یئی وُو ، چین ، 17 نومبر ، 2020 / پی آر نیوز وائیر / — ژنہوا سپورٹس سے ایک خبر:
صبح 8:00 بجے 15 نومبر، 2020 کو یئی وُو ہاف میراتھن کا آغاز ہوا۔ میراتھن میں تین بڑے ایونٹس ، ہاف میراتھن ، منی میراتھن اور پیرنٹ–چائلڈ میراتھن میں 10،000 سے زائد رنرز نے حصہ لیا۔ ایک سخت مقابلے کے بعد، کاؤ ٹیان زیانگ نے 1:07:50 پر مردوں کی ہاف میراتھن جیت لی ہے ، اور زاؤ نا نے 1:17:18 پر خواتین کی ہاف میراتھن جیت لی ہے۔
دوڑ کے معیار میں مسلسل بہتری کے ساتھ ، یئی وُو میراتھن 6 سالوں سے جاری ہے۔ 2019 میں ، یئی وُو میراتھن نے چائنا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے گولڈ میڈل ایونٹ کا اعزاز جیتا تھا۔
“نیو سلک روڈ ، اسٹارٹ ٹو رن” کی تھیم پر مبنی اس ایونٹ پر 10،000 سے زیادہ رنرز متوجہ ہوئے ہیں۔ پچھلے سالوں کے روایتی راستوں کے علاوہ، اس بار یئی وُو بوٹینیکل گارڈن اسٹیج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یئی وُو پورٹ سے گزرنے کے بعد، مقابلہ میں شامل رنرز “سٹی گرین لنگ” میں 4 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ژیچینگ نارتھ روڈ سے ییوو بوٹینیکل گارڈن پہنچیں گے، اور اس کے بعد مرکزی سڑک، شانگچینگ ایوینیو کے ذریعے فنش لائن تک واپس جائیں گے۔
نیا شامل کردہ بوٹینیکل گارڈن اسٹیج یئی وُو کے فروغ کے لئے ایک اہم جگہ ہے۔ رنرز دیکھ سکتے ہیں کہ یئی وُو نہ صرف ایک عمدہ ہول سیل مارکیٹ ہے ، بلکہ ایک خوش باش شہر ہے جو قابل رہائش اور لطف اندوز ی کے لائق ہے۔ میراتھن ییوو کو “فری ٹریڈ زون” شہر کی حیثیت سے پیش کررہی ہے ، جو یئی وُو کے کاروبار اور کھیلوں کے انضمام کو فروغ دے رہی ہے ، اور یئی وُو کی ترقی میں نیا جوش لا رہی ہے۔
یئی وُو نہ صرف عالمی شہرت یافتہ اجناس کا مرکز ہے ، بلکہ عروج کی جانب گامزن ایک جدید شہر بھی ہے۔ آج ، یئی وُونے پورے ملک میں 2 ملین سے زیادہ چھوٹے ، درمیانے اور معمولی کاروباری اداروں ، 20 ملین سے زیادہ صنعتی کارکنوں سے اور ٹریلین-لیول کے کاروباری اداروں سے منسلک ہے۔
چین کی اصلاح اور اوپننگ اپ کی اہم ونڈوز میں سے ایک کے طور پر ، ییوو نے 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔ 13،052 کلومیٹر لمبی یئی وُو-ژنگجیانگ-یورپ ٹرین میں دسیوں-ہزاروں یئی وُو کی اشیا ء ہیں ، جو پوری دنیا میں فروخت ہوتی ہیں ۔