بیجنگ،28اپریل،2021/پی آر نیوز وائر/–چائنا کول مائن کنسٹرکشن گروپ کارپوریشن لمیٹیڈ (سی سی ایم سی) نے گزشتہ دنوں ساوٗتھ ایشین سبـریجنل اکنامک کارپوریشن موگلنگ-پوکھارا ہائی وے امپروٗمنٹ پراجیکٹ (ایس ایم پی ایچ آئی پی)کی پیشکش حاصل کرلی ،جس کے معاہدے کی مالیت تقریبا 450ملین یوآن تک ہے۔
یہ اس گروپ کے لیے پہلا موقع ہے کہ اس نے بیرون ملک ہائی وے کا تعمیراتی منصوبہ حاصل کیا۔اس ہائی وے کی کل لمبائی 38.883کلومیٹر ہے،جس پر رفتار کی حد 60کلومیٹر فی گھنٹہ اور7فیصد کی زیادہ سے زیادہ ڈھلوان ہے۔اس کی سطح ایسفالٹ کنکریٹ سے بنائی گئی ہے۔
موجودہ ہائی وے،جس کے لیے 1967 میں چین نے تعاون کیا تھا،ایک 7میٹر چوڑی اور دو رویہ اسفالٹ سڑک ہے۔یہ سڑک بلند وبالا پہاڑوں،دریائی گزرگاہوں اور میدانی علاقوں سے،گزرتی ہے اور اس کی وسعت 28دریاوٗں تک ہے۔اس منصوبے سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ ہائی وے کو چار لینوں تک وسعت دے گی ،جس کا مقصد مقامی آمدورفت اور سیاحت کو فروغ دیناہے۔
گزشتہ سالوں میں،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ثمر ،سی سی ایم سی نے اپنی بیرونی مارکیٹ کو مسلسل بڑھایااور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں توانائی فراہمی کی سہولیات کی تعمیرات کا کھوج لگایا۔اس نے کامیابی کے ساتھ ویتنام،لاوٗس،کمبوڈیا،بھارت،ازبکستان،ترکی اور دیگر ممالک میں منصوبوں کے ایک سلسلے کی پیشکشیں حاصل کیں۔
ترکی کے کان کے منصوبے کی تعمیر کے دوران،سی سی ایم سی اکلوتی چینی کمپنی تھی جسے ترک بین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی،جس نے کان کنی کے چین کے جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کو دنیا کے سامنے رکھا۔
اس پیشکش کے حصول میں کامیابی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں اپنی شرکت کے دوران اس گروپ کی کامیابیوں میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔سی سی ایم سی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں کرے گی،بیرون ملک منصوبوں پر عملدرآمد کو فروغ دے گی،اور توانائی کی فراہمی اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر میں اپنا کردار ادارکرے گی۔
لنک :https://en.imsilkroad.com/p/321216.html