Breaking News

اب تک کی کامیاب ترین پیبل بیچ آکشن، گڈنگ اینڈ کمپنی نے فروخت کی گئی 106 لاٹس کے لیے کلیکٹرز کار میں 64.59 ملین ڈالرز سے زائد کمائے

پیبل بیچ، کیلیفورنیا، 18 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دو دنوں میں، چھ نئے ورلڈ ریکارڈ بنائے گئے اور 6 ملین سے زائد کی تین کلیکٹر کارز فروخت کی گئیں

پیبل بیچ کونکو دے ایلی گاں کے باضابطہ آکشن ہاؤس گڈنگ اینڈ کمپنی نے معروف سالانہ پیبل بیچ آکشنز میں گزشتہ اختتام ہفتہ پر کلیکٹرز کار میں 64.59 ملین (1) سے زائد کی فروخت کیں، اور پیبل بیچ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کل فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ مہنگی کلیکٹر کار مارکیٹ کے لیے غیر معمولی نتائج صرف 106 فروخت شدہ لاٹس کے ذریعے حاصل کیے گئے، گڈنگ اینڈ کمپنی کی قیمت فی گاڑی اوسطا 609،000 ڈالرز کے ساتھ نمایاں رہی، جو مارکیٹ کا ایک ایسا نمایاں عدد جو آکشن ہاؤس کے آٹوموٹو کھیپ کے مجموعی معیارکو ظاہر کرتا ہے۔ تین نمایاں ستارے جو 6 ملین فی عدد سے زائد میں فروخت کیے گئے – 1959ء فیراری 250 جی ٹی ایل ڈبلیو بی کیلیفورنیا اسپائیڈر، 1933ء الفا رومیو 8 سی 2300 مونزا اور 1961ء فیراری 250 جی ٹی ایس ڈبلیو بی برلینیٹا سیفاک ہاٹ روڈ – نے شائقین اور ذرائع ابلاغ کی بڑی تعداد کو متاثر کیا اور براہ راست نیلامی میں فروخت کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے اور ساتھ ساتھ پیبل بیچ آٹو ویک کی سال رواں نیلامی میں فروخت ہونے والی اولین تین گاڑیوں کی درجہ بندی میں بھی نام لکھوایا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100817/LA51941)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100817/LA51941)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100125/LA43021LOGO-b)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100125/LA43021LOGO-b)

گڈنگ اینڈ کمپنی نے اختتام ہفتہ پرچھ متاثر کن ورلڈ ریکارڈ قائم کیے، جو مندرجہ ذیل ہیں:

– ایل ڈبلیو بی کیلیفورنیا اسپائیڈر کے لیے نیلامی میں عالمی ریکارڈ، 1959ء فیراری 250 جی ٹی ایل ڈبلیو بی کیلیفورنیا اسپائیڈر کمپٹیژن برائے 7،260،000 ڈالرز

– الفا رومیو کے لیے نیلامی میں عالمی ریکارڈ، 1933ء الفا رومیو 8 سی 2300 مونزا برائے 6،710،000 ڈالرز

– ایس ڈبلیو بی برلینیٹا کے لیے نیلامی میں عالمی ریکارڈ، 1961 فیراری 250 جی ٹی ایس ڈبلیو بی برلینیٹا سیفاک ہاٹ روڈ برائے 6،105،000ڈالرز

– 200ایس آئی کے لیے نیلامی میں عالمی ریکارڈ، 1956ء ماسیرتی 200 ایس آئی برائے 2،640،000 ڈالرز

– 340 امریکہ اسپائیڈر کے لیے نیلامی میں عالمی ریکارڈ، 1951ء فیراری 340 امریکہ اسپائیڈر برائے 2،530،000 ڈالرز

– ایس ایس 100 کے لیے نیلامی میں عالمی ریکارڈ، 1937ء جیگوار ایس ایس 100 برائے 1،045،000 ڈالرز

گڈنگ اینڈ کمپنی کی 2010ء پیبل بیچ آکشنز کے نتائج کی مکمل فہرست بمعہ قیمت دیکھنے کے لیے Goodingco.com ملاحظہ کیجیے۔

گڈنگ اینڈ کمپنی کے بارے میں

گڈنگ اینڈ کمپنی کلیکٹر کار مارکیٹ میں موجود افراد کے لیے بے مثال خدمات فراہم کرتی ہے، جن میں نجی و ریاستی ملکیت، قیمتوں کے تخمینے اور کلیکشن مینجمنٹ جیسی خدمات کی وسیع رینج شامل ہے۔ مشہور نیلام گھر نے حال ہی میں دنیا کی مہنگی ترین کار کی فروخت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، یہ شاندار 1936ء بوگیٹی ٹائپ 57 ایس سی اٹلانٹک تھی۔ گڈنگ اینڈ کمپنی نے اپنی تین 2010ء نیلامیوں میں 278 کلیکٹر کارڈ فروخت کی ہیں جن کی کل مالیت 114 ملین ڈالرز سے بھی زائد ہے۔ 2011ء اسکاٹس ڈیل آکشنز جمعہ و ہفتہ 21 اور 22 جنوری کو، امیلیا آئی لینڈ آکشن جمعہ 11 مارچ کو اور پیبل بیچ آکشنز ہفتہ و اتوار 20 و 21 اگست کو منعقد ہوں گے۔

(1) قیمتیں امریکی ڈالرز میں ہیں، جس میں خریدار کا پریمیم شامل ہے اور اسے قریبی ترین ڈالر تک راؤنڈ فگر میں کر دیا گیا ہے۔ گڈنگ اینڈ کمپنی ٹائپنگ کی کسی غلطی کی ذمہ دار نہیں ہے۔

ذریعہ: گڈنگ اینڈ کمپنی

رابطہ:کیٹی ہیلوگ، ٹاک شاپ پی آر

+1-619-701-0070

Katie@talkshoppr.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *