Breaking News

اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی: کوبر اپ ڈیٹ: گلین کور معاہدہ

لندن، 13 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر-فرسٹ کال/–

مقناطیسی خام لوہا پیدا کرنے اور تلاش کرنے والا ادارہ اسٹریٹجک منرلز یہ اعلان کرتے ہوئے مسرور ہے کہ وہ نیو میکسیکو میں اپنے کوبر پروجیکٹ سے نکلنے والے خام لوہے کی گلین کور اے جی کو فروخت کے لیے ماتحت ادارے گلین کور انٹرنیشنل پی ایل سی (ایل ایس ای: GLEN) کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ (“معاہدہ”) کر چکا ہے۔

معاہدے کی شرائط کے تحت اسٹریٹجک کے کوبر پروجیکٹ سے گلین کور کے لیے دستیاب مقناطیسی لوہے کی کل مقدار 800,000 ویٹ میٹرک ٹن (“WMTs”) ہوگی۔ معاہدے کے تحت 60,000 ڈبلیو ایم ٹیز کی ابتدائی فراہمی اپریل سے شروع ہوگی، جو معیاری فریٹنگ اور کارکردگی متعلقہ دستاویز کی تکمیل سے مشروط ہے۔

آغاز کی تاریخ رواں ماہ کوبر ریل-اسپر اپ گریڈ کی ممکنہ تکمیل کے مطابق ہے ۔ ریل-اسپر نکالے گئے خام لوہے کو بذریعہ ٹرین میکسیکو میں گویماس کی بندرگاہ تک پہنچانے کی سہولت دے گا جہاں اسے شپنگ کے لیے اتارا جائے گا۔

اسٹریٹجک منرلز کے چیئرمین اسٹیون سینڈرز نے کہا:

“ہم دنیا کے سب سے بڑے مال و اسباب فراہم کرنے والے اداروں میں سے ایک کے ساتھ طویل المیعاد شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ یہ صرف ہماری کاروباری نمونے اور حصص یافتگان کے لیے قدر پیش کرنے والے منصوبے حاصل کرنے کی ہماری صلاحیتوں کو ہی نہیں، بلکہ ان منصوبوں کو تکمیل پر پہنچانے کی ہماری انتظامیہ کی صلاحیتوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔”

اسٹریٹجک منرلز کے بارے میں

اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی (اے آئی ایم: SML) ایسے منصوبوں کا ایک بڑھتا ہوا پورٹ فولیو ہے جو قریب المیعاد پیداوار کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر طویل المیعاد سرمایہ جاتی فائدہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسٹریٹجک منرلز شمالی امریکہ میں خام لوہے کے ذخائر اور آسٹریلیا میں تلاش کرنے کے حقوق رکھتا ہے۔

http://www.strategicminerals.net

مزید معلومات کے لیے:

کمپنی

اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی

میتھیو بونتھرون/ایلکس بوریلی

+44(0)20-7887-1912

+44(0)7730-402-783

ذریعہ: اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *