AsiaNet 44515
لاس ویگاس، 11 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: IGT) نے آج اعلان کیا ہے کہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں پرسوایسو ٹیکنالوجی لیب کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیزائن بی جے فوگ پی ایچ ڈی 29 تا 30 جون لاس ویگاس کے آریا ریزورٹ اینڈ کیسینو میں ہونے والی آئی جی ٹی سسٹمز گلوبل یوزرز کانفرنس میں کلیدی سیشن کی قیادت کریں گے۔ فورچیون میگزین کی جانب سے “دس نئے پیشوا جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیے” میں سے ایک قرار دیے جانے والے فوگ شرکاء کو کھلاڑیوں کو شناخت کرنے، اثر انداز ہونے اور متحرک کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے بے مثال زاویے اور نئے خیالات پیش کریں گے۔
آئی جی ٹی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور ایگزیکٹو نائب صدر برائے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کرس سیٹ چیل نے کہا کہ “ہم 2011ء سسٹمز گلوبلیوزرز کانفرنس میں بی جے فوگ اور متعدد دیگر محترم مقررین کی شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ فوگ صارفین اور ٹیکنالوجی کے درمیان تعلقات کی سمت پر اپنی گہری نظر کے باعث ہمارے مہمانوں کے تصور اور توجہ کا یقینی مرکز ہیں۔ ہمارے مقررین کی توانائی اور گہری بصیرت، اور آئی جی ٹی اور گیمنگ انڈسٹری کے درمیان تیز تر مکالمے ، کے ساتھ رواں سال کا ایونٹ گفتگو کے عمل کو تیزی سے آگے کی جانب بڑھانے کا عہد کرتا ہے۔”
“آپ کے لیے ضروری مواد” کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے آئی جی ٹی چھ کانفرنس ٹریکس میں 25 سے زائد بریک آؤٹ سیشنز منعقد کرے گا، ان ٹریکس میں پلیئر مارکیٹنگ، کیسینو آئی ٹی، کیسینو آپریشنز: نیا کیا ہے، کیسینو لنک: نیا کیا ہے، ایس بی ایکس (ٹ م) نفاذ اور تکنیکی تربیت شامل ہیں۔ شرکاء آئی جی ٹی کے پروڈکٹ مینیجرز، ٹرینرز اور انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ آئی جی ٹی صارفین اور کاروباری شراکت داروں کی جانب سے پیش کردہ آئی جی ٹی کی کیسینو مینجمنٹ، بزنس انٹیلی جنس اور سرور-بیسڈ سلوشنز پر مبنی ایکشن-اورینٹڈ ٹریننگ اور حکمت عملی کے مکالمے کی توقع کر سکتے ہیں۔
آئی جی ٹی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹی ہارٹ 29 جون بروز بدھ کانفرنس کے افتتاح اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بنفس نفیس موجود ہوں گے، جس کے بعد آئی جی ٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایرک ٹام اور نائب صدر برائے سسٹم پروڈکٹس رچرڈ یم کے تبصرے شامل ہوں گے۔ سیٹ چیل افتتاحی روز کی سرگرمیوں کو سمیٹتے ہوئے ایک متحرک کلیدی پریزنٹیشن پیش کریں گے جو مختلف نفع بخش قدر پر سسٹمزکی توجہ کے حوالے سے صنعت کو دستیاب شاندار مواقع اور یہ توجہ کس طرح آئی ٹی جی کی سسٹمز حکمت عملی کو قطع کرتی ہے کے موضوع پر ہوگی۔
30 جون بروز جمعرات کو فوگ کلیدی خطاب کے سیشن کے ذریعے کنافرنس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ ایک آزمودہ نفسیات دان کی حیثیت سے تربیت یافتہ فوگ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی پرسوایسو ٹیکنالوجی میں تحقیق اور ڈیزائن کو ہدایات دیتے ہیں اور یوزر انٹرفیس ڈیزائن میں اپنی جدت طرازیوں پر سات پیٹنٹس کے حامل ہیں۔ یونیورسٹی سے باہر فوگ رویوں پر اثر انگیز ڈیزائننگ تجربات میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری رہنماؤں اور کاروباری تنظیم کاروں کے لیے ورکشاپس کی قیادت کرتے ہیں۔ اس کلیدی سیشن میں گاہکوں کو پہچاننے، ان میں اضافہ کرنے اور انہیں متحرک کرنے کے حوالے سے نئے خیالات کا ذکر سنیں گے۔
2011ء ایونٹ میں مشہور ڈیمو لاؤنج ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہوگا۔ جدید ترین سسٹم مصنوعات پیش کرنے والا ڈیمو لاؤنج شرکاء کو مصنوعاتی ماہرین کے ساتھ عملی تجربات کے ذریعے سیکھنے کا موقع دے گا۔ آئی جی ٹی کے متاثر کن سسٹمز پورٹ فولیو کو نمایاں کیا جائے گا، جس میں مشین اکاؤنٹنگ سے میڈیا مینیجر کے ساتھ ساتھ انٹیلی بونسنگ اور ٹیکس ایبل ایکیورل جیسی کھلاڑیوں کی ایپلی کیشنز تک محیط کیسینو مینجمنٹ ایپلی کیشنز شامل ہوں گی۔
کانفرنس کے اسپانسرز کے نمائشی بوتھ ڈیمو لاؤنج میں موجود ہوں گے۔ شریک اسپانسرز میں ایگلی سس، بی سی ایس سلوشنز، سسکو، فور ونڈز انٹرایکٹو، ہاؤس ایڈوانٹج، جے سی ایم گلوبل، مائیکروسافٹ، منٹرونکس، این آر ٹی ٹیکنالوجیز کارپوریشن، پلیئر سوفٹ، اسٹریٹس ٹیکنالوجیز، سنرجی بلو، ٹیک وژنز، ٹرانس ایکٹ ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ اور وی ایم ویئر شامل ہیں۔
لاس ویگاس کے سٹی سینٹر میں واقع آریا ریزورٹ اینڈ کیسینو 2011ء آئی جی ٹی سسٹمز گلوبل یوزر کانفرنس کا میزبان مقام ہوگا۔ سٹی سینٹر کے مرکز میں واقع آریا دلنشیں طرز تعمیر، 4 ہزار سے زائد جدید کمروں اور ڈیڑھ لاکھ مربع فٹ گیمنگ کے رقبے کے ساتھ غیر معمولی شہری ریزورٹ مقام کے طور پر مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔ آریا کیسینو فلور کھلاڑیوں کو 1940 سلاٹ مشینز دیتا ہے جو آئی جی ٹی ایڈوانٹیج (ر) اور ایس بی ایکس ( ٹ م) سرور بیسڈ گیمنگ سلوشنز سے لیس ہیں اور آئی ٹی ٹی کی ایوارڈ یافتہ سروس ونڈو کو پیش کرتا ہے۔
آئی جی ٹی سسٹمز کے تمام صارفین کو کانفرنس کےلیے مدعو کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے http://www.IGT.com/UsersConference ملاحظہ کیجیے۔
آئی جی ٹی کے بارے میں
انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: IGT) گیمنگ مشین اور سسٹم مصنوعات ڈیزائن کرنے، تیار کرنے اور بنانے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو مارکیٹ کے لیے آن لائن اور موبائل گیمنگ سلوشنز بھی پیش کرتا ہے۔ آئی جی ٹی کے بارے میں مزید معلومات http://www.IGT.com پر دستیاب ہیں، یا ٹویٹر پر @IGTNews یا فیس بک پر http://www.facebook.com/IGT پر ہمیں فالو کیجیے۔
ذریعہ: آئی جی ٹی
رابطہ: جیکلن مارچ،
+1-775-448-8377،
Jaclyn.March@IGT.com،
یا شیلے موراچ،
+1-775-448-0221،
Shelle.Murach@IGT.com،
دونوں برائے آئی جی ٹی پبلک ریلیشنز