحلوں کے ساتھ قائم یانگ جیانگ چاقوؤں اور قینچیوں کے شہر کے طور پر شہرت رکھتا ہے، جس کی مصنوعات 1400 سال سے زیادہ پرانی تاریخ رکھتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ 19 ویں صدی کے اوائل تک امریکی مبلغین یانگ جیانگ کے عمدہ چاقو تحفے کے طور پر گھر لے جاتے تھے۔

آج یہ جگہ باورچی خانے کی مصنوعات کے لیے چین کی برآمدات کا مرکز بن چکی ہے۔ یانگ جیانگ کے میئر وین ژینبن کے مطابق چین کی چاقوؤں اور قینچیوں کی کل پیداوار کا 70 فیصد یانگ جیانگ پیش کرتا ہے اور وہ ہر سال چین سے دنیا کو جانے والے چاقوؤں اور قینچیوں کا 85 فیصد بھیجتا ہے۔ یانگ جیانگ بین الاقوامی ہارڈویئر چاقو و قینچی میلہ 15 سالوں سے منعقد ہو رہا ہے، جو چاقوؤں اور قینچیوں میں دنیا کے مشہور اداروں اور ساتھ ساتھ کاریگروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔

میلے میں نمائش کے لیے اپنا کام لانے والے ایک جاپانی روایتی کاریگر نے کہا کہ یانگ جیانگ عمدہ صناعی، نمایاں عالمی مشینری اور مکمل صنعتی مجموعوں اور ساتھ ساتھ چاقوؤں کی طویل تاریخ کو فروغ دیتا ہے۔ میلہ صنعت کی عالمی نمایاں شخصیات کو اکٹھا کرتا ہے اور شراکت داریاں بنانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر خدمات دیتا ہے۔

روایتی دستی کاریگری کے مقابلے میں یانگ جیانگ میں آج کے ادارے خودکاری اور معیار بندی کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، جن کا ہدف ویسی ہی تیزی اور بہتر مسابقت ہے۔

یانگ جیانگ جدید مشینری آلات، ایک تکنیکی تجرباتی مرکز، صنعتی ٹیکنالوجی کے ایک ادارے، جدت طرازی کے لیے ایک پلیٹ فارم اور دیگر کے ساتھ مکمل صنعتی مجموعے تخلیق کر چکا ہے۔ اس کے چاقو زمرے کا مکمل احاطہ کرتے ہیں جن میں گھریلو چاقو اور قینچیاں، ہوٹل چاقو، باہر استعمال کرنے کے چاقو اور خوبصورت چاقو اور قینچیاں تک شامل ہیں۔

یانگ جیانگ کے چاقو اور قینچی مجموعے بنی الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ وسیع تبادلہ بھی برقرار رکھتے ہیں، جو اداروں کو جدید ترین مصنوعات، مواد، صورت اور پیداوار کے لیے صارفین کی طلب کے بارےمیں سکھاتے ہیں جو عالمی صارفین میں قدر شناسی پاچکا ہے۔

یانگ جیانگ چین کا “چاقوؤں اور قینچیوں کا شہر” دورے اور تعاون کے لیے دنیا بھر کے مہمانوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ای میل: yj3361879@163.com

ٹیلی فون:
86-662-3361879+
فیکس:
86-0662-3360770+

پتہ: نمبر 58 جنبی روڈ، یانگ جیانگ، صوبہ گوانگ ڈونگ، چین، 529500

Check Also

President vows to ensure safety, security of Chinese nationals

President Asif Ali Zardari visited Chinese Embassy in Islamabad today (Thursday) and offered heartfelt condolences over the tragic killing of Chinese nationals in a terrorist attack in Karachi. Strongly condemning the terrorist attack, the President ...