آئی جی ٹی کے لیے لندن میں منعقدہ ای گیمنگ ریویو کے بی 2 بی ایوارڈز2011ء میں سلاٹ پرووائیڈر آف دی ایئر کا اعزاز

AsiaNet 44482

لندن، 5 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: IGT) نے آج اعلان کیا ہے کہ اسے لندن میں ای گیمنگ ریویو (EGR) بی 2 بی ایوارڈز میں سلاٹ پرووائیڈر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی ٹی کو ای گیمنگ ریویو (EGR)  بی 2 بی ایوارڈز تقریب میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا، جو  3 مئی بروز منگل لندن میں چیلسی فٹ بال کلب میں منعقد ہوئی۔ اپنے دوسرے سال میں موجود یہ ایونٹ معروف ایوارڈز تقریب ہے جو آن لائن گیمنگ کی صنعت میں بہترین بی 2 بی سروس فراہم کنندگان کو نمایاں کرتا ہے۔

سلاٹ پرووائیڈ آف دی ایئر کے زمرے میں ٹریک (ٹ م)، 1000,000 پیرامڈ (ٹ م)، کٹی گلٹر (ر)، وائٹ آرچڈ (ر) اور کیٹس نے آئی جی ٹی کو فتح کی منزل تک پہنچایا۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب آئی جی ٹی نے ای جی آر بی 2 بی ایوارڈز میں سلاٹ پرووائیڈر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 2010ء میں آئی جی ٹی کے ذیلی ادارے ویجرورکس نے یہ اعزاز جیتا تھا۔ نومبر 2010ء میں ویجر ورکس اور آئی جی ٹی کا موبائل کاروبار ملین-2-1 آئی جی ٹی کے انٹرایکٹو شعبے میں ضم ہو گئے تھے۔

آئی جی ٹی کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے انٹرایکٹو جیڈیون بیئرر نے کہا کہ “یہ اعزاز ہمارے آن لائن معروف گیمز کے معیار، ہماری صنعت میں سب سے بہترین مصنوعات جیسے اسٹارٹریک کی نمائندگی کرتا ہے اور ساتھ ساتھ آن لائن دنیا میں گزشتہ سال میں آئی جی ٹی کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔ اس اعلی اعزاز کے حصول اور آئی جی ٹی کی چھتری تلے ویجر ورکس اور ملین-2-1 کی ری برانڈنگ  کے ساتھ یہ سال ادارے کے لیے شاندار سال رہا۔”

آئی جی ٹی کے بارے میں

انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: IGT) گیمنگ مشین اور سسٹم مصنوعات ڈیزائن کرنے، تیار کرنے اور بنانے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو مارکیٹ کے لیے آن لائن اور موبائل گیمنگ سلوشنز بھی پیش کرتا ہے۔ آئی جی ٹی کے بارے میں مزید معلومات http://www.IGT.com پر دستیاب ہیں، یا ٹویٹر پر @IGTNews یا فیس بک پر http://www.facebook.com/IGT پر ہمیں فالو کیجیے۔

ذریعہ: آئی جی ٹی

رابطہ: جیکلن مارچ

+1-775-448-8377

Jaclyn.March@IGT.com

 

یا شیلے موراچ

+1-775-448-0221

Shelle.Murach@IGT.com

دونوں برآئے آئی جی ٹی پبلک ریلیشنز