Breaking News

اسٹار سائنٹیفک نے پہلی موڈیفائیڈ رسک ٹوبیکو پروڈکٹ ارائیوا-بی ڈی ایل (ٹ م) کی منظوری کے لیے ایف ڈی اے کے پاس درخواست جمع کر ادی

گلین ایلن، ورجینیا، 25 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسٹار سائنٹیفک انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: CIGX) نے جمعہ 19 فروری کو اعلان کیا ہے کہ اس  نے فیملی اسموکنگ پریوینشن اینڈ ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ 2009ء کے تحت ایک “موڈیفائیڈ رسک” ٹوبیکو  پروڈکٹ کی حیثيت سے Ariva-BDL (ٹ م) کی منظوری کے لیے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے پاس درخواست جمع کرا دی ہے تاکہ اس پروڈکٹ کو مارکیٹ میں متعارف کرایا جا سکے۔ یہ ایف ڈی اے کے مرکزِ تمباکو مصنوعات میں جمع کردہ اپنی نوعیت کی پہلی درخواست ہے۔ یہ شعبہ 2009ء ایکٹ کے تحت تمباکو کے قانون کے تمام پہلوؤں کو دیکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090317/STARSCIENTIFICLOGO)

ارائیوا-بی ڈی ایل (ٹ م)، ونٹرگرین ذائقے کی حامل تمباکو کی ایک قابل تحلیل ٹکیہ ہے، جو فلیو-کیورڈ تمباکو سے تیار کی گئی ہے جس میں تمباکو کے مخصوص نائٹروسیمائنز (TSNAs) کی سطح جدید ترین معیارات کی قابل تشخیص حدود (“BDL”) کی مقدار سے کم ہے۔ ٹی ایس این ایز کو 1950ء کی دہائی کے اوائل میں تمباکو اور اس کے دھویں میں شامل کارسینوجنز کی مہلک اور کثیر ترین قسم کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔ اسٹار میں “زیڈ این ٹی” (زیرو-نائٹروسیمائن ٹوبیکو) کے نام سے جانی جانے والی اس تخفیف کو اسٹارکیورڈ (ر) ٹوبیکو کیورنگ ٹیکنالوجی پر نئے کام کے ذریعے حاصل کیا گیا جو 1990ء کی دہائی میں سامنے آئی تھی۔ یہ اختراع دسمبر 2008ء میں پیش کی گئی پیٹنٹ درخواست کا موضوع ہے۔ ریکرٹ اینڈ کمپنی (ریگولیٹری ٹوکسکولوجی اینڈ فارماکولوجی 2009;53(2):121-33)کے ایک حالیہ مقالے کے مطابق مارکیٹ میں موجود مشہور موائسٹ اسنف اور “پاؤچ” ٹوبیکو مصنوعات میں ٹی ایس این اے کی سطحیں 8814 سے 14557 حصے فی ارب ہے۔ یہ ارائیو-بی ڈی ایل (ٹ م) میں ناپی گئی سطحوں سے ایک ہزار گنا زیادہ ہیں، جیسا کہ ادارے کی درخواست میں کہا گیا ہے۔

اسٹار سائنیٹفک کا ماننا ہے کہ یہ پیشرفت روزانہ تمباکو نوشی کرنے والے 43 ملین امریکیوں — جن میں سے تقریباً نصف  خواتین ہیں– کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کثیر آبادی میں نصف سے زیادہ ایسے ہیں جو سگریٹوں کے قابلِ قبول متبادل کی تلاش میں ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس وقت امریکہ میں سگریٹ سے ہونے والی آمدنی 75 سے 80 ارب ڈالرز ہے۔ اس وقت امریکہ میں تمباکو نوشی کے متبادل کی تلاش کرنے والے بیشتر مرد روایتی بغیر دھویں کے تمباکو استعمال کرتے ہیں، لیکن خواتین نے موائسٹ اسنف کے اس ناخوشگوار ذوق کو قبول نہیں کیا۔ ایک مکمل قابل تحلیل ٹکیہ کے طور پر ارائیوا-بی ڈی ایل (ٹ م) دونوں جنسوں کے بالغ تمباکو نوش افراد کے لیے ایک کارآمد متبادل فراہم کرے گی — جس میں ٹوکسن کی سطح بڑی حد تک کم ہوگی ۔

اسٹار سائنٹیفک نے تقریباً دس سال قبل قابل تحلیل بغیر دھویں کا تمباکو اُس وقت متعارف کرایا جب 2001ء میں ارائیوا (ر) اور 2003ء میں اسٹون وال ہارڈ اسنف (ر) کو لانچ کیا گیا تھا۔ دونوں مصنوعات سفوف شدہ اور کمپریسڈ اسٹارکیورڈ (ر) تمباکو کے ٹکڑے ہیں جو منہ ہی میں مکمل طور پر گھل جاتے ہیں اور ان کا کوئی حصہ باقی نہیں بچتا۔  2001ء میں لانچ کیے گئے ارائیوا (ر) کو ان تمباکو نوش افراد کے لیے تیار کیا گیا تھا جو تمباکو نوشی کو نہیں چھوڑ سکتے۔  اسٹون وال ہارڈ اسنف (ر) کو 2003ء کے وسط میں ان افراد کے لیے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا جو روایتی بغیر دھویں کے تمباکو کی مصنوعات استعمال کرتے تھے یا وہ جو خود کو “بہت زیادہ تمباکو استعمال کرنے والا” سمجھتے تھے۔ گزشتہ نو سالوں میں ادارے نے جانا کہ ارائیوا (ر) کے صارفین 30 سے 70 سال کے افراد ہیں، جس میں سے نصف سے زائد خواتین ہیں۔ اسٹون وال ہارڈ اسنف (ر) کے خریدنے والے 25 سے 65 سال کے افراد ہیں۔ موائسٹ اسنف کو بطور متبادل استعمال کرنے کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد مردوں پر مشتمل ہے، جبکہ روزانہ بڑی مقدار میں سگریٹ استعمال کے متبادل کے طور پر مصنوعات کرنے کے خواہشمند افراد میں سے 30 سے 40 فیصد خواتین ہیں۔ مصنوعات کے صارفین کے لیے قائم کردہ کال سینٹر میں آنے والی کالز کے مطابق بیشتر خریدار مستقل تمباکو نوشی کے حوالے سے پریشان ہیں۔ دونوں ارائیوا اور اسٹون وال ونٹرگرین ذائقوں میں دستیاب ہیں، جو اسٹار کے صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ خریدا جاتا ہے۔

ارائیوا (ر) اور اسٹون وال (ر) وفاق کی جانب سے فنڈ یافتہ ایک پائلٹ تحقیق کا موضوع تھے جو گزشتہ ماہ نکوٹین اینڈ ٹوبیکو ریسرچ میں  شایع ہوئی ، یہ تحقیق میڈیکل سینٹر آف ساؤتھ کیرولائنا نے کی تھی۔ دو ہفتوں کی اس تحقیق میں سگریٹ چھوڑنے کی خواہش نہ رکھنے والے تمباکو نوش افراد کو شامل کیا گیا جنہیں بے ترتیبانہ انداز میں ارائیوا (ر) یا اسٹون وال (ر) دی گئی یا انہیں سگریٹ پینے دیا گیا۔ ڈیٹا تجزیے نے ظاہر کیا کہ ارائیوا/اسٹون وال گروپ میں روزانہ سگریٹ پینے کی شرح میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی، اور ” اگلے مہینے سے چھ ماہ کے اندر سگریٹ چھوڑنے کی خواہش میں دو گنا اضافہ ہوا ۔ روایتی سگریٹ پینے والے تمباکو نوش افراد میں ایسی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔”

جب اسٹار کو اس شایع شدہ تحقیق کو پڑھنے کا موقع ملا تو ادارے کی انتظامیہ اس نئی معلومات پر خوشی ہوئی لیکن مصنفین کے پیش کردہ نتائج کو غیر متوقع قرار نہیں دیا۔ آزاد سائنٹیفک ایڈوائزری بورڈ، جس نے اسٹار کو تمباکو کے متعلق تحقیق کا مواد فراہم کیا، نے ادارے کی توجہ ایک تحقیقی ادارے کی جانب دلائی جس کے مطابق مردوں میں تمباکو نوشی کی سب سے کم شرح (17.9 فیصد) سویڈن میں ہے، جو ترقی یافتہ دنیا میں ممکنہ طور پر سب سے کم شرح ہے، جو بیس سال قبل کی تمباکو نوشی کی زیادہ شرح (36 فیصد) سے ڈرامائی طور پر کم ہو کر یہاں پہنچی ہے۔ ان دو دہائیوں میں تمباکو کے ایک متبادل کا استعمال ہوا: اب سویڈن کے 20 فیصد مرد اسنوس کے صارفین ہیں، جو سویڈش کا ایک بغیر دھویں کا تمباکو ہے جو ٹی ایس این ایز میں کمی کا حامل ہے۔ 1998ء سے 2001ء میں کی جانے والی ایک وبائی تحقیق نے بتایا کہ سویڈن کے مردوں میں سر اور گردن کے سرطان میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ پھیپھڑے کے سرطان سے ہونے والی اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارے کا ماننا ہے کہ ارائیوا-بی ڈی ایل (ٹ م) منظوری کی صورت میں دیگر اداروں کے لیے بھی انتہائی پرکشش ہوگی۔ اس لیے اسٹار نے مقامی اور بین الاقوامی دونوں اداروں کے ساتھ سب لائسنسنگ کے معاہدوں کی تلاش سے وابستگی ظاہر کر دی ہے، تاکہ ارائیوا-بی ڈی ایل (ٹ م) کو دنیا بھر کے بالغ تمباکو نوش افراد کے لیے پیش کرنا ممکن بنایا جا سکے۔

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے متعدد بیانات کا حامل ہے جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ برائے 1995ء کے زمرے میں آتے ہیں۔ اسٹار سائنٹیفک اور اس کے ماتحت ادارے (بحیثیت مجموعی “کمپنی”) نے بھرپور کوشش کے ذریعے مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کی شناخت کی کوشش کی ہے جنہیں “یقین ،” “منصوبہ،” “چاہنا،” “امید ،” “ارادہ ،” “اندازہ،” “توقع،”اور اسی طرح کے دیگر طریقہ اظہار کے الفاظ سے واضح کیا گیا ہے۔ یہ بیانات ادارے کے موجودہ یقین کو ظاہر کرتے ہیں اور اب تک موجود معلومات پر منحصر ہیں۔ چنانچہ، اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات معلوم و نامعلوم خطرات، غیر ممکنات اور دیگر عوامل کے حامل ہوتے ہیں جو حقیقی نتائج کو یہاں پیش کردہ بیانات کے متوقع نتائج، کارکردگی یا کامیابیوں سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں۔ ان خطرات، غیر یقینی کیفیات  اور امکانات میں نئی مصنوعات کی تیاری کے آغاز میں درپیش فطری چیلنجز، سائنسی تحقیق کی پیشرفت میں درپیش غیر یقینی کیفیات، ادارے کی کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے درکار اضافی سرمائے کے حصول کی صلاحیت، ادارے کی ملکیت دانش کے حوالے سے ممکنہ تنازعات، ان ملکیت دانش کے حوالے سے مقدمے بازی سے متعلقہ خطرات، ادارے کی کم-ٹی ایس این اے تمباکو مصنوعات کی حکومت کی جانب سے ضروری منظوری حاصل کرنے میں ممکنہ تاخیر، ادارے کی نئی  بغیر دھویں کے تمباکو کی مصنوعات کی مارکیٹ میں قبولیت، کمپنی کی  زیادہ وسائل کے حامل اداروں کے ساتھ مسابقت، ماسٹر سیٹلمنٹ ایگریمنٹ (“MSA”) میں شمولیت نہ کرنے کا کمپنی کا فیصلہ، ادارے کا کلیدی ملازمین پر اور آر جے رینالڈز ٹوبیکو کمپنی کے ساتھ ملاپ کی روشنی میں براؤن اینڈ ولیم سن ٹوبیکو کارپوریشن پر انحصار شامل ہیں۔

حالانکہ کمپنی یہ سمجھتی ہے کہ اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ امیدیں معقول امر قیاس  پر مبنی ہیں، لیکن کمپنی  کوئی ضمانت نہیں دیتی کہ یہ امیدیں بر آئیں گی یا مادی طور پر نہیں کوئی بھی انحراف ہوگا۔ اضافی بحث 16 مارچ 2009ء کو ایس ای سی میں جمع کردہ سہ ماہی رپورٹ کے فارم 10-K اور وقتاً فوقتاً ایس ای سی کے پاس جمع کرائی گئی دیگر عوامل کی تفصیلات ملاحظہ کیجیے جو www.sec.gov پر دستیاب ہیں۔ یہ معلومات آج کی تاریخ تک کے حوالے سے ہے۔ ادارہ خبری اعلامیہ کے اجراء کی تاریخ کے بعد نئے واقعات و حالات، یا غیر یقینی واقعے کے ظہور پذیر ہونے کے بعد اِن بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے یا اس پر کوئی مشورہ سننے کا پابند نہیں۔

اسٹار سائنٹیفک کے بارے میں

اسٹار سائنٹیفک ٹیکنالوجی سے وابستہ ایک تمباکو کمپنی ہے جو ٹاکسن کی کمی کا ہدف رکھتی ہے۔ یہ قابل تحلیل بغیر دھویں کے تمباکو کی مصنوعات کی تیاری میں مصروف ہے جو کم کارسینوجینک ٹاکسنز (خاص طور پر تمباکو کے حوالے سے مخصوص نائٹروسیمائنز، یا ٹی ایس این اے) کی  حامل ہیں، اس کے لیے وہ جدید اسٹارکیورڈ (ر) ٹوبیکو کیورنگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔ اپنے روک کریک فارماسیوٹیکل ماتحت ادارے کے ذریعے وہ نیوٹراسیٹیکس کے ساتھ ساتھ ایسی مصنوعات تیار کرنے میں بھی مصروف ہے جو نیوروجیکل اور موڈ کی بیماریوں کا مقابلہ کری ہیں۔ اسٹار سائینٹیفک کے کارپوریٹ اور سیلز دفاتر گلین ایلن، ورجینیا میں واقع ہیں اور ایگزیکٹو، سائنٹیفک اینڈ ریگولیٹری افیئرز کے دفاتر باتھیسڈا، میری لینڈ میں ہیں جبکہ مینوفیکچرنگ تنصیبات چیز سٹی، ورجینیا میں واقع ہیں۔ روک کریک کے سائنٹیفک و ریسرچ دفاتر گلوسسٹر، میساچوسٹس میں اور ریگولیٹری دفتر واشنگٹن، ڈی سی میں ہے۔

اسٹار کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے http://www.starscientific.com۔

رابطہ:

سارا ٹروئے ماچر

نائب صدر، کمیونی کیشنز اینڈ انوسٹر ریلیشنز

smachir@starscientific.com

(301) 654-8300

ذریعہ: اسٹار سائنٹیفک، انکارپوریٹڈ

رابطہ: سارا ٹروئے ماچر

نائب صدر

کمیونی کیشنز اینڈ انوسٹر ریلیشنز

اسٹار سائنٹیفک، انکارپوریٹڈ،

+1-301-654-8300

smachir@starscientific.com

 

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *