Breaking News

افغان وائرلیس کا ریچارج شراکت داریوں کے ذریعے عالمی صارف رسائی میں اضافہ

کابل، افغانستان، 30 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر-یو ایس نیوزوائر/–

افغانستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر اور ملک کے سب سے بڑے نجی اداروں میں سے ایک افغان وائرلیس (“اے ڈبلیو سی سی”) نے آج موبائل ریچارج میں دو عالمی رہنماؤں مور میجک ٹ م اور بہت جلد ایزی ٹاپ ٹ م کو اپنی مشہور تحفہ ٹ م ریچارج سروس میں شامل کر کے اپنی سروسز کے دائرے کو مزید پھیلایا ہے۔ ان تین معروف بین الاقوامی ٹاپ اپ فراہم کنندگان کے ساتھ افغان وائرلیس صارفین اور ان کے دوست و اہل خانہ دنیا بھر میں اپنے، یا کسی دوسرے کے، اے ڈبلیو سی سی موبائل فون کو کسی بھی اور کہیں سے بھی ریچارج کر سکتے ہیں۔

2009ء میں جاری کردہ اے ڈی سی سی کا تحفہ ٹ م افغانستان کی اولین موبائل فون ریچارج سروسز میں سے ایک تھا۔ کسی اے ڈبلیو سی سی موبائل کو تحفہ ٹ م  کے ذریعے ریچارج کرنے کے لیے صارف کو صرف افغان وائرلیس کی ویب سائٹ (www.afghan-wireless.com/tohfa) پر جانا پڑتا ہے اور اپنا/اہل خانہ یا دوست کا اے ڈبلیو سی سی نمبر ڈالنا، نام اور گوگل چیک آؤٹ کے ذریعے ایک کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ اے ڈبلیو سی سی سبسکرائبر ایک گھنٹے کے اندر ایئرٹائم حاصل کرتا ہے۔

ایک معروف موبائل مالیاتی حل فراہم کنندہ مورمیجک سلوشنز ٹ م جلد اے ڈبلیو سی سی کی بین الاقوامی موبائل فون ریچارج صلاحیتوں کو دنیا بھر میں پھیلائے گی۔ مور میجک ٹ م اے ڈبلیو سی سی www.etopuponline.com پر بذریعہ انٹرنیٹ ، یا دنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں شریک خوردہ مقامات پر جا کر اے ڈبلیو سی سی ٹاپ اپ سروسز پیش کرے گا۔ اے ڈبلیو سی سی مور میجک ٹ م حل کا منصوبہ یکم دسمبر 2011ء سے قبل ایکٹیویشن کے لیے بنایا گیا تھا۔

ایزی ٹاپ ٹ م اور اے ڈبلیو سی سی ایشیا، مشرق وسطی، بحرالکاہل، افریقہ، کیریبین، لاطینی امریکہ، شمالی امریکہ اور یورپ بھر میں اے ڈبلیو سی سی صارفین کو اضافی موبائل ریچارج  سہولت دینے کے لیے معاہدے تک پہنچے۔ اس معاہدے کے تحت ایزی ٹاپ ٹ م دنیا بھر میں اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو خدمات پیش کرنے کے لیے اے ڈبلیو سی سی کے پلیٹ فارم کے ساتھ اپنی موبائل ٹاپ اپ سروسز کو منسلک کرے گا۔ ایزی ٹاپ ٹ م بیرون ملک رہنے یا کام کرنے والے افراد کو گھر میں اپنے اہل خانہ یا دوستوں کے موبائل فون طور پر ٹاپ اپ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ سروسز دنیا بھر میں 350,000 اسٹورز کے ساتھ ساتھ آن لائن ویب سائٹ www.ezetop.com کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔

اے ڈبلیو سی سی کے چیئرمین احسن بیات نے کہا کہ “اے ڈبلیو سی سی اپنی موجودہ تحفہ سروس کے ساتھ نئے قابل قدر خدمات فراہم کنندگان کی حیثیت سے مورمیجک سلوشنز اور ایزی ٹاپ کا بطور کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی اپنے تمام صارفین اور جغرافیائی طور پر پھیلے ہوئے اور اے ڈبلیو سی سی صارفین کا کریڈٹ ریچارج کرنے کے خواہشمند ان کے اہل خانہ اور دوستون کو خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ اپنے صارفین کو تین بین الاقوامی موبائل ٹاپ اپ فراہم کنندگان کی سروسز فراہم کر کے ہم اس امر کی ضمانت پیش کر سکتے ہیں کہ اے ڈبلیو سی سی صارفین اپنی اگلی اہم کال وصول یا کر سکنے کے قابل ہوں گے۔”

افغان وائرلیس کے بارے میں- کابل میں واقع اے ڈبلیو سی سی افغانستان میں تقریباً 4,000,000 سبسکرائبرز کو خدمات پیش کرتا ہے؛ اور افغانوں کے لیے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔ اے ڈبلیو سی سی 4,300 سے زائد براہ راست ملازمین رکھتا ہے اور بالواسطہ 100,000 دیگر افراد بھی۔ اے ڈبلیو سی سی گھریلو اور کاروباری صارفین کے لیے وائرلیس اور براڈبینڈ کمیونی کیشنز حل فراہم کرنے کا رہنما ادارہ ہے۔ اضافی معلومات www.afghan-wireless.com پر یا بذریعہ ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل (“ٹی ایس آئی”) کی ویب سائٹ www.tsiglobe.com پر دستیاب ہیں۔

رابطہ: البرٹو لوپیز، a.lopez@tsiglobe.com،  +97 142278695

Check Also

Four killed in Jamshoro road accident

At least four persons were killed and 25 others injured when a coach collided with an oil tanker and a Van on Indus Highway at Manjhand area of Jamshoro district early this morning. According to the District Police, the coach was going from Larkana ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *