Breaking News

آپ کا نیٹ ورک آگیا: مائیکروسافٹ نے نئے پارٹنر نیٹ ورک کا آغاز کردیا

ریڈمنڈ، واشنگٹن، یکم نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک شراکت داروں کو اپنے کاروباروں میں تبدیلی کے لیے درکار لوازمات سے لیس کرتا ہےاور صارفین کے لیے اعلیٰ قدر وقیمت و جدت فراہم کرتا ہے۔

مائیکروسافٹ کارپوریشن نے آج دو سال میں بننے والے ادارے کے انڈسٹری – لیڈنگ پارٹنر پروگرام کی ایک نئی جہت مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک کو پیش کردیا ہے۔ آج سے موثر یہ ترمیم شدہ پروگرام مائیکروسافٹ کے شراکت داروں کو ضروری تربیت، ذرائع اور مدد کے ساتھ جدید مارکیٹ میں کامیابی سے مقابلے کے لیے تیار کرتا ہے اور خریداروں کو ٹیکنالوجی کی ضروریات کے لیے درست شراکت دار کے انتخاب کی اجازت دیتا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO)

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)

مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک مخصوص سروس کے ماہرین کے لیے خریداروں کی طلب اور شراکت داروں کے ردعمل کی بنیاد پر قائم ہے۔ نئی پیش کش شراکت داروں کو مخصوص ٹیکنالوجی پر نظر مرکوز رکھنے  کے قابل بنائے گی  جو کہ کاروباری مواقع میں اضافے کے ساتھ خریداروں کو ان کے مقاصد کے حصول میں مدد کرنے کے لیے جدید حل فراہم کرنے کی قابلیت میں اضافہ کرے گی۔

مائیکروسافٹ میں ورلڈ وائیڈ پارٹنر گروپ کے کارپوریٹ نائب صدر جان روسکل نے کہا کہ “مائیکروسافٹ کے شراکت دار درپردہ ہماری کامیابی کا راز ہیں اور ہم نے ان کی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے اور خریداروں کو اطمینان پہنچانے میں مدد کے لیے مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک بنایا ہے۔ مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک ضروری آلات، ذرائع اور مدد کی فراہمی کے ساتھ شراکت داروں میں خود کو ممتاز کرنے اور جدید مارکیٹ میں کامیابی کے حصول  میں مدد فراہم کرتا ہے۔”

نیکسٹ ڈاکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زکریا سید نے کہا کہ “جس مارکیٹ میں ہم مقابلہ کر رہے ہیں وہ پہلے سے کہیں زیادہ متحرک ہے اور اتنی متحرک مارکیٹ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، اور مقابلے میں برقرار رہنے کے لیے ہمیں اپنے صارفین کی ضروریات کو فوری طور پر پورا کرنا ہوگا۔ مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک انڈسٹری کے شراکت داروں کی ایک وسیع کمیونٹی کے ساتھ تکنیکی اور کاروباری ترقی کے ذرائع لارہا ہے جس کی ہمیں خریداروں کی ضروریات کو پورا کرنے اور حریفوں سے مقابلہ میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔”

شراکت داروں کے لیے نئے رکنیتی مواقع دستیاب

شراکت دار مائکرلوسافٹ پارٹنر نیٹ ورک کی اپنی سالانہ رکنیت کو آج ہی سے نئے ڈھانچے میں دوبارہ فعال کرسکتے ہیں جو انہیں اپنی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے بہترین رکنیتی موقع کے انتخاب کی سہولت دے گا۔ شراکت دار اپنے ساتھیوں یا مائیکروسافٹ کے ماہرین کے ساتھ تعلقات بنانے کا موقع بھی حاصل کرسکیں گے۔ فیس بک ، ٹویٹر، لنکڈ ان یا مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک کمیونٹی کے استعمال سے کوئی بھی شراکت دار جدید ٹیکنالوجی رجحانات اور موضوعات جیسے بہترین طریقوں، کاروباری ترقی اور جدت کو پروان چڑھانے کے متعلق سوالوں کے جوابات حاصل کرسکے گا اور مکالمے  میں حصہ لے سکے گا۔

مائیکروسافٹ ایکشن پیک سبسکرپشن شراکت داروں کو سافٹ ویئر، ڈیولپمنٹ ٹولز، تربیت اور مارکیٹ میں نمایاں ہونے تک رسائی فراہم کرے گا۔ شراکت دار سلور اور گولڈ صلاحیتوں کے حصول سے 29 شعبہ جات میں سے کسی میں بھی اپنی مہارت کا مزید مظاہرہ کرسکیں گے، جن میں سے ہر ایک خاص خریدار کی ضرورت اور مائیکروسافٹ کی خریداروں کی آگہی کوششوں کے مطابق ہوگا۔ اپنی صلاحیتوں کی مہارت کا مظاہرہ کرنے والے ادارے گولڈ اہلیت حاصل کرسکیں گے جو مخصوص کاروباری حل میں ان کی بہترین درجہ کی پہچان بن جائیں گے۔ گولڈ اہلیت حاصل کرنے والوں کو نادر فوائد تک اضافی رسائی دی جائے گی جو ان کے مخصوص کاروباری مقاصد کے حصول میں ان کی مدد کے لیے ڈیزائن کے گئے ہیں۔

مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک کے اراکین اسمال بزنس اسپیشلسٹ کمیونٹی (ایس بی سی ایس)، بزاسپارک یا ویب سائٹ اسپارک میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ہر ایک کمیونٹی اپنے اراکین کو تکنیکی اور کاروباری ترقی کے ذرائع فراہم کرتی ہے۔ ایس بی سی ایس  چھوٹی اور متوسط مارکیٹ – کاروباری حل فراہم کرنے والے شراکت داروں پر نظریں مرکوز رکھتی ہے اور بزاسپارک و ویب سائٹ اسپارک کاروباری تنظیم کار اور نوآموزکاروباروں پر نظریں مرکوز رکھتی ہے۔

آئی ڈی سی سافٹویئر چینلز ریسرچ کے پروگرام ڈائریکٹر ڈیرن ببی نے کہا کہ “مائیکروسافٹ شریک پروگراموں میں طویل عرصے سے جدت پیش کرتا  رہا ہے اور مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک نے ایک بار پھر اس میدان میں اپنی برتری ظاہر کردی ہے۔ مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک مائیکروسافٹ کے شراکت داروں کی وسیع صف کی مدد جاری رکھے گا جو عالمی اقتصادیات میں نمایاں حصہ ہے۔”

شراکت داروں کو کلاؤڈ میں کامیابی کے قابل بنانا براڈ بینڈ اور کئی تکنیکی ترقی کی وسیع فراہمی کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ نے کاروباروں کے لیے نئی تجارتی مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں۔ مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک جدت کی اس اگلی لہر کے لیے شراکت داروں کوتیار  کرنے میں مدد اور کلاؤڈ-بیسڈ ایپلی کیشن اور حل کی فروخت و ترقی کے لیے ذرائع فراہم کررہا ہے۔

نیا مائیکروسافٹ کلاؤڈ ایسن شیئلز پیک شراکت داروں کو کلاؤڈ تک رسائی کے لیے درکار تجربے اور اپنے کاروباروں کو وسعت دینے کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ ان شراکت داروں کو سمجھتا ہے جو پہلے ہی سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے حل فروخت کرچکے ہیں، اور ایڈوانسڈ ٹریننگ میں حصہ لے چکے ہیں اور اپنی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کوششوں سے جاری وابستگی کے کے لیے صارفی حوالہ فراہم کر سکتے ہیں۔ ایسے مائیکروسافٹ کلاؤڈ ایکسیلریٹ میں کوالیفائی کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والوں کو کلاؤڈ ایکسیلریٹر علامت، اضافی خارجی استعمال کے اختیارات اور دیگر فوائد  سے نوازا جائے گا جو کہ کلاؤڈ ایسن شیئلز میں پیش کئے جانے  سے بھی زیادہ ہے۔ مائیکروسافٹ کلاؤڈ ایکسیلریٹ اور مائیکروسافٹ کلاؤڈ ایسن شیئلز پیک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.microsoftcloudpartner.com۔

شراکت داروں کے لیے نئے فوائد اور ذرائع

مائیکروسافٹ پن پوائنٹ (http://pinpoint.microsoft.com) جیسے ٹولز کے علاوہ مستقل بہتری لانے اور ٹولز کو توسیع دینے سے بھی وابستہ ہے جو اس کے صارفین کی مدد کریں، پن پوائنٹ شراکت داروں کو ویب سائٹ پر کسی بھی مائیکروسافٹ حل کو تلاش کرنے والے صارف کے سامنے لے کر آتا ہے۔ اسی طرح مائیکروسافٹ عالمی سطح پر نئی سلوشن – بیسڈ تحریک چلا رہا ہے جو گولڈ سرٹیفیکیٹ پارٹنرز کی فروخت کو مخصوص مائیکروسافٹ سلوشنز، ان کی ترقی کے لیے منتخب اور مارکیٹ قوت سے نوازتا ہے۔

مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک پر منتقل ہونے والے شراکت دار مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک پورٹل (https://partner.microsoft.com/global/program) پر کئی اقسام کے ٹولز اور ذرائع حاصل کرسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے ورلڈوائڈ پارٹنر گروپ کے بارے میں

مائیکروسافٹ اپنے شراکت دار چینلوں کی کامیابی میں سرمایہ کاری کررہا ہے اور 640,000 سے زائد ادارے مائیکروسافٹ کا شریک ایکوسسٹم بناتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کی کامیاب 33 سالہ تاریخ میں شراکت دار ایک وسیلہ ہیں اور وہ مصنوعات، ٹیکنالوجی، آلات اور ذائع کے لیے مائیکروسافٹ پر اعتماد رکھتے ہیں جو انہیں منافع بخش اور نمایاں کاروبار تخلیق کرنے کے قابل بناتا ہے۔ مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک کے بارے میں مزیدمعلومات  https://partner.microsoft.com  پر دستیاب ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (Nasdaq: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: لیزا ٹریال، +1-425-638-7000، ltryall@waggeneredstrom.com،  یا ریپڈ ریسپانس ٹیم، +1-503-443-7070، rrt@waggeneredstrom.com، دونوں ویگنر ایڈسٹروم ورلڈ وائڈ برائے مائیکروسافٹ کارپوریشن۔

ہدایت برائے مدیران: مائیکروسافٹ کی جانب سے معلومات ، خبریں اور تناظر کے لیے  مائیکروسافٹ نیوز سینٹر http://www.microsoft.com/news  ملاحظہ کیجیے۔ اس اعلامیہ کے اجراء کے موقع پر ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور خطابات درست کیے گئے تھے لیکن ممکن ہے کہ یہ تبدیل ہو گئے ہوں۔ صحافی اور تجزیہ کار مزید مدد کے لیے مائیکرو سافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا فہرست http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx میں موجود دیگر متعلقہ روابط  سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Check Also

Iranian President’s Visit to Karachi Expected to Bolster Pakistan-Iran Trade Relations

Karachi, The arrival of Iranian President Ebrahim Raisi for a three-day visit to Pakistan is set to strengthen bilateral trade and economic relations, as announced by the leaders of the United Business Group (UBG). Accompanied by a substantial business...

The post Iranian President’s Visit to Karachi Expected to Bolster Pakistan-Iran Trade Relations appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *