Breaking News

اسٹار سائنٹیفک نے ایناٹابلاک (ٹ م) ڈائٹری سپلیمنٹ جاری کر دیا

Asianet 46112

گلین ایلن، ورجینیا، 31 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسٹار سائنٹیفک (نیس ڈیک: CIGX) نے اعلان کیا ہے کہ ادارہ سوزش کی صحت مندانہ سطحوں کو برقرار رکھنے میں مامونیاتی نظام کی مدد کے لیے تیار کردہ ڈائٹری سپلیمنٹ ایناٹابلاک (ٹ م) کے اجراء پر خوش ہے۔ ادارے کے راک کریک فارماسیوٹیکلز ماتحت ادارے کی جانب سے تیار کردہ ایناٹابلاک (ٹ م)کو ایک وقف شدہ ویب سائٹ (http://www.anatabloc.com) کے ذریعے جاری کیا گیا ہے جہاں سے اسے خریداجا سکتا ہے۔ اسے ایک مفت کسٹمر سینٹر (1-800-778-2031) سے بھی خریدا جا سکتا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110830/PH59627 )

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20090317/STARSCIENTIFICLOGO )

ایناٹابلاک (ٹ م)  غذائی نظام کے جز ایناٹابائن سٹریٹ کا حامل ہے۔ ایناٹابائن القلی نما عنصر ہے جو سولناسے خاندان کے کئی پودوں میں پایا جاتا ہے بشمول تمباکو کا پودہ اور بادنجان، سبز مرچ اور سبز ٹماٹر میں بھی۔ ایناٹابائن سٹریٹ، حیاتین اے اور ڈی3، کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ سوزش سے بچاؤ کے لیے جسم کو تیار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔  حد سے زیادہ سوزش مختلف خودکار مامونیاتی حالتوں سے جوڑی جاتی ہے جس میں حلق کی خراب فعلیت اور سوجن شامل ہیں۔ ایناٹابلاک (ٹ م) کے لیے ایک عارضی پیٹنٹ درخواست یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں جمع کرا دی گئی ہے۔

جیسا کہ ادارے نے پہلے پیش کردہ اجراء میں مشاہدہ کیا تھا، حد سے زیادہ سوزش کے شکار فاعل پر ایناٹابلاک (ٹ م) کے کردار پر انسانی تجربہ اس وقت کیے جا رہے ہیں (فلنٹ تحقیق)۔ ایک اور انسانی تجربہ، جسے روک کریک کر رہا ہے، ستمبر کے اواخر میں شروع ہوگا، اور ادارے کو امید ہے کہ تیسرا تجربہ، جس کی نگرانی جامعہ پیسا کے محققین کریں گے، چوتھی سہ ماہی میں شروع ہوگا۔

رچمنڈ کے علاقے کے معالجین اور صحت عامہ کے فراہم کنندگان کا گروہ آج ورجینیا گورنر کے مینشن میں ہوا تاکہ ایناٹابلاک (ٹ م) پر تحقیق کی کیفیت کے بارے میں مزید جانا جا سکے۔ معروف محققین جنہوں نے قبل از مطبی نتائج ملاحظہ کیے اس گروہ کے ساتھ تجربات کے نتائج پر گفت و شنید کریں گے۔ ان میں یونیورسٹی آف ورجینیا میڈیکل اسکول اور وی سی یو میڈیکل سینٹر کے محققین بھی شامل ہو جائیں گے جو ایناٹابلاک (ٹ م) کے مزید امکانات پر تحقیق میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ روک کریک نے ان اداروں کی جانب سے تحقیق کے تجاویز طلب کی تھیں، اور مکمل تحقیق کی تجاویز کے لیے تیاری کی منصوبہ بندی گرانٹس جاری کی امید رکھتا ہے۔  ادارے کو توقع ہے کہ آج متعدد منصوبہ بندی گرانٹس کا اعلان ہوگا۔  اسٹار سائنٹیفک کے سی ای او جونی آر ولیمز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “تمباکو کی کاشت نے 400 سال قبل دولت مشترکہ ورجینیا کی معیشت کی ترقی کی راہ متعین کی۔ ایک ورجینیا میں قائم ادارے کی حیثیت سے ہم اس فہم کو عام کرنا چاہتے ہیں کہ تمباکو کا پودا کس طرح انسانی صحت کے لیے اہم فوائد دے سکتا ہے۔”

ایناٹابلاک (ٹ م) روک کریک کا تیار کردہ دوسرا ڈائٹری سپلیمنٹ ہے۔ ادارے کی پہلی مصنوعات سگ آر ایکس (ر) تھی، جسے اگست 2010ء کے اوائل میں متعارف کروایا گیا تھا۔ سگ آر ایکس(ر) میں غذائی نظام کے اجزاء ایناٹابائن سٹریٹ اور ماٹے بوٹی کا نچوڑ شامل ہے اور یہ تمباکو نوشوں کو سگریٹ جلانے کی ضرورت پڑنے پر بغیر نکوٹین، بغیر تمباکو متبادل فراہم کرتا ہے۔ خصوصی ویب سائٹ (http://www.cigrx.com) اور ایمیزن ڈاٹ کام کے ذریعے خریداری کے مقام کی موجودگی کے ساتھ سگ آر ایکس (ر) خوردہ موجودگی گزشتہ دو ماہ میں بہت تیزی سے پھیلی ہے۔اب یہ تمام رچمنڈ – ٹرائی سٹی سی وی ایس /فارمیسی اسٹورز کے ساتھ ساتھ نیو انگلینڈ کے تقریبا 500 آزاد خوردہ اور اسٹورز پر دستیاب ہے۔

روک کریک کے ساتھ سینئر نائب صدر اور سائنٹیفک ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرنے والے کرٹس رائٹ، ایم ڈی، ایم پی ایچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ نہ صرف دلچسپ اور پیشہ ورانہ طور پر مطمئن کرنے والا امر ہے کہ گزشتہ چند سالوں کی تحقیق کا نتیجہ نہ صرف نئی دریافتوں اور ملکیت دانش کی صورت میں نکل رہا ہے، بلکہ تمباکو نوشی کرنے والے اور ان سے ملتے جلتے افراد حقیقی فائدے کی حامل نئی مصنوعات میں بھی ظاہر ہو رہا ہے۔”

اس خبری اعلامیہ میں خالص تاریخی معلومات کے علاوہ متعدد بیانات بشمول اندازے، ارادے، ہمارے کاروباری منصوبوں، اہداف سے متعلق بیانات، اور ممکنہ آپریٹنگ نتائج اور قیاس جن پریہ بیانات منحصر ہیں “مستقبل کے حوالے سے بیانات” شمار ہوتے ہیں جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ برائے 1995ء، سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کی ترمیم شدہ شق 27 اے  اور سیکورٹیز ایکسچینج ایکٹ 1934ء کی ترمیم شدہ شق 21 ای کے تحت آتے ہیں۔ ہم نے ممکنہ حد تک ان مستقبل کے حوالے سے بیانات کو شناخت کرنے کی کوشش کی ہے اور “توقع،””سمجھنا،” “اندازوں،” “جاری رکھنے”، “قیاس،” “ہو سکتا ہے،” “موقع،” “امکانات،” “منصوبے،” “گا،” “امکان،” “منصوبہ رکھتا ہے،” “ارادہ،” اور ایسے ہی اثبات ونفی میں استعمال کردہ دیگر الفاظ کے ذریعے اسے واضح کرنے کی کوشش کی ہے ۔ یوں مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات معلوم و نامعلوم خطرات، غیر یقینی کیفیات اور دیگر عوامل کے حامل ہیں جو حقیقی نتائج، کارکردگی کاکامیابیوں کو یہاں پیش کردہ بیانات سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں۔  ان خطرات، غیر یقینی کیفیات، عناصر اور امکانات میں شامل ہیں، اسٹار ٹوبیکو اور روک کریک کے ذریعے نئی مصنوعات کی تیاری کے منصوبوں میں درپیش چیلنجز، سائنسی تحقیق کی پیشرفت میں درپیش غیر یقینی کیفیات، مستقبل میں اضافی آمدنی حاصل کرنے کی ہماری صلاحیت جو ہمارے کاروبار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے، ہماری ملکیت دانش کے حوالے سے ممکنہ تنازع، ایسی ملکیت دانش کے حوالے سے مقدمے بازی سے متعلقہ خطرات، ہماری کم ٹی ایس این اے تمباکو، متعلقہ تمباکو مصنوعات اور فارماسیوٹیکل اور نیوٹراسیوٹیکل مصنوعات کی تیاری، تجربات اور انتظامی قبولیات کے حوالے سے درپیش خطرات، ہماری نئی بغیر دھویں والے تمباکو اور نیوٹراسیوٹیکل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی مارکیٹ میں قبولیت ، ہم سے زیادہ وسائل کے حامل اداروں کے ساتھ مسابقت، کلیدی ملازمین پر اور پہلے براؤن اینڈ ولیم سن ٹوبیکو کارپوریشن کے ساتھ اور یوں آر جے رینالڈز ٹوبیکو کمپنی انکارپوریٹڈ کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری پر ہمارا انحصار شامل ہیں، تاہم یہ محض انہی خطرات و غیر یقینی کیفیات تک محدود نہیں ہیں۔

گو کہ ادارہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات درست مفروضوں پر مبنی ہیں، تاہم وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ کوئی بھی توقع پوری ہو گی یا کوئی بھی غیر ممکنہ چیز وقوع پذیر نہیں ہوگی۔ 16 مارچ 2011ء کو ایس ای سی میں جمع کردہ ادارے کی سالانہ رپورٹ کے فارم 10 کے میں “خطراتی عوامل” کے ذیل میں اضافی گفتگو اور وقتا فوقتا ایس ای سی میں جمع کردہ ادارے کی دستاویز میں پیش کردہ دیگر عوامل کو ملاحظہ کیجیے، جو http://www.sec.gov پر دستیاب ہیں۔ اس اعلامیہ کی تمام معلومات تازء ترین ہے اور ادارہ اس خبری اعلامیہ کے اجراء کے بعد واقعات و حالات کے لحاظ سے مستقبل کے حوالے سے بیانات کو تازہ تر کرنے یا ان پر مشورہ دینے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

اسٹار سائنٹیفک کے بارے میں

اسٹار سائنٹیفک ایک ٹیکنالوجی رحجان رکھنے والا ادارہ ہے جو ہر سطح پر تمباکو سے لاحق خطرات کو کم کرنے سے وابستہ ہے۔ یہ قابل تحلیل بغیر دھویں کی تمباکو مصنوعات کی تیاری میں شامل ہے جو سرطان کا سبب بننے والے زہرلے مادوں کے کم اخراج کا سبب بنتی ہیں، یہ مصنوعات خاص طور پر جدید اسٹار کیورڈ (ر) تمباکو کیورنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بنائی جاتی ہیں۔ اس کا ماتحت ادارہ روک کریک فارماسیوٹیکلز انکارپوریٹڈ نیوٹراسیوٹیکلز کی تیاری کے ساتھ ساتھ عصبیات اور مزاج کے امراض سے نمٹنے کے لیے مصنوعات بھی بناتا ہے۔ روک کریک فارماسیوٹیکلز گلوسسٹر، میساچوسٹس میں سائنسی و تحقیقی دفاتر اور واشنگٹن ڈی سی میں ریگولیٹری دفتر اور گلین ایلن، ورجینیا میں کارپوریٹ اور سیلز دفاتر، باتھیسڈا، میری لینڈ میں ایگزیکٹو، سائنٹیفک اور ریگولیٹری افیئرز کے دفتر اور چیز سٹی، ورجینیا میں ساخت گری کی تنصیب کا حامل ہے۔

اسٹار کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے: http://www.starscientific.com

رابطہ:

سارا ٹرائے ماچر

نائب صدر، کمیونی کیشنز اینڈ انوسٹر ریلیشنز

smachir@starscientific.com

+1-301-654-8300

ذریعہ: اسٹار سائنٹیفک، انکارپوریٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *