Breaking News

آسٹریلیا کے معروف ثالثی ادارے نے تاریخی بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کر دیے

سڈنی، آسٹریلیا، 25 مئی/میڈیانیٹ انٹرنیشنل-ایشیانیٹ/

آسٹریلیا کے معروف تجارتی ثالثی ادارے آسٹریلین سینٹر فار کمرشل آربٹریشن (ACICA) اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے دنیا کے قدیم ترین بین الحکومتی ادارے پرمیننٹ کورٹ آف آربٹریشن (PCA) نے ایشیا-پیسفک خطے میں ثالثی کے استعمال میں اضافے اور اس کی تربیت کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ تاریخی معاہدہ پی سی اے کی جانب سے آسٹریلوی حکومت کو ایک ہوسٹ کنٹری ایگریمنٹ کرنے کی پیشکش کے بعد طے پایا ہے جو پی سی اے کو وہی فوائد اور استحقاق فراہم کرے گا جو پی سی اے دی ہیگ میں واقع صدر دفتر میں اٹھاتاہے۔

آسٹریلیا کی وفاقی و ریاستی حکومتیں آسٹریلیا کو ایک متاثر کن اور مقابلاتی عالمی ثالثی مرکز بنانے کے لیے قانون سازی پر غور کر رہی ہیں۔

ACICA کے صدر پروفیسر ڈوگ جونز اے ایم نے کہا کہ: “یہ معاہدہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آسٹریلیا کی ثالثی تجربے کو تسلیم کرتا ہے اور اب ہماری نظریں پی سی اے کے ساتھ خاص طور پر ایشیا-پیسفک خطے میں کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

پی سی اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بروکس ڈبلیو ڈیلی نے کہا کہ: “ACICA نے بین الاقوامی ثالثی کے لیے آسٹریلیا کو ایک معروف مقام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اب جبکہ پی سی اے کو ایشیا پیسفک خطے میں زیادہ بہتر طور پر مقدمات کو سنبھالنے کے لیے طلب کیا گیا ہے، ہم ACICA کے تعاون کو، اس کے وسیع تر تجربے اور ساتھ ساتھ سڈنی میں واقع  سماعت کے لیے تعمیر کی گئی نئی شاندار عمارت دونوں کے ذریعے، ایک زبردست وسیلے کے طور پر حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

معاہدے کی تفصیلات کا اعلان آج ریو دے جینیرو میں انٹرنیشنل کونسل فار کمرشل آربٹریشن (ICCA) کی عالمی کانگریس کے افتتاح سے قبل کیا گیا۔

رابطہ: جیانا توتارو

ACICA میڈیا ریلیشنز

+61 438 337 328

gtotaro@acica.org.au

آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل کمرشل آربٹریشن

آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل کمرشل آربٹریشن (ACICA9 آسٹریلیا کا واحد بین الاقوامی ثالثی ادارہ ہے۔ 1985ءمیں ایک غیر منافع بخش پبلک کمپنی کے طور پر قائم کیے جانے والے اس ادارے کی رکنیت میں بین الاقوامی اور مقامی تجارتی ثالثی کے دنیا کے معروف پریکٹشنرز اور اکیڈمک ماہرین شامل ہیں۔ ACICA کا مقصد تنازعات کے حل کے لیے بین الاقوامی تجارتیثالثی کے استعمال کے لیے تربیت فراہم کرنے، اسے فروغ دینا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اور اس کے علاوہ ثالثی کے بین الاقوامی مرکز کی حیثیت سے سڈنی اور آسٹریلیا کو فروغ دینا ہے۔

www.acica.org.au

پرمیننٹ کورٹ آف آربٹریشن (PCA)/کوغ پرمننت دی آربتریژ

پرمیننٹ کورٹ آف آربٹریشن PCA) 1899) میں پہلی ہیگ امن کانفرنس کے آئین کے تحت قائم کیا گیا تھا، جو اسے بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے قدیم ترین بین الحکومتی ادارہ بناتا ہے۔ پی سی اے کا دفتر ہیگ کے قصر امن میں واقع ہے، جو 1913ء میں اینڈریو کارنیگی کی جانب سے تحفتا دی گئی زمین پر خصوصی طور پر عدالت کے لیے قائم کیا گیا تھا، یہ ادارہ مختلف ریاستوں، ریاستی وجود، بین الحکومتی اداروں اور نجی فریقین کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے۔ 1980ء کی دہائی کے اوائل میں پی سی اے نے ایران-امریکہ کلیمز ٹریبونل کی انتظامی خدمات کو ترتیب دینے میں مدد فراہم کی تھی۔ اس نے بین الاقوامی معاہدوں سے جنم لینے والے مقدمات کو بھی سنبھالا (بشمول دو طرفہ اور کثیر طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدات) اور ثالثی کے دیگر معاہدات؛ زمینی و بحری سرحدوں پر تنازعات، سالمیت، انسانی حقوق، بین الاقوامی سرمایہ کاری (سرمایہ کار-ریاست ثالثی) اور بین الاقوامی اور علاقائی تجارت سے متعلق معاملات؛ بھی تشکیل دیے ہیں۔ www.pca-cpa.org

ذریعہ: آسٹریلین سینٹر فار کمرشل انٹرنیشنل آربٹریشن

Check Also

Punjab Police Conduct 236 Raids in a Single Day as Part of Crackdown on Drug Trafficking

Lahore, The Punjab Police launched a massive crackdown on drug dealers as part of the Drug Free Punjab campaign, conducting 236 raids across the province in a single day. The operation, which targeted bases of drug dealers, resulted in the arrest of 8...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *