Breaking News

افغان امن معلم کو معروف 2015ء الحبری امن تعلیم انعام دے دیا گیا

واشنگٹن، 29 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– امن کے قیام اور مقامی آبادی کے لیے ترقیاتی کاموں میں پچیس سال صرف کرنے پر راز محمد دلیلی کو28 اکتوبر کو منعقدہ ایک نجی تقریب میں2015ء الحبری فاؤنڈیشن امن تعلیم انعام سے نوازا گیا۔ غزنی سے تعلق رکھنے والے جناب دلیلی قبائل کے درمیان تنازعات کے خاتمے، لڑکیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی اور دہائیوں کے بدترین حالات کے بعد مقامی آبادی میں برداشت کے فروغ کے لیے ثقافتی و مذہبی اقدار اور رواج کے حامی ہیں۔

2015 Laureate Raz Dalili.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151029/282015

دلیلی نے کہا کہ “امن کے لیے کام کرنا صرف میری ذمہ داری نہیں۔ امن کے لیے کام کرنا صرف آپ کا کام نہیں۔ ہر شخص کو، چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک یا کسی بھی مذہب سے ہو، مل جل کر امن کے لیے کام کرنا چاہیے۔”

دلیلی نے پشاور کے مہاجر کیمپوں میں اپنے تجربات کے بعد 1990ء میں چند رضاکاروں کے ساتھ مل کر قیام امن کی خاطر اپنی انجمن سنائی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن قائم کی تھی۔ آج ایس ڈی او کے 600 ملازمین ہیں اور یہ افغانستان کے خطرناک ترین علاقوں سمیت کل تیرہ صوبوں میں کام کرتی ہے۔ ایس ڈی او کے ذریعے انہوں نے ایک جامع کے-12 امن تعلیمی نصاب  مرتب کیا جو 35,000 طلباء تک پہنچا، اور تنازعات کے حل اور امن کے قیام کے طریقوں پر اساتذہ کو تربیت دی۔

دلیلی اور ایس ڈی او نے مقامی رہنماؤں اور سیاست دانوں کو تنازعات کے حل کی تربیت فراہم کی، اور چھوٹی فلمیں اور معلوماتی وڈیوز پیش کیں جو پانی، زمین اور جانوروں کے حقوق سے لے کر شادی کے مالی معاملات کے بہت زیادہ پیش آنے والے مسائل کے موضوع پر ہوتی ہیں۔ دلیلی نے اسلامی شوریٰ کے کردار کی از سر نو تعریف میں بھی مدد دی ہے، جسے افغانستان میں تنازعات کے حل کے لیے عرصے سے اہم ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

دلیلی مقامی آبادی کی ترقی اور سماجی انصاف کے طویل عرصے سے حامی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ “[افغانستان] بھر میں برابری کی بنیاد پر ترقی کی ضرورت ہے، جس میں توجہ تعلیم اور افغان  نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر ہو۔” بڑے عرصے سے مقامی امن انجمنوں میں سے ایک کی حیثیت سے، اور تعلیم اور امن کے قیام دونوں کا ایک جامع ٹریک ریکارڈ  کے ساتھ، دلیلی اور ایس ڈی او یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس، یو ایس ایڈ اور اقوام متحدہ اور عالمی بینک جیسے اداروں کے ساتھ شراکت داری کرچکا ہے۔

دلیلی نے کہا کہ “جب تک طاقت اور دولت کے حصول کا خبط انسانوں کی منزل متعین کرے گا، زمین خون میں ڈوبتی چلی جائے گی۔ لیکن اگر ہم انسانیت کے لیے محبت کو فروغ دیں اور دوسروں کے لیے اسی کا انتخاب کریں جو اپنے لیے پسند کرتے ہیں تو امن اور ترقی غالب آئے گی۔ اگر میں کھڑا ہوں گا تو آپ کھڑے ہوں  گے۔ ہم سب کھڑے ہوں گے۔”

الحبری فاؤنڈیشن اسلام کی امن کی اقدار اور تنوع کی تعظیم سے متاثر ایک نجی خاندانی ادارہ ہے، جو واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہے۔ الحبری امن فاؤنڈیشن تعلیم انعام 2007ء سے سالانہ بنیادوں پر دیا جاتا ہے اور 30,000 ڈالرز کا نقد انعام رکھتا ہے۔

 

Check Also

Kejriwal’s Wife Unveils Alleged Plot to Kill Delhi Chief Minister in Jail

New Delhi, Sunita Kejriwal, wife of Delhi Chief Minister and Aam Aadmi Party (AAP) chief Arvind Kejriwal, has accused the ruling Bharatiya Janata Party (BJP) government of orchestrating a plot to kill her husband, who is currently in Tihar Jail. She m...