Breaking News

آئی ایم پی کی نیو یارک میں مشترکہ ملکیت کی آخری چند رہائش گاہی بھاری رعایتوں پر برائے فروخت

ہانگ کانگ ، 27اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

معروف ماہر تعمیرات آئی ایم پی اور پی پارٹنرشپ آرکی ٹیکٹس نیویارک کی اہم ترین نئی مشترکہ ملکیت مین ہٹن کے سب سے زیادہ مطلوب مقامات میں سے ایک ہے: سینٹرل پارک سے صرف تین بلاکس کے فاصلے پر اور ففتھ ایوینیو  کی سب سے مہنگی دکانوں جیسے گوچی، پراڈا، لوئی ویتوں، کارشیئر اور ٹفنی’ز سے اگلی عمارت ہے۔

تعجب نہیں کہ دنیا بھر سے کئی ہائی پروفائل خریداروں نے اس اعلیٰ درجے کی تعمیر میں سے ایک اپارٹمنٹ  کا قبضہ حاصل کیا ہے۔ ایک بیڈروم والے اپارٹمنٹس سے لے کر پر تعیش پینٹ ہاؤسز تک باقی رہ جانے والے 24 اپارٹمنٹ 10 سے 12 نومبر تک ہانگ کانگ میں ایم آئی پی آئی ایم ایشیا کے دوران فی اپارٹمنٹ 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی دلکش رعایتوں پر پیش کیے جائیں گے۔

رعایتوں کے بعد قیمتوں کی شروعات صرف 1,795,000 امریکی ڈالر سے ہوگی۔ جائیداد کو ہانگ کانگ تک لانے والے نیویارک ریزیڈنس انکارپوریٹڈ کے صدر تھامس گوس نے کہا کہ “یہ مین ہٹن کی کسی بھی اعلیٰ عمارت کی قیمت  سے بہتر ہے۔” گوس نے کہا کہ “جائیداد میں اعلیٰ درجے کی خصوصیات پیش کرنے کے بعد یہ بالکل ممکن ہے ہم وسط نومبر تک فروخت کرسکیں گے۔”

عمارت میں موجود اپارٹمنٹس کی خصوصیات میں اونچی چھت، باتھ روم میں سنگ مر مر اور گرینائٹ و گورمٹ باورچی خانے شامل ہیں۔ منتخب اپارٹمنٹس نیویارک کے میوزیم آف ماڈرن آرٹ کے نظاروں کے ساتھ دگنی اونچائی والے رہائشی کمرے یا برآمدہ رکھتے ہیں۔ مالکان اعلیٰ سطحی حفاظت اور ہوٹل – طرز کی خدمات جیسے 24 گھنٹے موجود چوکیدار سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

سرمایہ کار یہ جاننے میں دلچسپی لیں گے کہ کرایہ دار عمارت میں رہائش سے مستفید ہونے کے لیے مین ہٹن کے چند سب سے زیادہ کرایوں کی ادائیگی پر رضامند ہیں۔  علاوہ ازیں یہ مین ہٹن دنیا میں سب سے محفوظ جائیداد  کے بازاروں میں سے ایک ثابت ہوا ہے۔

دلچسپی کے حامل خریدار ایم آئی پی آئی ایم ایشیا کے بوتھ جے 14 پر نیویارک ریزیڈینس  کا دورہ کرسکتے ہیں یا  پھر ہانگ کانگ میں 8 سے 15 نومبر 2010ء کے دوران نیویارک ریزیڈنسز کے صدر تھامس گوس (انگریزی میں گفت و شنید کے لیے) یا چین کے لیے ادارے کے ڈائریکٹر گیبی چن (چینی زبان  میں گفت و شنید کے لیے) کے ساتھ نجی ملاقات ترتیب دے سکتے ہیں۔

ملاقات کی درخواستیں بذریعہ ای میل  TG@newyorkresidence.com یا نیویارک میں نیویارک ریزیڈینس +1 212-840-1616پر کال کر کے کی جاسکتی ہیں۔ 33 ویسٹ 56 ویں شارع پر قائم عمارت  کی مزید معلومات ادارے کی ویب سائٹ  www.newyorkresidence.com  سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

رابطہ: تھامس گوس

صدر

نیویارک ریزیڈینس انکارپوریٹڈ

+1 212 840 1616

www.newyorkresidence.com

ذریعہ: نیویارک ریزیڈینس انکارپوریٹڈ

رابطہ: تھامس گوس

صدر

نیویارک ریزیڈینس انکارپوریٹڈ

+1-212-840-1616

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *