آسٹریلوی چہرہ شناس ٹیکنالوجی نے معروف بین الاقو امی آئی سی ٹی ایوارڈ جیت لیا

AsiaNet 47288

سڈنی، 14 نومبر / میڈیا نیٹ انٹرنیشنل – ایشیا نیٹ /

نکٹا چہرہ شناس ٹیکنالوجی، جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں رفتار اور درستگی کو بہتر بنایا ہے، نے تھائی لینڈ میں ایشیا – پیسیفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈز (APICTA) کے موقع پر آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی انعام جیت لیا ہے۔

نکٹا کے چہرہ تلاش انجن نے دانےدار، کم معیار کی ویڈیو فوٹیج میں چہرہ شناسی، پولیس کی تحقیق میں وقت کے بچاؤ کو بہت بہتر کیا ہے جہاں سی سی ٹی وی فوٹیج عموماً دستی طور پر دیکھا جاتا ہے۔ نیکٹا کا چہرہ تلاش انجن اصل-وقت میں خودکار زیرنظرفہرست اطلاعات  بھی فراہم کرتا ہے۔

نکٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر فل روبرٹسن نے کہا کہ “آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی آسٹریلیا میں اقتصادی اور سماجی چیلنجز کے حلوں  میں  مکمل بنیادی اور صنعتی شعبے کی تنسیخ میں  مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔”

APICTA ایوارڈز ایک بین الاقوامی انعامی منصوبہ ہے جس کا مقصد سماج میں آئی سی ٹی کی آگہی میں  اضافہ اور ڈجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں معاونت کرنا ہے۔  APICTAعالمی شراکت داروں میں برونائی، چین، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، کوریا، مکاؤ، ملائیشیا، میانمار، پاکستان، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔ APICTA میں آسٹریلیا کی شرکت  آسٹریلین انفارمیشن انڈسٹری ایسوسی ایشن (AIIA) کے تعاون سے ممکن ہوئی۔

AIIA کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سوزانے کیمپبل نے کہا کہ “عظیم خیالات کافی نہیں ہیں۔ ہم جو دیکھ رہے وہ حقیقی جدت ہے جس کے پیچھے ایک مستحکم تعمیل ہے جو براہ راست کاروباری مارکیٹ میں لائی گئی ہے۔ اس طرح آسٹریلیا نئی عالمی معیشت میں مواقع کی پیشکش سے فائدہ اٹھائے گا اور ان اداروں کو کاروائیوں میں مصروف دیکھنا واقعی دلچسپ ہے۔”

نکٹا کے بارے میں

نکٹا (نیشنل آئی سی ٹی آسٹریلیا لمیٹڈ) آسٹریلیا کا ممتاز انفارمیشن اینڈ مواصلات ٹیکنالوجی تحقیقی مرکز ہے۔ نکٹا ٹیکنالوجیز تیار کرتا ہے جو آسٹریلیا کے لیے اقتصادی، سماجی اور ماحولی فوائد پیدا کریں۔ نکٹا مشترکہ منصوبوں میں صنعتوں کے ساتھ اشتراک، نئے اداروں کے قیام اور نکٹا – اضافی پی ایچ ڈی منصوبے کے ذریعے آئی سی ٹی شعبے میں نئی ذہانت فراہم کرتا ہے۔ آسٹریلیا بھر میں پانچ لیبارٹریز اور 700 سے زائد افراد کے ساتھ نکٹا آسٹریلیا میں آئی سی ٹی تحقیق کے لیے وقف سب سے بڑا ادارہ ہے۔ نکٹا کو آسٹریلوی حکومت کی جانب سے براڈبینڈ، مواصلات ، اور ڈیجیٹل معیشت کے محکمہ اور آسٹریلین ریسرچ سینٹر کی جانب سے بذریعہ آئی سی ٹی ایکسی لینس پروگرام کا مرکز معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ نکٹا کو آسٹریلین کپیٹل ٹیریٹوری، نیو ساؤتھ ویلز، کوئنزلینڈ اور وکٹوریئن حکومتوں، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز، یونیورسٹی آف میلبورن، یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ، یونیورسٹی آف سڈنی، گریفتھ یونیورسٹی، کوئنزلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور موناش یونیورسٹی کی جانب سے بھی مدد اور معاونت کی جاتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے:

ڈوروتھ کینیڈی

ماہر مواصلات، نکٹا

+61 2 9376 2098 یا

+61 4 88 229 687

ذریعہ: نیشنل آئی سی ٹی آسٹریلیا