Breaking News

‫کیروئی پٹرولیم نے 2017ء او جی اے میں ملائیشیا میں قائم مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیے

کوالالمپور، ملائیشیا، 27 جولائی 2017ء/پی آرنیوزوائر/– توانائی کی صنعت کی کلیدی سالانہ نمائش سہ روزہ 2017ء آئل اینڈ گیس ایشیا (او جی اے) کی افتتاحی تقریب 11 جولائی کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کنونشن سینٹر میں منعقد وئی۔ نمائش 9 ایوانوں پر پھیلی ہوئی تھی اور 11 بین الاقوامی خیموں کی میزبانی کی۔ 60 ممالک کے تقریباً 2,000 اداروں نے تقریب میں اپنی مصنوعات و خدمات کا مظاہرہ کیا۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20170724/1904156-1

یہ چین میں قائم کیروئی پٹرولیم کا او جی اے کا پہلا دورہ تھا جو بہت کامیاب ثابت ہوا۔ پٹروناس کے سی ای او وان ذوالکفل کی موجودگی میں کیروئی پٹرولیم نے ملائیشیا کے ادارے ایمرجنگ ای پی سی ایس ڈی این بی ایچ ڈی کے ساتھ ملک میں ایک مشترکہ منصوبہ بنانے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔ احمد زاہد بن حامدی، نائب وزیر اعظم ملائیشیا، نے تقریب کے افتتاحی روز کیروئی گروپ کے نمائشی علاقے کا دورہ کیا اور آلات کی تیاری، ٹیکنالوجیکل خدمات، سرمایہ کاری اور آپریشن میں گروپ کے مجموعی استحکام پر پرجوش گفتگو کی۔

کیروئی پٹرولیم ایشیا بحر الکاہل خطے کے جنرل مینیجر جیانگ باؤہوا نے ایک انٹرویو میں گروپ کے منصوبوں کا اظہار کیا۔ انوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں کیروئی گروپ نے بین الاقوامی مارکیٹوں میں توسیع کو تیز تر کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعات و خدمات کی وسعت کو بھی بڑھایا ہے۔ اعلیٰ معیار کی مصنوعات، ایک اچھی ساکھ اور جامع بعد از فروخت سروس نیٹ ورک کے ساتھ گروپ نے برانڈ کے شعور میں اضافے کا مشاہدہ کیا۔ کیروئی کے ایشیا بحر الکاہل آپریشنز نے مرحلہ وار ایک جدید و جامع مارکیٹنگ نظام اور سروس نیٹ ورککو لاگو کیا: سنگاپور میں ایک آر اینڈ ڈی سینٹر کا قیام اور ڈبلیو ای ایف آئی سی (ر) کی ملکیت، سنگاپور میں قائم مکمل ملکیت ماتحت ادارہ جو آئل فیلڈ انجینئرنگ سروسز میں ماہر؛ پرزوں کی رسد، اسمبلی اور ڈرلنگ اور تلاش کی آلات کی مرمت پر تھائی لینڈ میں خدمات کی تنصیب کا قیام؛ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا سمیت متعدد ممالک میں شاخوں کا قیام، جو صارفین کو باسہولت اور موثر اسٹیورڈشپ سروسز کررہی ہیں۔

جناب جیانگ کے مطابق 2015ء میں ادارے کے ملائیشیا میں داخل ہونے سے اب تک کیروئی پٹرولیم کی توجہ مقامی موجودگی کی تعمیر پر مرکوز ہے۔ نئے مشترکہ منصوبے کا قیام، ملائیشیا مارکیٹ میں گروپ کی مصنوعات کی اسمبلی کو مقامی سطح پر ممکن بنانا، چینی حکومت کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں ہدف بنائے گئے ممالک میں گروپ کے کاروباری پورٹ فولیو کی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا، یہ چین اور یوریشیائی سرزمین پر پھیلے ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا اس منصوبے کا مرکزی نکتہ ہی نہیں، بلکہ یہ کیروئی پٹرولیم کے لیے ایک اہم مارکیٹ بھی ہے۔ اپنے اعلیٰ معیار کے وسائل کو مصنوعات، ٹیکنالوجیاں، انسانی وسائل، مالیاتی فوائد اور عالمی تیل و گیس شعبے میں اثاثہ جات میں شامل کرے کی صلاحیت کے ساتھ گروپ ون بیلٹ ون روڈمنصوبے میں مضمر فوائد کا مکمل فائدہ اٹھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ کوششیں گروپ کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات و خدمات زیادہ سے زیادہ صارفین کو فراہم کرنے اور انہیں زیادہ کامیاب ہونے میں مدد دینے کی سہولت دیں گی۔

تصویر –https://photos.prnasia.com/prnh/20170724/1904156-1

Check Also

Participants of National Security & War Course Visit Miranshah.

Miranshah: Participants of the National Security and War Course from the National Defence University Islamabad visited Miranshah, North Waziristan. They were given a comprehensive briefing on the security situation, peace efforts, and ongoing developm...